پی ٹی آئی کے خیبرپختونخوا تنظیمی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیاں لانے کی تیاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق نئے صوبائی صدر نے پارٹی کے نئی تنظیم سازی پر کام شروع کر دیا، صوبائی ذمہ داروں کے ساتھ ریجن، تحصیل اور ڈسٹرکٹ کے ذمہ داروں کو تبدیل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پرانے اور دیرینہ کارکنان کو آگے لایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے تنظیمی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیاں لانے کی تیاری شروع کر دی گئی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نئے صوبائی صدر نے پارٹی کے نئی تنظیم سازی پر کام شروع کر دیا، صوبائی ذمہ داروں کے ساتھ ریجن، تحصیل اور ڈسٹرکٹ کے ذمہ داروں کو تبدیل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پرانے اور دیرینہ کارکنان کو آگے لایا جائے گا، غیر متنازع اور قربانیاں دینے والوں کو ذمہ داری دی جائے گی، کسی بھی وجہ سے پارٹی کے خاموش اور نظر انداز ورکرز اور راہنماؤں کو سرگرم کیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں پارٹی تنظیم سازی پر کام ہوگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے صوبائی صدر کی خواہش ہے ایک مضبوط تنظیم بنائی جائے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ذرائع کے مطابق جائے گا
پڑھیں:
شکر ہے شیر افضل مروت سے جان چھوٹ گئی، عمران خان کا اظہار تشکر
راولپنڈی (نیوزڈیسک) بانی پی ٹی آئی وسابق وزیراعظم عمران خان نے شیر افضل مروت سے جان چھوٹنے پر اللہ کا شکر ادا کیا ۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے جیل میں وکلاء نے ملاقات کی۔
ملاقاتیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے شیرافضل مروت کے وکلاء کی فیسوں اور علیمہ خان سے متعلق بیانات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شکر ہے شیر افضل مروت سے جان چھوٹ گئی۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پارٹی لیڈر شپ کو تمام اختلافات ختم کرنے کا پیغام بھیجا۔ بانی پی ٹی آئی نے قانون کی عملداری نہ ہونے پر سلمان اکرم کو چیف جسٹس کو خط لکھنے کی ہدایت بھی کردی۔
آئی ایم ایف کا فنڈز دینے سے انکار، وفاقی حکومت کا 168 نامکمل ترقیاتی منصوبے بند کرنے کا فیصلہ