ویب ڈیسک: وزیراعظم نے کہا ہے کہ شرح سود میں کمی معیشت کے لیے خوش آئند ہے، اس سے سرمایہ کاری بڑھے گی۔

گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا گیا، جس کے مطابق شرح سود کو ایک فی صد کم کرکے 13 سے 12 فی صد مقرر کردیا گیا ہے۔

شرح سود میں کمی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے اسٹیٹ بینک کے اعلان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ پالیسی ریٹ کا 12 فیصد پر آنا ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے۔

وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے  کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے پاکستانی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا اور ساتھ ہی ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ بھی ہو گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ کم افراط زر کی شرح کی بدولت پالیسی ریٹ میں کمی آئی ہے۔ پُر امید ہوں کہ آئندہ مہینوں میں افراط زر میں مزید کمی ہو گی۔ معیشت کی بحالی کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن سے عوامی سہولت میں اضافہ ہوگا: وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صوبائی حکومتوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کو ہدایت کی ہے کہ وہ معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن اور کیش لیس معیشت کے لیے وفاقی حکومت سے مکمل تعاون کریں۔اسلام آباد میں کیش لیس اور ڈیجیٹل معیشت پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پلان کو صوبوں اور ان کے اداروں کے تعاون سے مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ مقررہ مدت میں اہداف حاصل کیے جا سکیں۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اس منصوبے میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے بامعنی مشاورت کو مستقل حصہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن سے شفافیت کو فروغ ملے گا اور اس کا بنیادی مقصد عوام کو بغیر کسی اضافی لاگت کے سہولت فراہم کرنا ہے۔اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ نیشنل ڈیجیٹل کمیشن اور پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی قائم کی جا چکی ہے اور اس حوالے سے قواعد بھی وضع کر دیے گئے ہیں۔ اتھارٹی کے چیئرمین اور ارکان کی تقرری کا عمل آخری مراحل میں ہے۔

 

اشتہار

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری  میں 4.1 فیصد اضافہ ریکارڈ
  • پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ، چین سر فہرست
  • معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن سے عوامی سہولت میں اضافہ ہوگا: وزیراعظم
  • سعودی عرب میں میڈیا سیکٹر سرمایہ کاری کا نیا مرکز بن گیا
  • معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
  • کیش لیس پاکستان کی جانب اہم پیشرفت، وزیراعظم کا ڈیجیٹل معیشت پر عملدرآمد تیز کرنے پر زور
  • کیریبین جزائر: سرمایہ کاری کے بدلے شہریت، پاسپورٹ اور ویزا فری دنیا
  • ستھرا پنجاب پراجیکٹ کامیابی سے جاری ہے، مریم نواز: عالمی بنک، یورپی ممالک سرمایہ کاری کیلئے آمادہ
  • پاکستان میں شراکت دار نجی کمپنیوں کااسرائیلی جال پھیلنا شروع
  • حکومتی کوششوں سے قومی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے، اسحق ڈار