چینی صدر کی جانب سے ملک بھر کی تمام قومیتوں کو نئےچینی سال کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
چینی صدر کی جانب سے ملک بھر کی تمام قومیتوں کو نئےچینی سال کی مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز
ہم نے اعلیٰ معیار کی ترقی اور معاشی بحالی کو مضبوطی سے فروغ دیا ہے، شی جن پھنگ
بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ ہم نے چینی خصوصیات کی حامل بڑے ممالک کی سفارتکاری کو مزید گہرا کیا ہے، عالمی گورننس کے نظام میں اصلاحات کو فعال طور پر فروغ دیا ہے اور عالمی امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور انسانی ترقی کو فروغ دینے میں مزید مثبت توانائی پیدا کی ہے۔
پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی جانب سے ” گریٹ ہال آف دی پیپل” میں اسپرنگ فیسٹیول 2025 گروپ کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری، صدر مملکت اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اس اجلاس سے خطاب کیا۔ چینی صدر نے سی پی سی سینٹرل کمیٹی اور ریاستی کونسل کی جانب سے ملک بھر کی تمام قومیتوں ، ہانگ کانگ اور مکاؤ کے خصوصی انتظامی علاقوں اور تائیوان کے ہم وطنوں اور سمندر پار چینیوں کو نئےچینی سال کی مبارکباد پیش کی۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ گزشتہ سال میں ہم نے اعلیٰ معیار کی ترقی اور معاشی بحالی کو مضبوطی سے فروغ دیا ہے اور سوشلسٹ جمہوریت اور قانون کے مطابق حکمرانی کی تعمیر ، ثقافتی ، سماجی ، ماحولیاتی تہذیب ، قومی دفاع اور فوج کی تعمیر میں نئی پیش رفت حاصل کی ہے ۔
.
شی جن پھنگ نے کہا کہ 2025 ء میں ہمیں جامع اصلاحات کو مزید گہرا کرنا ہے ، اعلیٰ سطح کی کھلے پن کو وسعت دینی ہے ، اہم شعبوں میں خطرات اور بیرونی شاکس کی روک تھام اور انہیں حل کرنا ہے ، پائیدار معاشی بحالی کو فروغ دینا ہے ، سماجی ہم آہنگی اور استحکام کو برقرار رکھنا ہے ۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں ہمیشہ عوام کو اولین حیثیت دینا چاہیئے تاکہ جدیدیت کے ثمرات زیادہ منصفانہ انداز میں تمام لوگوں کو فائدہ پہنچا سکیں۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ ملک بھر کے عوام مل کر چین کی جدیدکاری کا ایک نیا باب لکھیں گے ۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی جانب سے ملک بھر
پڑھیں:
چینی سائنس دانوں نے مقناطیسی فیلڈ کا عالمی ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ: چینی سائنس اور ٹیکنالوجی نے ایک اور تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔
ہیفائی میں موجود چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹیٹیوٹ آف پلازما فزکس نے اپنے شراکتی اداروں کے ساتھ مل کر ایسا سپر کنڈکٹنگ مقناطیس تیار کیا ہے جس نے دنیا میں مقناطیسی فیلڈ کی سب سے بڑی شدت پیدا کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
اس منفرد کامیابی میں تیار کیا گیا مقناطیسی نظام 3 لاکھ 51 ہزار گوس کی فیلڈ بنانے میں کامیاب رہا، جو سائنس کے شعبے میں ایک غیر معمولی سنگ میل ہے۔
یہ تحقیق ہیفائی انٹرنیشنل اپلائیڈ سپر کنڈکٹیویٹی سینٹر، ہیفائی کمپریہنسو نیشنل سائنس سینٹر اور بیجنگ کی مشہور سِنگھوا یونیورسٹی کے اشتراک سے ممکن ہوئی ہے۔
اس منصوبے کو کئی برسوں کی انتھک محنت کے بعد عملی شکل دی گئی۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ سپر کنڈکٹنگ مقناطیس سے حاصل ہونے والی یہ فیلڈ نہ صرف عالمی سطح پر سب سے زیادہ ہے بلکہ اس سے قبل بنائے گئے 3 لاکھ 23 ہزار 500 گوس کے ریکارڈ کو بھی توڑ دیا گیا ہے۔
اگر اس کامیابی کے سائنسی اور تکنیکی پہلوؤں پر غور کیا جائے تو یہ واضح ہوتا ہے کہ مستقبل کی کئی بڑی صنعتوں میں اس ایجاد کا براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔ یہ مقناطیسی ٹیکنالوجی فیوژن مقناطیسی نظام، اسپیس الیکٹرو میگنیٹک پروپلژن، سپر کنڈکٹنگ انڈکشن ہیٹنگ، میگنیٹک لیویٹیشن ٹیکنالوجی اور کارگر پاور ٹرانسمیشن جیسے شعبوں کو ایک نئی جہت فراہم کرے گی۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ زمین بذاتِ خود ایک قدرتی مقناطیس ہے جو صرف 0.5 گوس کی جیو میگنیٹک فیلڈ پیدا کرتی ہے۔ اس کے مقابلے میں چینی سائنس دانوں نے جو فیلڈ تخلیق کی ہے وہ زمین کی مقناطیسی طاقت سے سات لاکھ گنا زیادہ ہے۔ یہ فرق اس بات کا ثبوت ہے کہ سپر کنڈکٹنگ ٹیکنالوجی مستقبل میں توانائی اور فزکس کی دنیا میں انقلابی کردار ادا کرے گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سپر کنڈکٹنگ مٹیریلز سے بنائے گئے یہ مقناطیس اپنی ساخت کے اعتبار سے نہایت پیچیدہ اور حساس ہوتے ہیں، لیکن ان کی طاقت انسانی تخلیق کے کمال کو ظاہر کرتی ہے۔
چین کی یہ کامیابی عالمی سائنسی برادری کے لیے نہ صرف حیران کن ہے بلکہ آنے والے برسوں میں سپر کنڈکٹنگ تحقیق اور اس کے عملی استعمالات کو تیز تر کرنے میں مددگار بھی ثابت ہوگی۔