ملتان(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود یوں تو ٹھنڈے مزاج کے انسان ہیں اور اکثر صحافیوں کے سوالات کا خندہ پیشانی سے جواب دیتے ہیں تاہم ایک صحافی کے سوال نے ان کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا۔

ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے شان مسعود سے سوال کیا کہ ویسٹ انڈیز سے شکست کے بعد آپ اپنا فیصلہ خود کریں گے یا پاکستان کرکٹ بورڈ آپ کا فیصلہ کرے گا؟ سوال کے جواب میں شان مسعود نے پہلے تو کہا کہ اگلا سوال پھر صحافی کی مداخلت پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا’آپ کے اعتماد کی ریسپیکٹ کرتا ہوں لیکن آپ بھی اپنے کھلاڑیوں کو عزت دیں، فیصلہ ساز پاکستان کرکٹ بورڈ ہے، بورڈ نے جب بھی جو بھی فیصلہ کیا ہم نے قبول کیا۔‘
شان مسعود نے کہا کہ ہم اس ملک کے کھلاڑی ہیں، اس طریقے سے کسی کو بے عزت کرنا کوئی قبول نہیں کرے گا، آپ کے سوال میں بہت زیادہ بے عزتی تھی، آپ کسی کو نیچا دِکھانا چاہتے ہیں، دِکھا دیں، ہم پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں، ہم چار میں سے 3 میچز جیتے ہیں، ہم ایک میچ ہارے ہیں، وہ بھی ہم اگر غلطیاں نہیں کرتے تو ہمارے حق میں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم کوشش کررہے ہیں، اس میں کچھ چیزیں کمپرومائز بھی کرنے کو تیار ہیں تو اس کو سراہنا چاہیے اور دیکھنا چاہیے کہ چیز کا رخ کدھر ہے، گوگل میں بھی کھول سکتا ہوں، گوگل آپ بھی کھول سکتے ہیں، اگر آپ کسی چیز کو جسٹس کرنا چاہتے ہیں تو پہلے اس کی پوری ریسرچ کریں، اس کے بعد آپ جو تنقید کرنا چاہتے ہیں ضرور کریں۔
34مزیدپڑھیں:اراکین اسمبلی بارے الیکشن کمیشن سے بڑی خبرآگئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کے سوال

پڑھیں:

لوئردیر،صوبائی بارکونسل کے انتخابات میں محمد سلیم ایڈووکیٹ اپنا ووٹ کاسٹ کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کی 12 رکنی سیاسی کونسل کا اعلان
  • گنڈاپور کو کیوں نکالا، کرپٹ تھے، نااہل یا میر جعفر؟ گورنر خیبر پختونخوا کا سوال
  • وسطی ایشیا میں بھارتی موجودگی کا خاتمہ، تاجکستان نے بھارت سے اپنا ایئربیس واپس لے لیا
  • ایران اپنی جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے گا: صدر مسعود پزشکیان
  • خطے کے استحکام کا سوال
  • نریندر مودی کی ریلی سے پہلے 6 صحافیوں کو نظربند کرنا اُنکی گھبراہٹ کا مظہر ہے، کانگریس
  • ایران کا دوبارہ پہلے سے زیادہ مضبوط جوہری تنصیبات کی تعمیر کا اعلان
  • لوئردیر،صوبائی بارکونسل کے انتخابات میں محمد سلیم ایڈووکیٹ اپنا ووٹ کاسٹ کررہے ہیں
  • چین نے اپنا سب سے کم عمر خلا باز چینی خلائی اسٹیشن پر بھیج دیا
  • اپنی چھت اپنا گھر اسکیم، ایک ماہ میں ریکارڈ قرضے بلا سود جاری