اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جنوری 2025ء) پاکستان کے جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پیر کے روز بدعنوانی سے متعلق القادر ٹرسٹ کیس میں اپنی سزاؤں کے خلاف درخواستیں دائر کر دیں۔

اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر گفتگو کے دوران کہا، ''ہم نے آج اپیلیں جمع کرا دی ہیں اور اگلے چند دنوں میں اس حوالے سے دفتری کارروائی کے بعد انہیں سماعت کے لیے مقرر کر دیا جائے گا۔

‘‘

عمران خان اگست 2023ء سے جیل میں ہیں اور ان کے خلاف تقریباﹰ 200 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ تاہم عمران خان کا دعویٰ ہے کہ ان کے خلاف یہ مقدمات سیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں سے القادر ٹرسٹ کیس میں عدالت نے اسی ماہ عمران خان کو 14 سال اور بشریٰ بی بی کو سات ماہ قید کی سزائیں سنائی تھیں۔ عدالت نے ان دونوں کو ''بدعنوانی‘‘ کے مرتکب پایا تھا۔

اس سے قبل یہ فیصلہ تین بار مؤخر کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے عمران خان کی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا دعویٰ تھا کہ فیصلے میں تاخیر کا مقصد عمران خان پر موجودہ حکومت کے ساتھ ایک معاہدہ کر کے سیاست سے علحیدگی اختیار کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا تھا۔

اے ایف پی کے مطابق اس وقت پاکستان میں عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور جیل سے وہ اپنے وکلا کے ذریعے موجودہ حکومت کے خلاف تنقیدی بیانات جاری کرتے رہے ہیں۔

پاکستان میں سیاسی تناؤ کم کرنے کے لیے پی ٹی آئی اور حکومت کے مابین بات چیت کا سلسلہ بھی شروع ہوا تھا لیکن پچھلے ہفتے عمران خان نے ان مذاکرات کی منسوخی کا فیصلہ کیا تھا۔

سن 2022 میں اس وقت کی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے لائی گئی ایک تحریک عدم اعتماد عمران خان کی اقتدار سے بر طرفی کا سبب بنی تھی۔ تب سے ہی وہ فوجی اسٹیبلشمنٹ پر بھی تنقید کرتے رہے ہیں۔

م ا / م م (اے ایف پی)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے خلاف

پڑھیں:

26 نومبراحتجاج ،پی ٹی آئی کارکنان کو 6،6ماہ قید کی سزائیں

حاشر احسن L پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 26 نومبراحتجاج پر درج مقدمات میں کارکنان کو 6،6ماہ قید کی سزا سنا دی گئی,پاپو ایکٹ کے تحت درج مقدمات میں بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور بھی نامزدہیں۔
اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آڈر ایکٹ کے تحت درج 3 مقدمات کا فیصلہ سنایا۔
عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان کو چھ چھ ماہ قید کی سزا سنا دی،ٹرائل کورٹ کیجانب سے ملزمان کو سزائیں سنائی گئیں،پاپو ایکٹ کے تحت درج مقدمات بشریٰ بی بی، علی امین گنڈا پور بھی نامزد ملزمان ہیں۔

میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا

پی ٹی آئی قیادت اور بشریٰ بی بی کی حد تک مقدمات کا ٹرائل شروع نہیں ہوا،پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف پاپو ایکٹ کے تحت تھانہ رمنا میں 2 اور ترنول میں 1 مقدمہ درج تھا۔
پی ٹی آئی کے مجموعی طور پر 10 سے زائد کارکنان کو سزائیں سنائی گئیں جبکہ پی ٹی آئی کے 100 سے زائد کارکنان مقدمات میں نامزد ہیں،عدالت نے متعدد ملزمان کو مقدمات میں اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

  
 
 

 نادر آباد:2 مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد 

متعلقہ مضامین

  • عمران خان نے 9 مئی کیس میں ضمانت منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
  • سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی کی بھارتی پولیس کے ہاتھوں نوجوان کے بہیمانہ قتل کی مذمت
  • جمائما کا سیاسی فیصلہ، قاسم و سلیمان پاکستان سے روک دیا
  • توشہ خانہ ٹو کیس: جج شاہ رخ ارجمند اڈیالہ جیل پہنچ گئے
  • ( 9 مئی مقدمات)ضمانت منسوخ ، عمران خان کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
  • سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ: 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی قانونی کوششیں تیز
  • عمران خان، بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت، مزید ایک گواہ پر جرح مکمل
  • 26 نومبراحتجاج ،پی ٹی آئی کارکنان کو 6،6ماہ قید کی سزائیں
  • 5اگست کے احتجاج کا کوئی مومینٹم نظر نہیں آرہا،جس نے پارٹی میں گروہ بندی کی اسے نکال دوں گا،عمران خان
  • عمران نے پارٹی میں انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا کہا: علی امین گنڈا پور