سویلینز کا ٹرائل؛ جب تک الزام نہ ہو تو اسے آرمی ایکٹ کا مرتکب نہیں کہا جا سکتا، جسٹس جمال
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت جاری ہے، وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے دلائل دیے جا رہے ہیں۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ سماعت کر رہا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ کا حصہ ہیں۔
وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے آرمی ایکٹ اور پولیس کی ایف آئی اے میں چارج فریم کے حوالے سے عدالت کو آگاہ کر دیا۔
جسٹس حسن اظہر نے استفسار کیا کہ آرمی ایکٹ میں انکوائری کون کرتا ہے؟ وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ چارج کے بعد انکوائری کمانڈنٹ آفیسر کرتا ہے، تفتیش کا مکمل طریقہء کار بتاؤں گا۔
جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ فرد جرم عائد کرنے کے بعد انکوائری کیسے کرتے ہیں؟ ایف آئی اے کیسے ہوتی؟ خواجہ حارث نے بتایا کہ الزام لگا دیتے ہیں، چارج اسی کے لیے لفظ استعمال ہوتا ہے، چارج کی بنیاد پر تفتیش کی جاتی ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ جب تک الزام نہ ہو تو اسے آرمی ایکٹ کا مرتکب نہیں کہا جا سکتا، چارج فریم ہونا ضروری ہے۔
جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ کیا دوران ٹرائل بھی چارج فریم ہوتا ہے؟ خواجہ حارث نے کہا کہ چارج الگ ہوتا ہے اور دوران ٹرائل چارج فریم ہوتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خواجہ حارث نے چارج فریم آرمی ایکٹ ہوتا ہے
پڑھیں:
پارٹی کے لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں، شاہ محمود قریشی کے لیڈ کرنے کی بات غلط ہے، سلمان اکرم راجہ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی مزید 8مقدمات میں گرفتار ہیں،یہ مفروضہ ہے شاہ محمود قریشی پارٹی کو لیڈ کریں گے،پارٹی کے لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں، شاہ محمود قریشی نہیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم صبح دس بجے کے جیل آئے ہیں ابھی تک اندر جانے کی اجازت نہیں ملی، آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات ہیں فیملی اور وکلا سماعت میں شامل ہو سکتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ آئین کا تقاضا ہے ٹرائل اوپن ہو، اندر ٹرائل ہورہا ہے وکلا کو باہر بٹھایا ہوا ہے،آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں،بند کمرہ ٹرائل آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، یہ ٹرائل کالعدم قرار دے دینا چاہئے۔
خواتین کے بانجھ پن اور نان نفقہ سے متعلق سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ جاری کر دیا
سلمان اکرم راجہ کاکہناتھا کہ شاہ محمود قریشی کیخلاف ابھی 8سے 9مقدمات زیرسماعت ہیں،شاہ محمود قریشی مزید 8 مقدمات میں گرفتار ہیں،یہ مفروضہ ہے شاہ محمود قریشی پارٹی کو لیڈ کریں گے،ان کاکہناتھا کہ پارٹی کے لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں، شاہ محمود قریشی نہیں،یہ غلط بات ہے شاہ محمود قریشی پارٹی کولیڈ کرنے جارہے ہیں،شاہ محمود قریشی کا عہدہ قائم ہے۔
مزید :