پی ٹی آئی قیادت کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، گرینڈ الائنس میں شرکت کی دعوت
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
پی ٹی آئی قیادت کی جمعیت علمائے اسلام (جی یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ، جس میں پی ٹی آئی نے انہیں گرینڈ الائنس میں شرکت کی دعوت دے دی۔
پاکستان تحریک انصاف کا وفد ملاقات کے لیے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گیا، پی ٹی آئی وفد میں اسد قیصر، عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا، سلمان اکرم راجہ اور اخونزادہ حسین شامل تھے۔
پی ٹی آئی قیادت کی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات جاری ہے، جس میں پی ٹی آئی نے انہیں گرینڈ الائنس میں شرکت کی دعوت دے دی۔
ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی۔
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمان کے پاس پہنچے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26ویں ترمیم کے بعد آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہورہی ہے، مولانا فضل الرحمان سے آئین کے تحفظ کے لیے آج ملاقات ہورہی ہے، آج کی ملاقات بانی پی ٹی آئی کہ ہدایت پر کی جارہی ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آئین کے حقوق کی جدوجہد کرنا جماعتوں کا ساتھ چلنے دعوت دیتے ہیں، قانون کی حکمرانی کے لیے ماہ رنگ بلوچ اور دیگر بھی بات کرنے کو تیار ہیں، حکومت سے مذاکرات کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے، حکومت سے آگے اب مذاکرات کا کوئی چانس نہیں ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی وفد نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی ہدایات پر تمام اپوزیشن جماعت کے ساتھ رابطہ کیا ہے، اسد قیصر نے گزشتہ ہفتے امیر جے یو آئی سے ٹیلی فونک رابطہ پر ملاقات کا وقت طے کیا تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی شیر افضل مروت کے بیانات پر وقاص اکرم کو سخت جواب دینے کی ہدایت
بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں وکلاء سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنےآگئی، بانی پی ٹی آئی نے شیرافضل مروت کے بیانات پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وقاص اکرم کو الزامات کا دوٹوک جواب دینے کی ہدایت کردی اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ شیرافضل مروت کو پی ٹی آئی میں پلانٹ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے مائنز اینڈ منرلز بل پر تحفظات کا اظہار کیا اور علی امین گنڈاپور کو مائنز اینڈ منرلز بل پر ملاقات کیلئے بلایا ہے،بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہر علی خان کے معذرت خواہانہ رویئے پر ان کو سخت پیغام بھجوایا، بانی پی ٹی آئی نےپارٹی قیادت کو تمام اختلافات ختم کرنے کا پیغام بھیجا۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا حکومت نے افغانستان کے ساتھ بات چیت میں بہت دیر کر دی ہے۔ بانی کی قانون کی عملداری نہ ہونے پر سلمان اکرم راجہ کو چیف جسٹس کو خط لکھنےکی ہدایت کر دی اور کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے ہر بار رابطہ پر اعتراض کرنا مناسب نہیں ہے ، سابق وزیراعظم نے کہا ہم ملک اور عوام کے مفاد میں سب کو ساتھ لےکر چلنا چاہتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نےتحریک انصاف کے 25 اپریل کویوم تاسیس کیلئےخصوصی ہدایت جاری کیں۔