لڑکی کی نازیبا تصاویر منگیتر کو بھیجنے کا کیس‘مجرم کو6سال قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی میںلڑکی کی نازیبا تصاویر اْسکے منگیتر کو بھیجنے کا کیس،عدالت نے ملزم انس کو مجموعی طور پر چھ سال قید کی سزا سنادی۔ملزم پر مجموعی طور پر نوے ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا مدعی مقدمہ کا کہناتھا کہ ملزم سے چار سال تعلقات رہے، تعلقات کے دوران مطالبے پر نازیبا تصویریں سینڈ کی، گھر والوں نے میرا رشتہ کہیں اور کیا تو ملزم نے تصاویر منگیتر کو سینڈ کردیں، ایف آئی اے نے شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، عدالت کے سامنے تمام اسکرین شارٹس پیش کیے گئے، استغاثہ ملزم پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا ہے،ملزم کو ایف آئی اے سائبر کرائم نے گرفتار کیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خولہ چودھری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
سٹی 42 : راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خولہ چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
سائبر کرائم ایجنسی نے 2 اینٹی اسٹیٹ سوشل میڈیا پوسٹوں پر گزشتہ شب خولہ چوہدری کو گرفتار کیا تھا۔
ڈیوٹی جج عبدالستار نے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم دیا۔