“چیمپئینز ٹرافی؛ بمراہ فٹ ہوگئے تو معجزہ ہوگا”
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی چیمپئینز ٹرافی میں شرکت پر غیر یقینی کے بادل منڈلانے لگے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دورہ آسٹریلیا میں پانچویں ٹیسٹ میچ کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہونیوالے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی میگا ایونٹ میں شمولیت کھٹائی میں پڑتی دیکھائی دے رہی ہے۔
بھارت نے جسپریت بمرا کا نام انگلینڈ سے ون ڈے سیریز اور چیمپئینز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے مگر سامنے آنے والی ایک رپورٹ میں بمرا کی دستیابی کے حوالے سے غیریقینی ظاہر کرتے ہوئے یہاں تک کہا گیا ہے کہ اگر فاسٹ بولر 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کیلیے فٹ ہوگئے تو یہ کوئی معجزہ ہوگا۔
ادھر ایک اور فاسٹ بولر محمد شامی بھی فٹنس مسائل کا شکار ہیں، انہیں انگلینڈ کیخلاف ہوم سیریز میں ابتک کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا ہے۔
محمد شامی (جنہوں نے نومبر 2023 میں ورلڈ کپ فائنل کے بعد سے کوئی میچ نہیں کھیلا) کو انگلینڈ کے خلاف 5 ٹی20 میچز کی سیریز کیلئے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
فاسٹ بولر ابتدائی 2 میچز میں پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا جس سے ان کے ان فٹ ہونے کے متعلق قیاس آرائیاں کی گئیں لیکن سِتانشو کے مطابق ویٹرن پیسر کو گیند کرانے میں کسی مسئلے کا سامنا نہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فاسٹ بولر
پڑھیں:
بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، وکٹ کیپر بیٹر انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سے باہر
بھارتی وکٹ کیپر بیٹر ریشابھ پنت انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف جاری چوتھے اور پانچویں ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
ریشابھ پنت چوتھے ٹیسٹ کے پہلے روز کرس ووکس کی گیند کو ریورس سویپ کھیلنے کے کوشش کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔
انگلش فاسٹ بولر کی گیند بھارتی بیٹر کے دائیں پاؤں پر لگی تھی جس کے سبب انہیں اپنی بقیہ اننگز چھوڑ کر میدان سے باہر جانا پڑا۔
کرس ووکس کی گیند ریشابھ پنت کے پیر پر لگی تو امپائر سے ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی گئی تاہم انہیں آؤٹ قرار نہیں دیا گیا، لیکن زخمی ہونے کے باعث پنت کھیل جاری نہ رکھ سکے۔ وکٹ کیپر بیٹر 48 گیندوں کا سامنا کرکے 37 رنز بنا چکے تھے۔
بھارتی بیٹر پنت یقینی طور پر چوتھے ٹیسٹ کے بقیہ میچوں میں وکٹ کیپنگ نہیں کریں گے لیکن ان سے بیٹنگ کرنے کے لیے کہا جائے گا یا نہیں، اس حوالے سے بھارتی ٹیم مینجمنٹ بی سی سی آئی کے طبی عملے کے ساتھ مشاورت سے فیصلہ کرے گی۔
ڈاکٹروں کی جانب سے اسکیننگ کے بعد پنت کے پاؤں پر فریکچر کی تصدیق ہوئی، جس کے لیے بھارتی بلے باز کو تقریباً 6 سے 8 ہفتے آرام کرنا ہوگا۔
دھرو جورل کو چوتھے ٹیسٹ میچ کی بقیہ اننگز کے لیے بھارت کے وکٹ کیپر کے طور پر متبادل بنایا گیا جبکہ انہیں آخری ٹیسٹ میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔