بیٹے کی سالگرہ پر شِکھر دھون کا جذباتی پیغام
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
سابق بھارتی کرکٹر شکھر دھون نے اپنی شاندار بلے بازی کی وجہ دنیائے کرکٹ میں ایک کامیاب کیریئر بنایا لیکن اپنی نجی زندگی میں ان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اہلیہ عائشہ مکھرجی سے علیحدگی کے بعد سے شکھر دھون دو برسوں سے اپنے بیٹے زورآور سے بھی نہیں مل سکیں ہیں۔ لیکن گزشتہ جمعرات کو اپنے بیٹے کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر شِکھر دھون نے ان کے لیے ایک جذباتی پیغام لکھا۔
View this post on Instagram
A post shared by Shikhar Dhawan (@shikhardofficial)
انسٹاگرام پر بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ میں لکھا ’دونوں کے درمیان فاصلہ ہونے یا جیسے کبھی ملا کرتے تھے ویسے نا مل سکنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، تم ہمیشہ میرے دل میں رہو گے۔ تمہارے لیے خشیوں اور محبتوں سے بھرے سال کی دعا، زورو بیٹا۔‘
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کو حکومت سے علیحدہ ہونا پڑا تو 2 منٹ نہیں لگائیں گے، ناصر حسین شاہ
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے صوبائی وزیر نے کہا کہ جو بھی پانی دریائے سندھ سے نکالا جائے گا اس سے سندھ کا پانی کم ہوگا، وزیراعظم، اسحاق ڈار، راناثنا اللہ کے کچھ بیانات مثبت تھے لیکن کچھ لیگی رہنماؤں نے زخموں پر نمک چھڑکنے کی کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو حکومت سے علیحدہ ہونا پڑا تو 2 منٹ نہیں لگائیں گے، اگر پیپلز پارٹی ن لیگ کا ساتھ نہ دیتی تو الیکشن ہونے میں 9 سال لگ جاتے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر شاہ نے کہا کہ جو بھی پانی دریائے سندھ سے نکالا جائے گا اس سے سندھ کا پانی کم ہوگا، وزیراعظم، اسحاق ڈار، راناثنا اللہ کے کچھ بیانات مثبت تھے لیکن کچھ لیگی رہنماؤں نے زخموں پر نمک چھڑکنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر امید ہیں وزیراعظم مثبت فیصلہ کریں گے لیکن کوئی بات نہیں ہو رہی اسی لیے بلاول بھٹو نے جلسوں کی بات کی ہے۔