صدر ایف پی سی سی آئی نے صنعتوں کیلئے گیس قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
کیپٹو پلانٹس کیلئے گیس قیمتوں میں اضافہ پیداواری لاگت میں اضافے ، برآمدات میں کمی کا باعث بنے گا ،عاطف اکرام شیخ
بلند توانائی قیمتوں کی وجہ سے صنعتی شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ، حکومت فیصلے پر نظر ثانی،برآمد کندگان کو سہولیات فراہم کرے،بیان
اسلام آباد ()صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام نے صنعتوں کیلئے گیس قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کیپٹو پلانٹس کیلئے گیس قیمتوں میں اضافہ برآمدات میں کمی کا باعث بنے گا ، کپیٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس کی قیمتوں میں بھاری اضافہ ناانصافی ہے،گیس قیمتوں میں اضافے سے پیداواری لاگت میں بڑا اضافہ ہو گا۔صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ بلند ترین توانائی قیمتوں کی وجہ سے صنعتی شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ، 500روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے بھی دھچکا ہے، ٹیکسٹائل سیکٹر بڑھتے ہوئے پیداواری اخراجات کے باعث دباو کا شکار ہے، گیس قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈیوں میں پاکستانی برآمدات کو شدید متاثر کریگا۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ گیس پہلے ہی بہت مہنگی ،صنعتی شعبے میں مزید بوجھ اٹھانے کی سکت نہیںہے ، بزنس کمیونٹی کبھی بھی ایسے یک طرفہ اور جبری فیصلے کی حمایت نہیں کریگی،وفاقی حکومت فیصلے پر نظر ثانی کرے اوربرآمد کندگان کو سہولیات فراہم کرے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سپریم کورٹ: ساس سسر کے قتل کے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد، عمر قید کا فیصلہ برقرار
سپریم کورٹ نے ساس سسر کے قتل میں ملوث ملزم اکرم کی اپیل مسترد کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا عمر قید کا فیصلہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ میاں بیوی کے جھگڑے نہ ہونے کے باوجود والدین کو دن دیہاڑے قتل کرنا ناقابل فہم ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ڈیگاری دوہرا قتل: شیرباز ساتکزئی کی درخواست ضمانت مسترد، گل جان بی بی رہا
جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ اگر بیوی کو منانے گیا تھا تو ہتھیار ساتھ کیوں لے کر گیا؟ وکیل پرنس ریحان کے دلائل پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے طنزیہ ریمارکس دیے کہ آپ تو بغیر ریاست کے پرنس لگتے ہیں۔
ٹرائل کورٹ نے اکرم کو سزائے موت سنائی تھی جسے لاہور ہائیکورٹ نے عمر قید میں بدل دیا تھا۔
سماعت کے بعد عدالت نے قتل میں ملوث ملزم اکرم کی اپیل مسترد کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا عمر قید کا فیصلہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
دوہرا قتل سپریم کورٹ سزا مقدمہ