چھوٹے سے غزہ نے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا، آیت اللہ خامنہ ای
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
چھوٹے سے غزہ نے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا، آیت اللہ خامنہ ای WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز
تہران(آئی پی ایس ) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے غزہ جنگ بندی کو اسرائیل کی شکست قرار دے دیا۔تہران میں ایرانی حکام سے ملاقات میں آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ چھوٹے اور محدود سے غزہ نے صہیونی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا اور ہتھیاروں سے لیس صہیونی حکومت کو غزہ میں جنگ بندی کرنی پڑی جبکہ اسے امریکی حمایت بھی حاصل تھی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کا مزید کہنا تھا کہ غزہ نے صہیونی حکومت کو ناکوں چنے چبوادیے اور مکمل امریکی حمایت کی حامل صہیونی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا، یہ مزاحمت کا کمال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ سفارت کاری کی مسکراہٹوں کے پیچھے پوشیدہ اور اندرونی دشمنیاں اور بدنیتی چھپی ہوتی ہے،اپنی آنکھیں کھولیں اور محتاط رہیں کہ ہم کس سے ملتے ہیں، کس سے مذاکرات کرتے ہیں اور کس سے بات کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 2 روپے 43 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا کیاگیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد 265 روپے 45 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگی۔پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔
مزید :