چائنا میڈیا گروپ “2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا” کی پانچویں ریہرسل کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
چائنا میڈیا گروپ “2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا” کی پانچویں ریہرسل کا انعقاد کیا گیا ۔
پیر کے روز اس دوران تخلیقی پروگرامز، میوزیکل اور ڈانس پرفارمنسز، ٹاک شوز، ڈرامہ ، اوپیرا، مارشل آرٹس، میجک شو اور دیگر قسم کے پروگرامز شاندار انداز میں پیش کیے گئے ۔ گالا کے چار ضمنی مقامات اور مرکزی مقام کے پروگرامز بہترین انداز میں ایک دوسرے کی تکمیل کر رہے ہیں، جن میں روایتی ثقافت اور جدید انداز، آرٹ اور سائنس و ٹیکنالوجی کا ملاپ ، تہوار کی گرم جوشی اور نئے سال کی خوشی بھرپور طریقے سے پیش کی جا رہی ہے.
28 جنوری کی رات 8 بجے ، چائنا میڈیا گروپ “2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا” پوری دنیا کے ناظرین کو پرمسرت اور پر امید چانیز نیو ایئر کا استقبال کرنے کے لئے ایک شاندار اور معنی خیز “ثقافت پرمبنی” پروگرام پیش کرے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کی نائب صدر مس ھاؤ کی صدر آصف علی زرداری اور خاتونِ اول سے ملاقات
سٹی 42 : چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کی نائب صدر مس ھاؤ کی صدر مملکت آصف علی زرداری اور خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات ہوئی۔
مس ھاؤ نے پاکستان کے ساتھ اسی نوعیت کا چیمبر قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ صدر آصف علی زرداری اور خاتونِ اول نے مس ھاؤ کی تجویز کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ ایسا چیمبر پاک چین اقتصادی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے راستے کھولے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا