Daily Mumtaz:
2025-11-19@01:17:37 GMT

چینی نوجوانوں میں — ’’ٹوتھ ٹیٹو‘‘ کا نیا فیشن

اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT

چینی نوجوانوں میں — ’’ٹوتھ ٹیٹو‘‘ کا نیا فیشن

اب تک آپ نے جسم کے مختلف حصوں—جیسے بازو، گردن یا کمر—پر ٹیٹوز بنوانے کا رجحان ضرور دیکھا یا سنا ہوگا، لیکن کیا کبھی یہ تصور کیا کہ لوگ اپنےدانتوں پر بھی ٹیٹو بنوا رہے ہیں؟
جی ہاں، چین میں نوجوانوں کے درمیان ’’ٹوتھ ٹیٹو‘‘ کا نیا فیشن تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ یہ ٹیٹوز براہِ راست دانتوں پر نہیں بلکہ تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کیے گئے ڈینٹل کراؤنز یا ٹوتھ کیپس پر بنائے جاتے ہیں، جنہیں بعد میں دانتوں پر چڑھا دیا جاتا ہے۔
ان منفرد کراؤنز پر نوجوان اپنے رومانوی پیغامات، محبوب کے نام، خوش قسمتی کے نمبر، اور حتیٰ کہ جملے جیسے’’پیسہ کماؤ‘‘ یا ’’مقصد حاصل کرو‘‘ بھی کندہ کروا رہے ہیں۔ یعنی یہ دانت اب صرف چبانے کے کام نہیں آتے بلکہ جذبات کے اظہار کا نیا ذریعہ بن چکے ہیں!
ان تھری ڈی پرنٹڈ کیپس کو چین کے کئی ڈینٹل کلینکس میں خاص ایرو اسپیس میٹیریلز سے تیار کیا جا رہا ہے، جن کی قیمت تقریباً 2000 یوآن (280 امریکی ڈالر) تک ہے۔ تاہم، اس ٹرینڈ کی بڑھتی مقبولیت دیکھتے ہوئے کچھ ڈینٹل کلینکس اسے مفت میں بھی فراہم کر رہے ہیں تاکہ نوجوان صارفین کو متوجہ کیا جا سکے۔
اگرچہ یہ فیشن نوجوانوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے، مگرڈینٹل ماہرین اسے دانتوں کی صحت کیلئے نقصان دہ قرار دے رہے ہیں۔ شنگھائی کے ایک معروف دندان ساز کے مطابق، ڈینٹل کراؤن پر کسی بھی قسم کا ڈیزائن یا تحریر کندہ کروانا اُس کی ساخت اور مضبوطی کو متاثر کر سکتا ہے، جس کے طویل مدتی اثرات منفی ہو سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: رہے ہیں

پڑھیں:

چین؛ 31 دسمبر تک شادی کرنے والوں پر حکومت نے انعامات کی بارش کردی

چین کی حکومت نے نوجوانوں میں شادی کے رجحان میں اضافے اور بچوں کی پیدائش کو فروغ دینے کے لیے پُرکشش اعلانات کیے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کم ترین شرح پیدائش سے نبرد آزما چین نے اپنی پالیسیوں میں تاریخی تبدیلیوں کا آغاز کردیا ہے۔

اس سلسلے میں پہلے ہی صرف ایک بچے کی پیدائش کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے تاکہ ملک میں نوجوانوں کی شرح میں اضافہ ہو۔

تاہم اب چین کے شہر نِنگبو کی انتظامیہ نے نوجوان جوڑوں کے لیے ایک اور پُرکشش پیشکش کی ہے جس میں 28 اکتوبر سے 31 دسمبر کے درمیان شادی کرنے والوں کو انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس اعلان میں کہا گیا ہے کہ 31 دسمبر تک شادی کرنے والے جوڑے ایک خصوصی واؤچر کے حقدار ہوں گے جس کی مالیت ایک ہزار یو آن ہوگی۔

ان واؤچرز کے ذریعے نئے جوڑا اپنی شادی کی شاپنگ کرسکتا ہے، فوٹوگرافی اور ہوٹل میں قیام کے اخراجات پورے کرسکتے ہیں۔

اس اقدام کا مقصد ایسے نوجوانوں کی حوصلہ افزانی کرنا ہے جو پیسوں کی کمی کے باعث شادی کرنے سے کتراتے ہیں۔

علاوہ ازیں ان جوڑوں کو بچے پیدا کرنے کی ترغیب دینے کے لیے بھی علاج معالجے، پرورش میں معاونت اور غذائی ضروریات پوری کرنے کے منصوبے بھی زیر غور ہیں۔ 

یاد رہے کہ چین کی آبادی 1.4 ارب ہے اور یہ آبادی کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے لیکن آبادی کی اکثریت ضعیف افراد پر مشتمل ہے۔

جس کی وجہ آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے برسوں سے دوسرے بچے کی پیدائش پر عائد پابندی ہے لیکن اب نوجوانوں کی تعداد خطرناک حد تک کم ہوگئی اور ملک میں نوجوان ملازمین کی قلت ہے۔ پورا معاشرہ عمر رسیدگی کا شکار ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • چین؛ 31 دسمبر تک شادی کرنے والوں پر حکومت نے انعامات کی بارش کردی
  • میٹرز خریداری ،ایشیائی بینک کی لیسکو کیلئے 4ارب روپے قرض کی منظوری
  • چین کا نوجوانوں کی شادی کے اخراجات اٹھانے کا اعلان
  • تہجد کی نماز پڑھتا ہوں، میرے لیے وہی می ٹائم ہے، منیب نواز
  • دہشتگرد احسان اللّٰہ کا فتنہ الخوارج سے متعلق بیان سامنے آگیا
  • بانی PTI کا نام اب ایپسٹین کی فہرست میں آگیا، ممتاز چانگ
  • پنجاب میں تھری وہیلر الیکٹرک وہیکلز پلانٹ کا افتتاح
  • امریکی جم ٹیچر کا باسکٹ بال میں نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
  • ویڈنگ ٹرینڈز 2025: ماضی کی جھلک، نئے زمانے کا رنگ
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ و اساتذہ کیسا تھ نشست