حکومت کا چینی کی مزید درآمد روکنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
حکومت نے چینی کی مزید درآمد روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سرکاری حکام کے مطابق وزارت قومی غذائی تحفظ میں شوگر اسٹاکس کاجائزہ لیا گیا جس کے دوران چینی کی مزید درآمدات روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔
سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے ذریعے مزید چینی درآمد نہیں کی جائےگی۔ ملک میں شوگر کے وافر ذخائر دستیاب ہیں، مزید درآمد کی ضرورت نہیں ہے۔
سرکاری حکام کے مطابق چینی کی درآمد 3 لاکھ میٹرک ٹن کےموجودہ معاہدوں تک محدود رہے گی۔
سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی کے آرڈرز پہلے ہی دیے جا چکے ہیں۔ ٹی سی پی کو مزید چینی درآمد نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ حکومت نے اس سے پہلے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سرکاری حکام کا فیصلہ چینی کی
پڑھیں:
راولپنڈی میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 29 افراد متاثر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: شہر میں ڈینگی مچھر کی افزائش قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 29 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد ضلع میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 709 تک پہنچ گئی ہے، اس وقت مختلف اسپتالوں میں 61 مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ خوش آئند بات یہ ہے کہ اب تک ڈینگی سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈینگی پر قابو پانے کے لیے 1499 ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر سرویلنس کر رہی ہیں۔ اب تک 54 لاکھ سے زائد گھروں کی جانچ کی جا چکی ہے جن میں سے ایک لاکھ 64 ہزار گھروں میں ڈینگی لاروا پایا گیا۔ اسی طرح 14 لاکھ سے زیادہ مقامات کی چیکنگ کے دوران 22 ہزار سے زائد جگہوں پر بھی لاروا کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی۔
انتظامیہ نے ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائیاں بھی کی ہیں۔ اب تک 4330 مقدمات درج، 1834 عمارتیں سیل جبکہ 10 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے جا چکے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز رپورٹ ہونے والے نئے کیسز زیادہ تر سیٹلائیٹ ٹاؤن (ڈی بلاک اور ایف بلاک)، امر پورہ، دھمیال، گنگال، تخت پری، ڈھوک منشی، ڈھوک کھبہ، لکھن اور نیو کٹاریاں سمیت دیگر علاقوں سے سامنے آئے ہیں۔