Jasarat News:
2025-09-18@15:55:02 GMT

ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کا تیسرا سب سے کم ہدف

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں120 رنز سے شکست ہوئی۔ پاکستان نے اس ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں546 بالوںپر بیس وکٹوں کے نقصان پر287رنز بنائے جو ایک ٹیسٹ میں اسکے تیسرے سب سے کم رنز ہیں۔ ان میں وہ ٹیسٹ شامل ہیں جس میں پاکستان کے کھلاڑی دونوں اننگز میں آئوٹ ہوئے۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں47 اوور میں154 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز میں اسکے سبھی کھلاڑی44 اوورمیں133 رنز ہی بناسکے تھے۔ ویسٹ انڈیز نے 644 بالوں پربیس وکٹوں کے نقصان پر407رنز بنائے تھے۔ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سب سے کم رنز پاکستان نے شارجہ میں آسڑیلیا کے خلاف اکتوبر 2002میں ہوئے ٹیسٹ میں بنائے تھے۔ اس ٹیسٹ میں پاکستان نے340 بالوں پر19 وکٹوں کے نقصا ن پر 112 رنز بنائے تھے۔پاکستان کی دوسری اننگز میں عبدالزاق زخمی ہونے کی وجہ سے بلے بازی نہیں کرسکے تھے۔ اس میچ میں آسڑیلیا نے ایک اننگز اور 198 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس نے اپنی واحد اننگز میں92.

1 اوور میں310 رنز بنائے تھے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے31.5 اوور میں59 رنز بنائے تھے جو تب اس کا ٹیسٹ کرکٹ میں یہ سب سے کم اسکور تھا۔ دوسری اننگز میں پاکستان کے سبھی کھلاڑی 24.5 اوور میں53 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے جو تب پاکستان کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کم اسکور تھا ۔اب یہ پاکستان کا دوسرا سب سے کم اسکورہے کیونکہ جنوبی افریقا کے خلاف جوہانسبرگ میں فروری 2013 میں پاکستان کے سبھی کھلاڑی 29.1 اوور میں49 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے ۔ لاہورمیں ویسٹ انڈیز کے خلاف نومبر1986 میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے19 کھلاڑیو ں 591 بالوں پر208 رنز بنائے تھے جو اس کا ایک ٹیسٹ میں دونوں اننگز میں دوسرا سب سے کم اسکور ہے۔اس ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے ایک اننگز اور 10 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس نے اپنی واحد اننگز میں90.5 اوور میں218 رنز بنائے تھے۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی تھی اور53.4 اوور میں131رنز بنائے تھے۔ دوسری اننگز میں پاکستان نے44.5 اوور میں 77 رنز بنائے تھے جو ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کا سب سے کم اسکور ہے۔ پاکستان کی اس اننگز میں قاسم عمر زخمی ہونے کی وجہ سے اپنی اننگز جاری نہیں رکھ سکے تھے۔ڈھاکا میں مارچ1959 میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں830 بالو ں پر بیس وکٹوں کے نقصان پر 289 رنز بنائے تھے جو کسی ٹیسٹ کی دونوں اننگزمیں اس کا چوتھا سب سے کم اور جیت کیلئے بنایا گیا سب سے کم اسکور ہے۔ اس میچ میں پاکستان نے41 رنز سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں75.3 اوور میں 145رنز بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کے سبھی کھلاڑی36.3 اوور میں76 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے تھے جو تب اس کا پاکستان کے خلاف سب سے کم اسکور تھا۔اب یہ ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف دوسرا سب سے کم اسکور ہے کیونکہ فیصل آباد میںاکتوبر 1986 میں ہوئے ٹیسٹ میں ویسٹ انٖڈیز کے سبھی کھلاڑی25.3 اوور میں53رنز بناکر آئوٹ ہوگئے تھے جو تب ویسٹ انڈیز کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کم اسکور تھا اب یہ اس کا تیسرا سب سے کم اسکور ہے۔ پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 62.5 اوور میں144 رنز بناکر ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کیلئے214 رنز کاہدف دیا تھا اسکے سبھی کھلاڑی دوسری اننگز میں60.5 اوور میں 172 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے اور پاکستان کو41 رن سے جیت حاصل ہوگئی تھی۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سب سے کم اسکور تھا سب سے کم اسکور ہے رنز بنائے تھے جو رنز بناکر ا ئوٹ میں پاکستان نے کے سبھی کھلاڑی میں پاکستان کے ویسٹ انڈیز کے میں ہوئے ٹیسٹ پاکستان کا ا ئوٹ ہوئے تھے جو تب بلے بازی اوور میں وکٹوں کے ٹیسٹ میں کے خلاف نے اپنی میچ میں کی تھی

پڑھیں:

میئر نے نیشنل ہائی وے تک فلائی اوور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے 1.6 ارب روپے کی لاگت سے نیشنل ہائی وے تک فلائی اوور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، سٹی کونسل میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، ٹاؤن ممبر و پارلیمانی لیڈر ابراہیم حیدری ٹاؤن سردار اختر عارفانی، چیئرمین یوسی۔3 کیٹل کالونی جاوید اقبال کاکو، رسول خان سواتی اور دیگر منتخب نمائندے بھی موجود تھے، میئر کراچی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلائی اوور خالد بن ولید روڈ پر ریلوے لائن کے اوپر تعمیر کیا جائے گا جو 5 -N کو مہران ہائی وے سے جوڑے گا، یہ اہم ترقیاتی منصوبہ 100 دن میں مکمل کیا جائے گا جس سے لاکھوں شہریوں کو سفری سہولت حاصل ہوگی، برساتی پانی کی نکاسی کے لیے ایک میٹر چوڑی لائن بھی بچھائی جائے گی تاکہ بارشوں کے دوران شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو، شہر میں جدید انفرا اسٹرکچر کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس منصوبے پر کام کا آغاز کراچی کو جدید شہر بنانے کی سمت ایک بڑا قدم ہے۔ شہریوں کو ان ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات جلد حاصل ہوں گے اور ٹریفک کی روانی اور سفر میں آسانی کے لیے اس قسم کے اقدامات جاری رکھیں گے۔ بھینس کالونی سے مہران ہائی وے کے درمیان فلائی اوور کی تعمیر بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جو شہریوں کے لیے سفر کو مزید آسان بنائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی شہریت کا حصول مزید مشکل: ٹیسٹ سخت کر دیا گیا، کیا تبدیل ہوا؟
  • ٹرمپ، شہباز شریف متوقع ملاقات میں تیسرا شریک کون ہوگا؟ بھارت میں کھلبلی مچ گئی
  • علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی ملتان میں استاد العلماء علامہ سید محمد تقی نقوی سے اہم ملاقات
  • میئر نے نیشنل ہائی وے تک فلائی اوور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
  • کراچی میں ایک اور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید
  • صائم ایوب ایک بار پھر ناکام، مسلسل تیسری بار صفر پر آؤٹ
  • سدرہ امین نے ویمنز ون ڈے میں دو ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا
  • ریفری اینڈی پائی کرافٹ پاکستان کے خلاف بھارت کا ہتھیار، سابق ٹیسٹ کرکٹر نے سب راز کھول دیئے
  • ویمنز ون ڈے: سدرہ امین کی سنچری رائیگاں، جنوبی افریقہ 8 وکٹ سے فتحیاب
  •  شہری اپنے حصے کی ذمہ داری پوری کریں گے  تو شہر صاف رہے گا‘ا ایم ڈی سالڈ ویسٹ