چین اور سنگاپور اہم تعاون کرنے والے شراکت دار ہیں، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
چین اور سنگاپور اہم تعاون کرنے والے شراکت دار ہیں، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ اور سنگاپور کے صدر تھرمن شنموگارتنم نے دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 35ویں سالگرہ کے موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے۔جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور سنگاپور نہ صرف دوستانہ پڑوسی ہیں بلکہ اہم تعاون کرنے والے شراکت دار بھی ہیں۔ گزشتہ 35 برسوں میں دونوں ممالک نے باہمی احترام و اعتماد اور تعاون پر مبنی باہمی مفاد کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے تعلقات کو مسلسل بہتر اور اعلیٰ درجے تک پہنچایا ہے
اور مختلف شعبوں میں تعاون کے شاندار نتائج حاصل کیے ہیں۔ فریقین نے اپنی اپنی جدیدیت کی کوششوں میں ایک دوسرے کا ہاتھ تھاما ہے، جس سے دونوں ممالک کے عوام کو حقیقی فائدہ پہنچا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ چین اس سالگرہ کو ایک موقع کے طور پر لیتے ہوئے سنگاپور کے ساتھ سیاسی باہمی اعتماد کو مزید گہرا کرنے، اعلیٰ سطحی تعاون کو آگے بڑھانے، افرادی و ثقافتی تبادلوں کو مزید قریبی بنانے اور کثیرالجہتی تجارتی نظام اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کا مشترکہ طور پر تحفظ کرنے کا خواہاں ہے،
تاکہ چین۔سنگاپور ہمہ جہتی، اعلیٰ معیار اور مستقبل پر مبنی شراکت داری کو مزید ترقی دے کر خطے اور دنیا کے امن و خوشحالی کے لیے زیادہ بڑا کردار ادا کیا جا سکے۔صدر شنموگارتنم نے اپنے پیغام میں کہا کہ 2023 میں سنگاپور اور چین کے تعلقات کو ہمہ جہتی، اعلیٰ معیار اور مستقبل پر مبنی شراکت داری کے درجے پر ترقی دی گئی۔ دونوں حکومتوں کے درمیان تعاون کے منصوبے مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں، نئے پہلو اور خصوصیات شامل ہو رہی ہیں اور یہ تعلقات مستقبل بینی کو ظاہر کر رہے ہیں۔ دونوں ممالک نے وقت کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے شعبوں میں تعاون کو فعال طور پر وسعت دی ہے اور عوام کے درمیان افرادی و ثقافتی روابط مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ سنگاپور اور چین دونوں قریبی تعاون جاری رکھتے ہوئے اپنے دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔اسی روز چین کے وزیراعظم لی چھیانگ اور سنگاپور کے وزیراعظم لارنس وونگ نے بھی ایک دوسرے کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ کے رہائشیوں کے لیے آخری موقع ہے وہ اس شہر سے نکل جائیں، اسرائیلی وزیر دفاع کی پھر دھمکی پاکستانی ہمالیائی نمک سے تیار صابن نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا آئی ایم ایف کا 10اداروں کے قوانین میں ترامیم نہ لانے پر تحفظات کا اظہار، حکومت سے وضاحت طلب مسلسل اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی آگئی چین ، ای چوانگ جامع کسٹم فری زون غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے پرکشش مقام بن گیا چین کے قومی دن اور وسط خزاں تہوار کی تعطیلات کے دوران نقل و حمل کی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر تک بڑھا دی گئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اور سنگاپور
پڑھیں:
سنگاپور میں جنسی کارکنوں کو لوٹنے پر 2 بھارتی سیاحوں کو قید اور کوڑوں کی سزا
سنگاپور میں 2 بھارتی شہریوں کو جنسی کارکنوں کو ہوٹل کے کمروں میں لوٹنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے جرم میں 5 سال ایک ماہ قید اور 12 کوڑوں کی سزا سنائی گئی۔
اسٹریٹس ٹائمز کے مطابق 23 سالہ اروکیا سمی ڈیسن اور 27 سالہ راجندرن مئیلارسن نے ڈکیتی کے دوران تشدد اور نقصان پہنچانے کے الزام میں اعترافِ جرم کیا۔
یہ بھی پڑھیے: کیلیفورنیا میں بھارتی شہری پولیس فائرنگ سے ہلاک، اہل خانہ نے نسل پرستی کا الزام عائد کر دیا
عدالت کو بتایا گیا کہ دونوں ملزمان نے ایک خاتون کو ہوٹل کے کمرے میں بلایا۔ وہاں انہوں نے اس کے ہاتھ پاؤں کپڑوں سے باندھ کر تشدد کیا اور اس کے زیورات، 2000 سنگاپور ڈالر نقدی، پاسپورٹ اور بینک کارڈ چرا لیے۔
دوسرا واقعہ اسی رات 11 بجے پیش آیا جب انہوں نے ایک اور خاتون کو دوسرے ہوٹل میں بلایا۔ وہاں اسے بازوؤں سے پکڑ کر گھسیٹا گیا۔ اس سے 800 ڈالر، 2 موبائل فون اور پاسپورٹ چھین لیا گیا اور دھمکی دی گئی کہ وہ کمرے سے باہر نہ نکلے۔
یہ واردات اس وقت بے نقاب ہوئی جب دوسری متاثرہ خاتون نے اگلے روز ایک شخص کو ساری کہانی بتائی جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔
یہ بھی پڑھیے: برطانیہ: جنسی جرائم پر سزا پانے والوں میں بھارتی شہری سب سے آگے، رپورٹ میں انکشاف
سماعت کے دوران دونوں ملزمان نے عدالت سے نرمی کی درخواست کی۔ ایک سیاح نے استدعا کی کہ میرے والد گزشتہ سال فوت ہوگئے، میری تین بہنیں ہیں اور ہمارے پاس پیسے نہیں، اسی وجہ سے ہم نے یہ کیا جبکہ دوسرے سیاح نے کہا کہ میری بیوی اور بچہ بھارت میں اکیلے ہیں اور مالی مشکلات کا شکار ہیں۔
سنگاپور کے قوانین کے مطابق ڈکیتی کے دوران زخمی کرنے والے مجرموں کو کم از کم 12 کوڑوں اور 5 سے 20 سال تک قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں