سعودیہ فیملی پارک میں ناجائزتعمیرات کیخلاف اہل محلہ کا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کراچی(پ ر)ملیر ٹنکی پر سعودیہ فیملی پارک میں غیر ضروری تعمیرات کے خلاف اہل محلہ کا احتجاج ڈی اور ایچ ایریا کے عوام سڑکوں پر آگئی ناجائز تعمیرات نامنظور کے نعرے بعد ازاں جماعت اسلامی کے منتخب یوسی4 چیئرمین کریم بخش نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ کراچی کے عوام کی تفریح کے لیے پارک و دیگر سہولیات پہلیہی سے کم ہیں اور سعودیہ پارک میں غیر ضروری تعمیرات کے ذریعے پارک کی حدود کو کم کیا جارہاہیجسے عوام مسترد کرتے ہیں اور جماعت اسلامی عوام کے بنیادی حقوق کے حصول کیلیے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ وارڈ 1کے کونسلر محمد آصف نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کا احتجاج غیر ضروری تعمیرات کرنے والوں کے لیے نوشتہ دیوار ہے۔مقررین نے مطالبہ کیا کہ میئر کراچی فیملی پارک میں غیر ضروری تعمیرات کو رکوائیں۔ کیونکہ کراچی کی عوام چائنا کٹنگ کے ذریعے پہلے ہی پارکوں سے محروم ہوچکے ہیں۔مگر اب ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: غیر ضروری تعمیرات پارک میں
پڑھیں:
کراچی میں مارچ 2026 تک نادرا کے مزید 3 میگا سینٹر کھولنے کا اعلان
کراچی(نیوز ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اعلان کیا ہے کہ وہ مارچ 2026 تک کراچی میں تین نئے میگا سینٹر قائم کرے گی تاکہ عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نادرا سندھ عامر علی خان نے بدھ کو جامعہ کراچی میں ایک پروگرام کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ نئے میگا سینٹر گلشنِ اقبال، گلبرگ اور سرجانی ٹاؤن کے علاقوں میں قائم کیے جائیں گے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ نادرا ہمیشہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے اور ان کے مسائل کو ٹیکنالوجی کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔
عامر علی خان نے بتایا کہ نادرا عوام کی سہولت کے لیے اقدامات کر رہا ہے اور اب شہری زیادہ تر خدمات اپنے موبائل فون کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں، ’پاک آئی ڈی‘ ایپ کے ذریعے صارفین گھر بیٹھے مختلف سہولتوں سے استفادہ کر سکتے ہیں، جس سے وقت اور محنت دونوں کی بچت ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ طلبہ اور نوجوان نادرا کی نئی خدمات کے بارے میں آگاہی پھیلانے میں مدد کر سکتے ہیں۔
اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ ڈیجیٹلائزڈ نظام نہ صرف شفافیت کو یقینی بناتا ہے بلکہ بدعنوانی کے تدارک کے لیے ایک شاندار اور مؤثر ذریعہ بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نادرا کی فراہم کردہ سہولتیں نہ صرف پاکستان کے اندر بسنے والے عوام کو میسر ہیں، بلکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بھی ان خدمات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ قومی ترقی اور عوامی سہولت کے لیے ڈیجیٹل نظام کس قدر اہم ہے۔
Post Views: 5