سائنسدانوں کو ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کا حل مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
سائنس دانوں نے ایک ایسا نیا گرین میوٹنٹ مائکروب دریافت کیا ہے جسے ’چونکس‘ کا نام دیا گیا ہے، یہ چونکس آب و ہوا کی تبدیلیوں سے لڑنے اور فضا سے بڑی مقدار میں کاربن کو اپنے اندر ذخیرہ کرنے والی خصوصیات رکھتا ہے۔
سائنس نیوز کے مطابق مائیکروبائیولوجسٹ میکس شوبرٹ کی سربراہی میں ایک تحقیقی ٹیم نے اٹلی کے ولکانو جزیرے کے ساحل کے قریب جہاں سورج کی روشنی پڑتی ہے وہاں گہرے پانیوں میں سبزمیوٹنٹ مائکروب کو دریافت کر لیا ہے،جسے انہوں نے ’چونکس‘ کا نام دیا ہے۔
میکس شوبرٹ کی تحقیقی ٹیم ان چھوٹے جانداروں کی تلاش کے لیے پانی میں اتری جو فوٹو سینتھیسس کے عمل کے لیے کاربن ڈائی آکسائیڈ لیتے ہیں لیکن انہیں ان جانداروں کی جگہ سائنو بیکٹیریا کی ایک قسم جو فوٹو سینتھیسس کا تیزی سے عمل کرتی ہے، کی قدرتی طور پر پیدا ہونے والی متغیر قسم کا پتا چلایا ہے۔
سینیکوکوکس ایلونگیٹس تیزی سے بڑھنے کے لیے جانا جاتا ہے اور مختلف قسم کے حالات کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، چونکس مائکروب سپر پاور ورژن کے طور پر سامنے آیا ہے۔
جب تحقیقاتی ٹیم نے اسے لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا تو معلوم ہوا کہ سائنو بیکٹیریا کے مقابلے میں انفرادی چونکس کے خلیات کئی زیادہ تیزی سے بڑھتے ہیں۔ ان خلیات کی میں بڑی تعداد میں اضافہ بھی دیکھا گیا۔
’چونکس‘ کو سینیکوکوکس ایلونگیٹس کی کسی بھی دوسری قسم کے مقابلے میں زیادہ کاربن ذخیرہ کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ تحقیق میں پتا چلا کہ چونکس مائکروب اپنے خلیوں کے اندر کاربن کو تیزی سے پیک کرتا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ لیبارٹری میں دیکھا گیا کہ چونکس دیگر مائکروب میں تیزی سے بھاری ہو جاتا ہے اور ٹیسٹ ٹیوب میں رکھے جانے کے بعد اس کے خلیات تیزی سے نیچے کی طرف ڈوب گئے اور گھنی شکل اختیار کر لی۔
محققین نے کہا ہے کہ چونکس کی اتنی بڑی مقدار میں کاربن ذخیرہ کرنے کی صلاحیت سے موحولیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے میں بہت حد تک مدد حاصل کی جا سکتی ہے، یہ آب و ہوا کو گدلا کرنے والے کاربن کو ہوا سے کھینچ کر اپنے خلیات میں پیک کر کے فوری سمندر کی تہہ میں ذخیرہ کرنے کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔
اس کے خلیات سمندر کی تہہ میں موجود سائنو بیکٹیریا کے مقابلے میں زیادہ کاربن جذب کرنے کے قابل ہیں اور چونکہ یہ بہت تیزی سے ڈوبنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں، لہٰذا یہ پانی کے اوپر سے کاربن کو ہٹانے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کاربن کو تیزی سے کے لیے
پڑھیں:
شوگر کے مریضوں کے لیے مورنگا (سہانجنا) کے 6 حیرت انگیز فوائد
ذیابیطس دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی بیماریوں میں سے ایک ہے۔ ماہرین کے مطابق غذا اور طرزِ زندگی میں چند سادہ تبدیلیاں شوگر کو قابو میں رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ انہی قدرتی تحفوں میں سے ایک ہے مورنگا (سہانجنا)، جو اینٹی آکسیڈنٹس اور غذائی اجزا سے بھرپور ہے۔
1: بلڈ شوگر کم کرنے میں مددگارمورنگا کے پتے قدرتی طور پر شوگر لیول کو نیچے لانے میں مدد دیتے ہیں۔ ان میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جو گلوکوز کو خلیوں تک پہنچانے کے عمل کو بہتر بناتے ہیں۔
2: انسولین کے اثر کو بڑھائےسائنسی تحقیق کے مطابق مورنگا انسولین ریزسٹنس کم کرتا ہے، جس سے جسم موجودہ انسولین کو زیادہ مؤثر طریقے سے استعمال کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: سہانجنہ درخت کے طبی فوائد
3: اینٹی آکسیڈنٹس کا خزانہمورنگا اینٹی آکسیڈنٹس سے مالا مال ہے جو لبلبے کو سوزش سے محفوظ رکھتے ہیں اور شوگر کے مریضوں میں بیماری کو قابو میں رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔
4: دل کی صحت کے لیے مفیدمورنگا کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ نہ صرف Lipid profile بہتر بناتا ہے بلکہ گردوں اور دیگر اعضاء کو ذیابیطس کے نقصانات سے بھی بچاتا ہے۔
5: معدہ اور جگر کی صفائییہ پودا نظامِ ہضم کو بہتر بناتا ہے اور جگر کو ڈیٹاکسیفائی کرتا ہے، جس سے خون میں گلوکوز کی سطح متوازن رہتی ہے۔
مزید پڑھیں: شوگر کے مریضوں کے لیے دہی کے 6 حیرت انگیز فوائد
6: وزن کم کرنے میں معاونمورنگا بھوک کو کنٹرول کرنے والے ہارمونز کو متوازن کرتا ہے، جس سے وزن گھٹانے میں مدد ملتی ہے۔ وزن میں کمی ذیابیطس کو قابو میں رکھنے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
استعمال کا طریقہروزانہ 1 چمچ مورنگا پاؤڈر پانی یا دہی کے ساتھ لیں۔
صبح کھانے سے پہلے یا ورزش/واک سے پہلے استعمال زیادہ مؤثر ہے۔
اسے اسموتھی، جوس یا اوٹ میل میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
مورنگا کے پتے (خشک یا تازہ) چائے یا سالن میں شامل کریں۔
نوٹ: زیادہ مقدار لینے سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ ضرور کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
(سہانجنا) ذیابیطس شوگر کے مریض مورنگا