تیسرا ٹی 20: انگلینڈ نے بھارت کو 26 رنز سے شکست دے دی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
انگلینڈ نے بھارت کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 26 رنز سے شکست دے دی۔
راجکوٹ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں بھارت کی ٹیم 172 کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا سکی۔
بھارت کی جانب سے ہاردک پنڈیا 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ابھیشیک شرما 24، تلک ورما 18، اکشر پٹیل 15، کپتان سوریا کمار یادوو 14محمد شمی 6، واشنگٹن سندر6، سنجو سیمسن 3 اور دھروو جوریل 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ورون چکروتی 5 جبکہ روی بشنوئی 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیمی اوورٹن نے 3 وکٹیں حاصل کی۔ برائڈن کارس اور جوفرا آرچر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عادل راشد اور مارک ووڈ 1، 1 وکٹ حاصل کر سکے۔
اس سے قبل بھارت کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز اسکور کیے تھے۔
اوپنر بین ڈکٹ 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ لیام لِیونگسٹن 43، کپتان جوز بٹلر 24، ہیری بروک 8، جیمی اسمتھ6، فل سالٹ 5،برائڈن کارس 3 جبکہ جوفرا آرچر اور جیمی اوورٹن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہاردک پانڈیا نے جبکہ اکشر پٹیل اور روی مشنوئی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
بھارت کو سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارت کی
پڑھیں:
ایشیا کپ: یو اے ای کا عمان کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف
ایشیا کپ کے ساتویں میچ میں یو اے ای نے عمان کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دے دیا۔
ابوظبی میں جاری میچ میں عمان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یو اے ای نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز اسکور کیے۔
ٹیم کی جانب سے کپتان محمد وسیم 69 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ علی شان شرفو 51، محمد زوہیب 21، آصف خان 2 اور راہول چوپڑا 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
ہرشت کوشک 19 اور دھروو پراشر 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
عمان کی جانب سے جیتن رامنندی نے 2 جبکہ حسنین شاہ اور سمے شریواستو نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔