ابو محمد الجولانی سے فلسطینی اتھارٹی کے وفد کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اپنی ایک خبر میں فلسطینی نیوز ایجنسی کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں باہمی تعاون اور سیاسی ہم آہنگی میں تقویت کیساتھ ساتھ شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ آج فلسطینی اتھارٹی کے ایک وفد نے شام پر حاکم باغیوں کے سربراہ "ابو محمد الجولانی" سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات قصر الشعب میں انجام پائی۔ اس وفد کی قیادت فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم "محمد مصطفیٰ" کر رہے ہیں۔ اس بارے میں فلسطین کی سماء نیوز نے اعلان کیا کہ اس ملاقات میں باہمی تعاون اور سیاسی ہم آہنگی میں تقویت کے ساتھ ساتھ شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ واضح رہے کہ شام میں مسلح و باغی گروہوں نے 27 نومبر 2024ء کو بشار الاسد کی حکومت گرانے کے لئے حلب کے جنوب اور مغرب سے اپنی یلغار کا آغاز کیا۔ تقریباََ 11 روز بعد یہ باغی گروہ بغیر کسی فوجی مزاحمت کے دمشق پہنچ گئے اور 7 دسمبر 2024ء کو باضابطہ طور پر دمشق سے بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ ہو گیا۔ 9 دسمبر 2024ء کو محمد البشیر کو شام میں عبوری حکومت کا وزیراعظم مقرر کر دیا گیا۔ نیز اس بات کا بھی اعلان کیا گیا کہ یہ عبوری حکومت اگلے سال مارچ کے مہینے تک باقی رہے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
حکومت آزادی صحافت اور اخبارات کے کردار کی معترف ہے، شرجیل میمن
ملاقات میں صوبائی وزیر نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد سے کہا کہ اخباری صنعت کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اخباری صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا، پرنٹ میڈیا کے حجم میں اضافے اور علاقائی و لسانی پریس کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ شرجیل میمن نے وفد سے گفتگو کے دوران کہا کہ سندھ حکومت آزادی صحافت اور اخبارات کے کردار کی معترف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اخباری صنعت کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔