فیملی پنشن کے اہل چھوٹے بچوں کوکب تک پنشن ملے گی ؟وزارت خزانہ کی جانب سے اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
فیملی پنشن کے اہل چھوٹے بچوں کو 21 سال کی عمر تک پنشن ملے گی، وزارت خزانہ نے وضاحت کر دی۔وزارت خزانہ نے فیملی پنشن کے حوالے سے وضاحتی نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق فیملی پنشن کے اہل چھوٹے بچوں کو 21 سال عمر تک پنشن ملے گی۔
10 ستمبر2024 کو جاری آفس میمورنڈم کا اطلاق اُسی تاریخ سے ہوگا۔
میمورنڈم معمول کی فیملی پنشن کے اہل قرار پانے والے پنشنرز پرلاگو ہوگا۔
وزارت خزانہ کے مطابق بچوں کو 23 اکتوبر 2023 کو وضع کردہ اہلیت کے مطابق پنشن ملے گی اور ان افراد کو ترجیحی معیار کے مطابق معمول کی فیملی پنشن ملے گی۔
عالمی شہرت یافتہ مسٹر بیسٹ ٹک ٹاک خریدنے والے ہیں ؟ صارفین کیلئے بڑی خبر آ گئی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پنشن ملے گی کے مطابق بچوں کو
پڑھیں:
نوعمر بچوں کو نشے کا عادی بنا کر وارداتیں کروانے کا انکشاف، ڈکیت گروہ ساتھیوں سمیت گرفتار
کراچی:شہر قائد میں نوعمر بچوں کو چرس اور آئس کے نشے کا عادی بنا کر ان سے وارداتیں کروانے کا انکشاف ہوا ہے، سچل پولیس نے نوعمر ڈکیت گروہ کے سرغنہ کو تین ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا۔
ایکسپریس کے مطابق سچل پولیس نے خفیہ اطلاع پر غازی گوٹھ اسکیم 33 کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث نوعمر ڈکیت گروہ کے سرغنہ کو اس کے تین ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے پسٹل مع ایمونیشن، اعلیٰ کوالٹی کی چرس، موبائل فون، نقدی رقم اور ملزمان کے زیرِاستعمال بغیر نمبر پلیٹ لگی موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔
ایس ایچ او سچل امین کھوسہ کے مطابق ملزمان میں رضوان ولد رمضان، اظہار ولد ذوالفقار، یاسین ولد محمد ہاشم اور غلام محمد ولد مدد علی شامل ہیں۔ گروہ کا سرغنہ غلام محمد نوعمر بچوں کو چرس اور آئس کا عادی بنا کران سے وارداتیں کروایا کرتا تھا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش غازی گوٹھ، سکندر گوٹھ اور اطراف کے علاقوں میں متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے جن کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔