عالیہ حمزہ ملک پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
عالیہ حمزہ ملک پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر مقرر، نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز) پنجاب میں تحریک انصاف کی تنظیم نو کا معاملہ،بانی تحریک انصاف کی جانب سے عالیہ حمزہ کو پنجاب کا چیف آرگنائزر نامزد کر دیا گیا۔
زرائع کے مطابق عالیہ حمزہ کے پنجاب کے چیف آرگنائزر کے عہدے کا نوٹیفیکیشن جاری ہوگا ، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے نوٹیفکیشن پر دستخط کر دیئے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ
پڑھیں:
پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کی ذمہ داری پوری کرے: چیف الیکشن کمشنر
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی ذمہ داری پوری کی جائے۔پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔جس دوران چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کی ذمہ داری پوری کرے اور حلقہ بندی کے لیے ضروری رولز، ڈیٹا اور نقشے مہیا کیے جائیں۔جس پر چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز کا ڈرافٹ 15 نومبر تک الیکشن کمیشن کو بھیج دیا جائے گا۔ چیف سیکرٹری پنجاب کے مطابق درجہ بندی کے نوٹیفکیشن 22 دسمبر ، یو سیز کی تعداد کے نوٹیفکیشن 31 دسمبر اور ہر ٹاؤن، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی اور تحصیل کونسل کے نقشے 10 جنوری تک مہیا کر دیے جائیں گے۔