Islam Times:
2025-07-26@10:47:54 GMT

2022ء میں اقتدار سنبھال کر ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، اسحاق ڈار

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

2022ء میں اقتدار سنبھال کر ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2023ء میں ملک کو طویل لوڈشیڈنگ کا سامنا تھا، ماضی میں ہماری حکومت نے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا، پاکستان میں معدنیات کا بڑا خزانہ موجود ہے، ہماری حکومت میں تمام شعبوں نے ترقی کی۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 2022ء میں اقتدار میں آکر ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، حکومتی اقدامات سے معیشت میں استحکام آیا ہے۔ سابق وزیر خزانہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان بزنس کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت میں پاکستان دنیا کی 24ویں بڑی معیشت بنا، ملکی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 2023ء میں ملک کو طویل لوڈشیڈنگ کا سامنا تھا، ماضی میں ہماری حکومت نے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا، پاکستان میں معدنیات کا بڑا خزانہ موجود ہے، ہماری حکومت میں تمام شعبوں نے ترقی کی۔ نائب وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ زراعت، معدنیات اور آئی ٹی کی ترقی پر توجہ مرکوز ہے، حکومت اور نجی شعبوں کو مل کر ملکی ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ہماری حکومت اسحاق ڈار ملک کو

پڑھیں:

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات طے

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچے ہیں جہاں وہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے محکمہ خارجہ میں ملاقات کریں گے۔اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کی ملاقات میں پاک امریکا تعلقات مضبوط کرنے سے متعلق امور پر بات چیت کی جائےگی جب کہ اس دوران تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ ہوگی۔دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کی مارکو روبیوسے ملاقات پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 8 بجے ہوگی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پُرامن سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے، تمام تنازعات کا حل مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے، بھارت کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ کونسی پالیسی اپناتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی سیاست میں آنے سے پہلے چندے کیلئے میرے پاس آتے تھے: اسحاق ڈار
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی امریکی وزیرخارجہ سے اہم ملاقات
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات طے
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، آج امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات طے
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، آج امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کرینگے
  • نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اہم ترین دورہ پر واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
  • پاکستان او آئی سی کی شراکت داری کا حد درجے احترام کرتا ہے، اسحاق ڈار
  • نائب وزیراعظم اسحاق کا اقوام متحدہ میں خطاب، عالمی تنازعات کے حل کا فارمولا پیش کردیا
  • نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی نیویارک میں تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 25جولائی کو امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات کرینگے