رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ترسیلات زر میں 32 فیصد اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
اسلام آ باد:
رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں بیرون ملک سے ترسیلات زر میں 32.8 فیصد اضافہ ہوا۔
وزارت خزانہ کی رواں مالی سال کے پہلے6 ماہ پر مشتمل جائزہ رپورٹ کے مطابق بیرون ملک سے ترسیلات زر 32.8 فیصد اضافے کے ساتھ 17.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ برآمدات میں بھی 4.1 فیصد اضافہ ہوا، جو 16.229 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں، جبکہ درآمدات 14.
اس عرصے کے دوران کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے میں 28.7 فیصد کمی ہوئی، جو 1.205 ارب ڈالر تک محدود رہا، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی 19.9 فیصد کا اضافہ ہوا جو 1.329 ارب ڈالر تک جا پہنچی۔
ایف بی آر محصولات میں 25.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 5.025 ٹریلین روپے تک پہنچ گئیں، جبکہ نان ٹیکس ریونیو 94.5 فیصد اضافے کے ساتھ 3.418 ٹریلین روپے ہو گیا۔ زرعی قرضوں میں بھی 8.5 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، اور 925.7 بلین روپے جاری کیے گئے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ارب ڈالر تک
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ
کراچی:ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 3لاکھ64ہزار900روپے کا ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو 3171روپے کے اضافے سے 10گرام سونا 3لاکھ12ہزار842روپے پر جا پہچا جبکہ عالمی مارکیٹ میں 37ڈالر بڑھ کر فی اونس سونا 3424ڈالر کا ہو گیا۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کے دام 46روپے کے اضافے سے4081روپے ہوگئے۔