علی امین گنڈاپور وزیراعلی رہیں گے. اسد قیصر
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )سابق سپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے مرکزی راہنما اسد قیصرنے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور وزیراعلی رہیں گے ،اس وقت بڑے چیلنجز ہیں، میرا کوئی گروپ نہیں ، عمران خان ہی پی ٹی آئی ہیں. نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اسد قیصر نے کہا کہ میں پارٹی کا منتخب صوبائی صدر تھا لیکن جب اسپیکر بنا کہا گیا سرکاری اور پارٹی عہدوں کو الگ ہونا چاہیئے میں نے ڈیڑھ سال بعد پارٹی عہدہ چھوڑ دیا تھا پرویزخٹک سیکرٹری جنرل تھے انہوں نے بھی استعفی دیا اوران کی جگہ جہانگیرترین اور میری جگہ اعظم سواتی صوبائی صدر بن گئے.
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ علی امین وزیراعلی رہیں گے ایسی فی الحال کوئی بات نہیں ہے کہ انہیں ہٹایاجارہا ہے ان کی عمران خان سے ملاقات بھی ہوئی ہے، اس وقت بڑے چیلنجز ہیں، میرا کوئی گروپ نہیں ہے میں عمران خان کے گروپ میں ہوں اور عمران خان ہی پی ٹی آئی ہیں. انہوں نے کہاکہ جنید اکبر اور میرا بھائی دونوں کلاس فیلو ہیں، پشاور یونیورسٹی میں ایک ساتھ پڑھتے تھے بشری بی بی ایک گھریلو خاتون ہیں ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، جب صورتحال بن جاتی ہے تو پھر اپنے حق کیلئے اور شوہر کیلئے آواز اٹھانا ان کی ذمہ داری تھی میرا عمران خان کے ساتھ چھوٹے اور بڑے بھائی کا تعلق ہے ، زندگی کے 29سال عمران خان کو دیئے ہیں اسد قیصر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کوئی کرپشن نہیں ہورہی، کرپشن پر عمران خان کی زیروٹالرنس ہے، اگر کرپشن ہورہی ہے تو ثبوت سامنے لائے جائیں.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہا
پڑھیں:
علی امین گورنر خیبر پختونخوا کے ساتھ بیٹھ کر اے پی سی بلائیں، رانا ثناء اللّٰہ
رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹووزیرٍ اعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ساتھ بیٹھ کر اے پی سی بلائیں۔
ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ہم نے بھی اے پی سی بلانے کی کوشش کی تو پی ٹی آئی نے حوصلہ افزا جواب نہیں دیا، اکیلے بیٹھ کر حل تلاش کیا جائے گا تو حل نہیں نکلے گا۔
یہ بھی پڑھیے رانا ثناء نے عمران خان کیلئے کسی ریلیف یا ڈیل کے امکان کو مسترد کر دیارانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ن لیگ سمیت جن جماعتوں نے گنڈاپور کی اے پی سی میں شرکت نہیں کی، اس کی وجوہات ہوں گی، آل پارٹیز کانفرنس بلانا اچھا اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اے پی سی بلانے سے پہلے اپنا ہوم ورک پورا کرنا چاہیے تھا، وزیرِ اعظم نے پی ٹی آئی کو کہا کہ آئیں بیٹھیں اور بات کریں، علی امین گنڈاپور نے اے پی سی بلائی ہے تو یہ اچھا اقدام ہے۔