گستاخ امام مہدی کو گرفتار نہ کیا گیا تو حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے، سید علی رضوی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
ایک ویڈیو پیغام میں صوبائی سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ گستاخ مولوی کو گرفتار کیا جائے گا لیکن چور دن گزرنے کے باوجود مجرم آزاد ہے اور حکومت ٹس سے مس نہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے خبردار کیا ہے کہ توہین امام مہدی کے مرتکب تکفیری مولوی کو گرفتار نہ کیا گیا تو حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے۔ ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ گستاخ مولوی کو گرفتار کیا جائے گا لیکن چور دن گزرنے کے باوجود مجرم آزاد ہے اور حکومت ٹس سے مس نہیں۔ عوام میں تشویش ہے، نوجوانوں میں غم و غصہ ہے۔ استور میں دھرنا جاری ہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور گستاخ مولوی کو فوری گرفتار کرے ورنہ گلگت بلتستان کے حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
آزاد کشمیر پولیس کے لیے اینٹی رائیٹ کٹس اور یونیفارم الاؤنس کی منظوری، کروڑوں روپے مختص
صدر آزاد جموں و کشمیر نے محکمہ پولیس کے لیے اینٹی رائیٹ کٹس کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔ خریداری کا مقصد نئی بھرتی ہونے والے ریکروٹس اور موجودہ اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
اس فیصلے کے تحت 5 کروڑ روپے مالیت کی اینٹی رائیٹ کٹس خریدی جائیں گی، جن میں ہیلمٹ، جیکٹس، شیلڈز اور دیگر حفاظتی سامان شامل ہیں۔ یہ فنڈز بجٹ 26-2025 میں نئی بھرتی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں خاتون کو پولیس کے ہاتھوں تشدد اور ہراسگی کیوں جھیلنا پڑی؟
مزید برآں، پولیس کے 8,651 اہلکاروں کو یونیفارم الاؤنس دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ ہر اہلکار کو 6,935 روپے 61 پیسے کے حساب سے الاؤنس فراہم کیا جائے گا، جس کے لیے مجموعی طور پر 6 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
صدر آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ تمام اخراجات قواعد کے مطابق کیے جائیں گے اور مکمل آڈٹ کے تحت منظوری دی جائے گی تاکہ شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزاد جموں و کشمیر اینٹی رائیٹ کٹس صدر آزاد جموں و کشمیر یونیفارم الاؤنس