سان فرانسسکو:آئی فون پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایک خوشخبری ہے کہ کمپنی نے اپنی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے آپ اپنے فون میں متعدد واٹس ایپ اکاؤنٹس کو بغیر کسی اضافی ڈیوائس کے منظم کر سکیں گے۔

واٹس ایپ کے حالیہ بیٹا ورژن میں صارفین کو ایک ہی ڈیوائس پر 2مختلف واٹس ایپ اکاؤنٹس سیٹ اپ کرنے کی سہولت ملے گی۔ اس کے لیے صرف ایک اضافی فون نمبر یا ایک ایسی ڈیوائس کی ضرورت ہو گی جو متعدد سم کارڈز کو سپورٹ کرتا ہو۔

آئی فون صارفین کے لیے یہ فیچر انتہائی آسان ہے۔ انہیں صرف 2مراحل میں نئے اکاؤنٹس سیٹ اپ کرنے ہوں گے۔

پہلا مرحلہ:اپنے پرائمری اکاؤنٹ کو سیٹ اپ کریں۔

دوسرا مرحلہ:نئے اکاؤنٹ کے لیے QR کوڈ اسکین کریں اور آپ کا نیا اکاؤنٹ تیار ہو جائے گا۔

اس اپ ڈیٹ کے ذریعے واٹس ایپ اکاؤنٹس کے انتظام میں آسانی پیدا ہو گی اور متعدد ڈیوائسز کی ضرورت ختم ہو جائے گی، جس سے صارفین کو اپنی میسجنگ یا بزنس سرگرمیوں میں مزید سہولت ملے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: واٹس ایپ کے لیے

پڑھیں:

بنوں پولیس چوکی پر حملہ کرنے والے 3 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی، ایک اہلکار شہید

بنوں پولیس نے چوکی پر حملہ کرنے والے 3 دہشتگردوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا جب کہ اس دوران ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس  نے بتایا کہ بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، گزشتہ شب بنوں کے علاقے میں چوکی فتح خیل پر نامعلوم دہشتگردوں نے چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں 03 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے جب کہ کئی دہشت گرد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کہ کارروائی کے دوران ایک اہلکار شہید ہوگیا، جب کہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں کے قریب پولیس چوکی فتح خیل پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے تاریکی میں حملہ کرنے والے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا جوان مردی سے مقابلہ کیا، خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوت روح نیاز کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے اتوار کو جاری اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا اور لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں، محسن نقوی نے حملہ آور 3 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر پولیس کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید پولیس اہلکار روح نیاز کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پولیس نے تاریکی میں حملہ کرنے والے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا جوانمردی سے مقابلہ کیا اور جرات سے حملہ کو ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پولیس اہلکار نے فرض کی راہ میں جان نچھاور کرکے شہادت کا اعلی مرتبہ پایا ہے، خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوت کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بنوں پولیس چوکی پر حملہ کرنیوالے 3 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی، ایک اہلکار شہید
  • آسٹریلیا کے متعدد علاقوں میں دہائیوں بعد غیرمعمولی برف باری
  • پاکستان اور ایران کے درمیان متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • بنوں پولیس چوکی پر حملہ کرنے والے 3 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی، ایک اہلکار شہید
  • روزمرہ کے استعمال کی متعدد اشیاء کینسر کا سبب سن سکتی ہیں: تحقیق
  • اسرائیل غزہ میں قتل عام کی منظم پالیسی پر عمل پیرا ہے، کیرولائن ولمین
  •  لوکل گورنمنٹ کا بڑا قدم، برتھ، ڈیتھ اور میرج سرٹیفکیٹ کا حصول آسان
  • شناختی کارڈ کی تجدید کیسے کی جائے؟ آسان ترین طریقہ جانیے
  • شناختی کارڈ کی تجدید  کیلئے آسان ترین طریقہ جانیے
  • پنجاب حکومت کی آسان قرض سکیم،کاروباری افراد کیلئے بڑی خوشخبری