پنجاب حکومت بےگھر افراد کو مفت پلاٹ دےگی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلی مریم نواز شریف کا خواب۔۔۔ہر بے گھر کے لئے اپنی چھت۔۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر 3اور 5مرلے کی ہاؤسنگ سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے بےگھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کی سکیم کا بھی جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق عوام کو فری پلاٹ دینے کے لئے ٹی او آرز طے کرنے کے لئے 8رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فروری میں پنجاب میں 20ہزار گھروں کی تعمیر کا ٹارگٹ دے دیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نےپنجاب میں گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کا حکم دیدیا۔
اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ سالانہ ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف ہر صورت پورا کیا جائے۔
بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے22اضلاع میں 35ہاؤسنگ سکیمیں،2807پلاٹوں کی ڈویلپمنٹ کا کام مکمل ہے۔7اضلاع میں 9ہاؤسنگ سکیمیں،1119پلاٹوں کی ڈویلپمنٹ کا عمل تیز کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کے پراجیکٹس پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب میں بے گھر شہریوں کو مفت پلاٹ دینے کیلئے سکیم کا تفصیلی جائزہ، سفارشات اورتجاویز پر غور کیا گیا۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ 9015 مکانوں کی تعمیر کے لئے 8ارب 20کروڑ روپے کے قرضے جاری کیے گئے ہیں۔2050 افراد کو مکانات کی تعمیرات کیلئے قرض کی دوسری قسط بھی مل گئی۔اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کے تحت4841گھر زیر تکمیل ہیں۔اپنی چھت،اپنا گھر پورٹل پروزٹ کرنے والے شہریوں کی تعداد7لاکھ28ہزارسے بڑھ گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپنی چھت،اپنا گھرکیلئے تقریبا4لاکھ سے زائد درخواستیں مکمل دستاویزات کے ساتھ آگئیں۔74ہزار سے زائد ڈرافٹ ایپلی کیشن بھی اپنی چھت،اپنا گھر پورٹل میں جمع،دستاویزات جمع کرانے کا عمل جاری ہے۔
مزیدپڑھیں:قلعہ عبداللہ ،سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 5خوارج ہلاک،2 جوان شہید
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اپنی چھت اپنا گھر کے لئے
پڑھیں:
اپنی چھت اپنا گھر اسکیم، ایک ماہ میں ریکارڈ قرضے بلا سود جاری
سٹی42: پنجاب حکومت کے "اپنی چھت، اپنا گھر" اسکیم کے تحت ایک ماہ میں سب سے زیادہ قرضہ جات فراہم کرنے کا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔
ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق مئی سے اکتوبر تک روزانہ تعمیر ہونے والے گھروں میں 588 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ روزانہ تعمیر ہونے والے گھروں کی اوسط تعداد 289 سے تجاوز کر گئی۔
ماہ اکتوبر میں 18,041 خاندانوں کو قرضے فراہم کیے گئے اور ایک ماہ میں 9,271 گھر مکمل کیے گئے۔ پروگرام کے آغاز سے اب تک 104,816 خاندان قرضہ جات سے مستفید ہو چکے ہیں۔ مجموعی طور پر 28,382 خاندانوں نے اپنے گھروں کی تعمیر مکمل کی ہے اور 68,218 گھر ابھی زیر تعمیر ہیں۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق پروگرام کے لیے 126 ارب روپے سے زائد رقم مستحق خاندانوں کے لیے خرچ کی جا چکی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایک لاکھ مستفید خاندانوں کا ہدف صرف 10 ماہ میں مکمل کیا گیا اور یہ پروگرام ہر عمر کے افراد کے لیے کامیابی کی روشن مثال ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بچے، بوڑھے، نوجوان، سب پروگرام کے معترف ہیں۔