پشاور میں قائم ثقافتی مرکز چائنا ونڈو میں چین کے نئے سال اور جشن بہاراں کی مناسبت سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری اور آئی جی پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان مہمان خصوصی تقریب کے تھے۔

اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن قمرزمان اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی، تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا۔

پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں، سیکریٹری خیبرپختونخوا

سیکریٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں اور دونوں ممالک کی دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے گہری ہے،دونوں ممالک کے عوام بھی ایک دوسرے سے محبت اور چاہت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہماری دوستی کی مثالیں دنیا بھر میں دی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دفتر خارجہ نے پاک چین دوستی بارے بین الاقوامی جریدے کی رپورٹ مسترد کردی

 ندیم اسلم چوہدری نے کہا دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح کے رابطوں میں بہتری کا اندازہ اس امر سے بھی بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کی خوشیوں میں بھرپور شرکت کرتے ہیں جس کی واضح مثال چین کے نئے سال اور سپرنگ فیسٹویل کے حوالے سے پاکستان بھر میں تقریبات کا انعقاد ہے۔

انہوں نے چائنا ونڈو کے زیر اہتمام تقریب میں اہل پشاور اور اہل خیبرپختونخوا کی جانب سے اہل چین کو نئے سال کی مبارکباد دی اور اس یقین کا اظہار کیا کہ پاک چین دوستی ہر گذرتے لمحہ کے ساتھ مضبوب سے مضبوط تر ہو گی۔

چین کی جانب سے پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے اقدامات بھی قابل ذکر ہیں، آئی جی خیبرپختونخوا

تقریب سے خطاب میں آئی جی پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے کہا کہ پاک چین دوستی کا تقاضا ہے کہ ہم ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہوں اور ہماری دوستی مزید مستحکم ہو۔

اختر حیات خان نے کہا کہ چین کے قومی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات منعقد ہورہی ہیں اور چائنا ونڈو میں اس تقریب کے ذریعہ ہم اپنے چینی بہنوں اور بھائییوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ آنے والا نیا سال نہ صرف دونوں ممالک کی دوستی میں استحکام کا سال ہو گا بلکہ دونوں ممالک معاشی اور اقتصادی ترقی کے لیے بھرپور خدمات انجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک چین سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بیجنگ میں کانفرنس، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

انہوں نے کہا کہ خوشی کے اس موقع پروہ سمجھتے ہیں کہ چین کی جانب سے پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے اقدامات بھی قابل ذکر ہیں۔ سی پیک منصوبے سے جہاں پاکستان بھر میں معاشی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں وہی خیبرپختونخوا بھی ترقی اور خوش حالی کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہاہے۔

 انہوں نے چینی سرمایہ کاروں کو یقین دلایا کہ صوبائی پولیس فورس ان کی حفاظت کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کارلا رہی ہے اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہوتے رہیں گے۔

اسکواش کے عالمی چیمپیئن کی چین کو مبارکباد

اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن قمرزمان نے تقریب سے خطاب میں اہل چین کو نئے سال کی مبارک دی اور عوامی جمہوریہ چین کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 قبل ازیں چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری، آئی جی پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان، اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن قم زمان  اور تاجر راہنما امتیاز احمد نے دن بھر جاری رہنے والی تقریبات کا باضابطہ افتتاح کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آئی جی پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات پاکستان تقریب چین سیکریٹری خیبرپختونخوا کیک نیا سال.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی جی پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات پاکستان چین کیک نیا سال ندیم اسلم چوہدری دونوں ممالک کے اختر حیات خان چائنا ونڈو اسکواش کے ایک دوسرے انہوں نے پاک چین نئے سال نے کہا کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

گلگت بلستان کے ضلع شگر میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد

گلگت بلستان کے ضلع شگر میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد ۔ سیمینار کا مرکزی موضوع "گلگت بلتستان میں محفوظ اور ذمہ دارانہ سیاحت کے لیے عملی حل" رکھا گیا۔ اس سیمینار میں 17 ہائی اچیورز، 30 مقامی کوہ پیما، ٹور آپریٹرز، اور محکمہ جنگلات و ماحولیات سمیت ملکی و غیر ملکی ماہرین نے شرکت کی۔ سیمینار میں کوہ پیمائی، سیاحت ،مقامی کوہ پیماؤں کو درپیش چیلنجز اور ٹور آپریٹرز کے مسائل پر ماہرین نے سیر حاصل گفتگو کی۔ شرکاء نے پاک فوج کی اس کاوش کو سراہا کہ انہوں نے کوہ پیمائی اور سیاحت کے مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ ماہرین کو عملی تجاویز پیش کرنے کا موقع فراہم کیا۔ یہ سیمینار پاکستان میں کوہ پیمائی اور سیاحت کی ترویج کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ اس طرح کے اقدامات نہ صرف اس شعبے کو فروغ دیں گے بلکہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے نئے مواقع بھی فراہم کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ہنگری میں قبر کھودنے کے 2025 کے عالمی مقابلے کا انعقاد
  • سعودیہ عرب میں یوم الوطنی کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان
  • سعود ی عرب کی جانب سے اٹلی میں عربی لینگویج فیئر کا انعقاد
  • جشن صادقین (ع) و محفل مشاعرہ
  • چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات
  • گلگت بلستان کے ضلع شگر میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد
  • شنگھائی: صدر مملکت آصف زرداری سے چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نائب صدر ملاقات کررہی ہیں
  • شاہ سلمان مرکز کی پنجاب کے سیلاب زدگان کو ہنگامی امداد کی فراہمی
  • ’’عشق پیغمبر اعظم، مرکز وحدت مسلمین‘‘ کانفرنس
  • چیئرمین سی ڈی اے سے قازقستان کے سفیر یرژان کیستافین کی ملاقات، شہری تعاون، ثقافتی تبادلے اور ماحول دوست منصوبوں پر تفصیلی گفتگو