بدین: لڑکے کا قتل، پولیس کی والد سے ملاقات، انصاف کی یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
بدین (نمائندہ جسارت) لنواری شریف 13 سالہ لڑکا بلائنڈ قتل معما، ایس ایس پی محمد اسلم لانگاہ کی جانب سے جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے متوفی لڑکے کے والد سے ملاقات کی گئی اور انہیں انصاف کی یقین دہانی کرائی گئی، گزشتہ روز لنواری شریف کے قریب کامارو نہر کے قریب 13 سالہ لڑکے کی لاش ملی تھی، 13 سالہ متوفی لڑکے کی شناخت فرحان ولد کریم بخش جونیجو سکنہ روشن آباد کے طور پر ہوئی تھی، نامعلوم ملزمان نے لڑکے کا گلہ دبا کر اسے قتل کرکے لاش کامارو نہر کے قریب پھینک دی تھی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی بدین محمد اسلم لانگاہ نے معاملے کا فوری نوٹس لے کر ایس ایچ او تھانہ کو بلائنڈ معما حل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ ایس ایچ او تھانہ بدین انسپکٹر محمد انور لغاری نے فوری جائے وقوعہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال روانہ کردی۔ ایس ایس پی بدین محمد اسلم لانگاہ نے روشن آباد کے قریب کامارو نہر پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ ایس ایچ او تھانہ بدین انسپکٹر محمد انور لغاری نے ایس ایس پی بدین کو جائے وقوعہ کا معائنہ کروایا اور انہیں واقعے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ ایس ایس پی بدین محمد اسلم لانگاہ نے متوفی لڑکے کے والد کریم بخش جونیجو سے بھی ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ہم ملزمان کے نزدیک پہنچ چکے ہیں اور جلد انہیں گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محمد اسلم لانگاہ ایس ایس پی بدین کے قریب
پڑھیں:
بنوں: بیسک ہیلتھ یونٹ کے قریب دھماکا، 2 پولیس اہلکار زخمی
تصاویر بشکریہ سوشل میڈیابنوں میں بیسک ہیلتھ یونٹ کے قریب بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہل کار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق بارودی مواد کا دھماکا شین کنڈی میں بیسک ہیلتھ یونٹ کے قریب ہوا۔
بلوچستان کے ضلع قلات میں امیری کے مقام پر پک اپ گاڑی سٹرک کنارے نصب بارو دی مواد سے ٹکرا گئی، دھماکے میں جمعیت علما اسلام ف کے مقامی رہنما اور 2 خواتین جان بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔
دھماکے کے وقت پولیو مہم سے رہ جانے والوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے تھے۔
دھماکے میں زخمی ہونے والے دونوں اہل کاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق بارودی مواد کا دھماکا ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا، علاقے کی ناکا بندی کر کے سرچ آپریشن اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔