ویرات کوہلی کے مداحوں کے لیے بری خبر
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
بھارتی بلے باز ویرات کوہلی 2012 کے بعد پہلی بار ڈومیسٹک سرکٹ میں ریلویز کے خلاف دہلی کی نمائندگی کرنے جا رہے ہیں اور ان کی موجودگی نے اس میچ کو ہائی پروفائل ڈومیسٹک میچ بنا دیا ہےلیکن اس کے ساتھ ان کے مداحوں کے لیے ایک بری خبر بھی ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق رانجی ٹرافی کا یہ ہائی پروفائل ڈومیسٹک میچ لائیو ٹیلی کاسٹ نہیں کیا جائے گا۔
دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ایسوسی ایشن کو اس متعلق کوئی علم نہیں کہ ویرات کوہلی کے کھیلنے کی وجہ سے بی سی سی آئی آخری لمحات میں کوئی انتظام کرلے، لیکن ایسوسی ایشن نے براڈکاسٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ عموماً تمام بڑے سینٹرز کو ایک لائیو گیم (ٹی یا اسٹریمنگ پر) الاٹ ہوتا ہے۔ دہلی کا تامل ناڈو کے خلاف میچ لائیو ایئر ہو چکا ہے اور یہ روسٹر مہینوں پہلے طے کیا جاتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ملک میں عدلیہ اور انصاف کا کوئی وجود نہیں رہا، عمر ایوب
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب خان نے عدلیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں عدلیہ اور انصاف کا کوئی وجود نہیں رہا۔
یہ بھی پڑھیں:عمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
عمر ایوب خان نے دعویٰ کیا کہ ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں، جبکہ ان کے 2 اسٹاف ممبران کو ہری پور کے جبری گاؤں سے اغوا کیا گیا اور 4 دن تک ان کا کچھ پتا نہ چلا۔
انہوں نے بتایا کہ ان دونوں افراد کو ساڑھے 3 ماہ قید میں رکھنے کے بعد 6 ماہ کی سزا سنائی گئی، حالانکہ وہ موقع پر موجود ہی نہیں تھے، ان کے اغوا کی ایف آئی آر بھی درج ہے۔
انہوں نے موجودہ نظام کو ’ٹوٹل فراڈ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور ان کو بنیادی سہولیات نہیں دی جا رہیں۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ ایک سابق وزیر اعظم کے طور پر جو سہولیات عمران خان کو ملنی چاہییں، وہ نہیں دی جا رہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان بہت جلد باہر ہوں گے اور ایک بار بھر وزیر اعظم بنیں گے، عمر ایوب
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پر فارم 47 کے ذریعے مسلط شدہ حکومت ہے اور عوام ہی اسے ہٹائیں گے۔
انہوں نے شاہ محمود قریشی کے مقدمات کو بھی بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ 9 مئی کے دن وہ اپنی اہلیہ کے علاج کے سلسلے میں کراچی میں موجود تھے، پھر بھی ان پر جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے۔
عمر ایوب خان نے امید ظاہر کی کہ پارٹی کے سینیئر رہنما جلد از جلد رہا ہوں گے اور کہا کہ وہ وائس چیئرمین کے ساتھ مل کر پارٹی کے امور چلائیں گے۔
انہوں نے دیگر رہنماؤں کو دی گئی سزاؤں کو بھی بے بنیاد قرار دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بشریٰ بی بی عمر ایوب عمران خان ہری پور وارنٹ