پیکا ایکٹ میں ترامیم کے خلاف صحافیوں نے ملک گیر احتجاج کی کال دیدی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت کی جانب سے لائے جانے والے پیکا ایکٹ میں ترامیم کے خلاف صحافیوں نے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) میں کی جانے والی متنازع ترامیم کے خلاف 28 جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے، اس سلسلے میں تمام پریس کلبز میں مظاہرے ہوں گے۔
بتایا گیا ہے کہ سینیٹ کمیٹی نے پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2025ء میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے، یہ ترامیم صدر مملکت کی منظوری کے بعد نافذ العمل ہوجائیں گی تاہم ان ترامیم کو صحافیوں، سوشل میڈیا اور آزادی اظہار پر قدغن لگانے کی کوشش قرار دیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے پی ایف یو جے نے بھی ان ترامیم کو آئین کی روح کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی سخت مخالفت کی جائے گی کیوں کہ حکومت نے سینیٹ کے فیصلے سے قبل متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی اپیل کو نظرانداز کیا، تمام یونینز آف جرنلسٹس سے اپیل کی ہے کہ اپنے مقامی پریس کلبز میں بھرپور مظاہرے کریں، یہ اقدام آزادی صحافت کے تحفظ کے لئے انتہائی اہم ہے تاکہ حکومت اور ترامیم کے ذمہ دار افراد تک احتجاج کا مضبوط پیغام پہنچایا جائے۔
بتایا جارہا ہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی ہے، اس سلسلے میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر فیصل سلیم کی صدارت میں ہوا جس میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کا بل پاس کردیا، پیکا ترمیمی بل پر بحث کے دوران صحافتی تنظیموں کی جانب سے بل پر مخالفت کی گئی تاہم چیئرمین کمیٹی نے صحافتی تنظیموں سے اپنی تحریری سفارشات پیش نہ کرنے پر سوالات اٹھا دئیے۔
سپریم کورٹ میں 8 ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پیکا ایکٹ میں ترامیم کے
پڑھیں:
ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ: پاکستان نے بھوٹان 0-4 سے شکست دیدی
ساف انڈر17چیمپئن شپ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کر دیا۔محمد عبداللہ نے شاندار ہیٹرک کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق سری لنکا کے شہر کولمبو میں شروع ہونے والی ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے بھوٹان کو 4 گول سے شکست دے دی۔
گروپ بی کے میچ میں پاکستان کو پہلے ہاف کے اختتام تک 0-2 کی سبقت حاصل تھی۔ یہ دونوں گول محمد عبداللہ کے نام رہے۔ محمد عبداللہ نےکھیل کے 15ویں منٹ میں گول کرکے پاکستان کو ایک گول کی برتری دلوائی، 25ویں منٹ میں محمد عبداللہ نے گول داغتے ہوئے اسے 0-2 کی سبقت میں تبدیل کردیا۔
کھیل کے دوسرے ہاف میں بھی پاکستان حریف ٹیم پر حاوی رہا۔
حمزہ یاسر نے 67ویں منٹ میں گول کر کے پاکستان کو مزید سبقت دلوا کر مقابلہ 0-3 کردیا۔محمد عبداللہ نے3 منٹ بعد 70ویں منٹ میں گیند کو جال میں ڈال کر ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے پاکستان کو 0-4 کی واضح برتری دلائی جو فیصلہ کن ثابت ہوئی۔
پاکستان اپنے دوسرے گروپ میچ میں جمعہ کو مالدیپ سے مقابلہ کرے گا۔گروپ مرحلے کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کا ٹکراؤ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔