متنازع پیکا ایکٹ، پی ایف یو جے کی آج ملک گیر احتجاج کی کال
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے متنازع پیکا ایکٹ ترامیم کے خلاف آج 28 جنوری کو ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔
پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ متنازع پیکا ایکٹ سے میڈیا، سوشل میڈیا اور آزادی اظہار رائے پر قدغن لگائی گئی ہے۔
پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ پوری دنیا کو اپنی آواز میں شامل کریں گے، بڑھکیں نہیں مارتے عمل کرنے والے لوگ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر سے درخواست ہے کہ بل پر دستخط نہ کریں۔
میڈیا تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پی ایف یو جے کی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کردی، اور کہا کہ پی بی اے، ایمینڈ، سی پی این ای اور اے پی این ایس جوائنٹ ایکشن کمیٹی پی ایف یو جے ملک گیر احتجاج میں بھرپور شرکت کرے گی۔
متنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل عدالت میں چیلنج کرنے کے لیے قانونی مشاورت کی جارہی ہے، سینیٹ میں پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن نے متنازع پیکا ایکٹ بل کے خلاف احتجاج کیا۔
صدر پی آر اے عثمان خان نے کہا کہ جمہوری دور میں شب خون مارا گیا ہے۔ تمام جماعتیں قصور وار ہیں۔
علاوہ ازیں سندھ اسمبلی میں بھی متنازع پیکا قانون کے خلاف صحافیوں نے احتجاج کیا۔ پریس گیلری میں صحافیوں نے اس قانون کے خلاف نعرے لگائے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: متنازع پیکا ایکٹ پی ایف یو جے احتجاج کی ملک گیر کے خلاف کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب ایگریکلچرل انکم ٹیکس (ترمیمی) بل 2025 متفقہ طور پر منظور
حسن علی:مویشیوں سے آمدنی پر ٹیکس ختم کرنے کا معاملہ،پنجاب ایگریکلچرل انکم ٹیکس (ترمیمی) بل 2025 متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
پنجاب اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے ریونیو نے متفقہ طور پر بل منظور کیا۔پنجاب زرعی آمدنی ٹیکس (ترمیمی) بل 2025 پنجاب اسمبلی میں بروز جمعہ پیش ہوا تھا۔
تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین محمد عون جہانگیر کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ترمیمی بل کے تحت ایگریکلچرل انکم ٹیکس ایکٹ 1997 میں ترامیم کے جائیں گی۔
ایکٹ میں سیکشن 2 کے سب سیکشن 1 کی شق ڈی ،ای کو مکمل ختم کرنے کی تجویز منظور کی گئی۔
کمیٹی رپورٹ کے بعد بل کو ایوان سے بذریعہ رائے شماری منظور کروایا جائے گا۔پنجاب ایگریکلچرل انکم ٹیکس میں ترامیم کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا