2025-09-18@22:52:29 GMT
تلاش کی گنتی: 374

«ا ئوٹ ہوئے»:

    اپنے ایک بیان میں مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین نے کہا کہ جن لوگوں نے پیپلز پارٹی کا عذاب شہر اور صوبے پر مسلط کیا وہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، جو ناصرف شہر بلکہ ملک کے ساتھ دشمنی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ کراچی میں ترقی کے نام پر سندھ حکومت نے 17 سالوں میں کھربوں روپے ہڑپ کیے ہیں، فارم 47 بنانے والے پی پی کی کرپشن، اقرباء پروری اور بیڈ گورننس کا نوٹس لیں اور کراچی کو تباہ ہونے سے بچائیں۔ اپنے ایک بیان میں آفاق احمد نے کہا کہ کراچی کو پیپلز پارٹی نے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، صوبے کو ہر سال...
    مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ کراچی میں ترقی کے نام پر سندھ حکومت نے 17 سالوں میں کھربوں روپے ہڑپ کیے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں آفاق احمد نے کہا کہ کراچی کو پیپلز پارٹی نے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، صوبے کو ہر سال جتنا ریونیو کراچی دیتا ہے اس کا 10 فیصد بھی شہر پر نہیں لگتا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 17 برسوں میں صرف شہر کی ڈیویلپمنٹ کے پیسوں میں سے سندھ حکومت کھربوں روپے ہڑپ کرچکی ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ غیر مقامی افراد کی انتظامی عہدوں پر تعیناتی ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے شہر...
    کراچی: گولیمار لسبیلہ پل کے قریب موٹرسائیکل سے گر کر ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔ گلبہار کے علاقے گولیمار لسبیلہ پل کے قریب واقعے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق  جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ علی حمزہ ولد شوکت علی کے نام سے کی گئی جب کہ زخمی ہونے والا شخص بے ہوش تھاا ور اس کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے ۔ علاقہ پولیس نے حادثے کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا  ہے۔
    صائم ایوب کی ایشیا کپ میں صفر پر آوٹ ہونے کی ہیٹ ٹرک مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز)پاکستانی اوپنر بیٹر صائم ایوب بلے بازی میں مسلسل آوٹ آف فارم نظر آرہے ہیں، بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے صائم ایوب نے ایشیا کپ میں صفر پر آوٹ ہونے کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی ہے۔ٹاپ آرڈر بلے باز صائم ایوب دبئی میں متحدہ عرب امارات(یو اے ای)کے خلاف میچ میں 2گیندوں پر بغیر کھاتہ کھولے پویلین واپس لوٹ گئے۔14ستمبر کو بھارت کیخلاف میچ بیٹر پہلی ہی گیند پر آوٹ ہو گئے تھے جب کہ 12ستمبر کو عمان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بھی صائم ایوب کو ایک ہی گیند کھیلنا نصیب ہوئی۔بائیں...
    پاکستان شوبز کے سینئر اداکار اور مصنف محمد احمد انٹرویو کے دوران اپنے بڑے بھائی کے انتقال کے دلخراش واقعے کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔ اداکار محمد احمد کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ فلم ’کیک‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے محمد احمد نے بتایا کہ انہیں گھر سے بھائی کی موت کی خبر ملی جو سن کر وہ بلکل سُن ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں فلم کیک کی شوٹنگ کے دوران ایک مزاحیہ سین کر رہا تھا جب موبائل فون پر ایک پیغام آیا کہ ’بھائی جان انتقال کر گئے‘۔ یہ پڑھ کر میں سن ہو گیا‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ...
    سٹی42:  ملتان کی تحصیل جلال پور پیروالا کے قریب سیلاب سے  ایم 5 موٹروے 5 مقامات پر متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ موٹر وے پر ہر طرح کی ٹریفک بند ہے۔ موٹر وے ملتان سے جھانگڑہ انٹرچینج تک اب تک ٹریفک کے لیے بند ہے ، ترجمان موٹر وے کے مطابق پانی کا بہاؤ کم ہونے تک موٹروے بحال نہیں ہو سکے گی۔ سیلاب سے ملتان میں 36 انچ کی گیس پائپ لائن متاثر  ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، اس حوالے سے ترجمان سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ متوازی پائپ لائنوں سے گیس کی سپلائی جاری ہے، فی الحال کسی علاقےمیں گیس کی فراہمی متاثر نہیں ہوگی۔ پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ...
    ذرائع کے مطابق ہڑتال کے باعث سوپور، ہندواڑہ، شوپیاں، کولگام اور اسلام آباد سمیت تمام منڈیوں میں کاروبار مفلوج ہو کر رہ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر جموں ہائی وے پر پھلوں سے لدے ٹرکوں کی نقل و حرکت کو یقینی بنانے میں قابض حکام کی ناکامی کے خلاف وادی کشمیر کی تمام فروٹ منڈیوں میں آج مکمل ہڑتال کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ہڑتال کے باعث سوپور، ہندواڑہ، شوپیاں، کولگام اور اسلام آباد سمیت تمام منڈیوں میں کاروبار مفلوج ہو کر رہ گیا۔سوپور فروٹ منڈی میں جو ایشیا کی دوسری سب سے بڑی فروٹ منڈی ہے، جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے جہاں کاشتکار رو پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پھل ہائی وے پر...
    جلال پور پیروالا ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2025ء ) سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا، موٹروے ایم 5 کا شمالی حصہ 50فٹ تک سیلابی پانی میں بہہ جانے کے بعد موٹروے کا جنوبی حصہ بھی کٹاؤ کا شکار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب میں سیلاب کی وجہ سے ایم 5 موٹروے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔(جاری ہے) میڈیا رپورٹس کے مطابق دریائے ستلج کے پانی نے موٹروے ایم 5 کو بھی متاثر کیا، موٹروے ٹنل کے قریب دراڑیں پڑگئی، موٹروے کے دونوں اطراف پانی کی روانگی کی وجہ سے موٹروے کو عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ جلالپور پیروالا کے...
     پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو عوامی مشکلات کے بجائے صرف اپنے فوٹو شوٹ کی فکر ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سیلابی صورتحال نے عوام کی زندگیاں تباہ کر دی ہیں، لیکن حکومت کو عوامی مشکلات کے بجائے صرف فوٹو شوٹ کی فکر ہے۔ یہ بھی پڑھیے حکومت سے مذاکرات ختم، مگر پاکستان کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہوسکتی ہے، شیخ وقاص اکرم انہوں نے کہا کہ پنجاب کا آدھے سے زیادہ حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے، مگر حکومت ریلیف کے بجائے سیاسی سرگرمیوں میں لگی ہوئی ہے۔...
    پاکستان نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کر دی۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی فضائی حملے نے نہ صرف خطے کو ہلا کر رکھ دیا بلکہ عالمی ضمیر کو بھی جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ اس سنگین صورتحال پر پاکستان نے الجزائر اور صومالیہ کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی ہے۔ نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے اس اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا قطر پر بلااشتعال اور غیر قانونی حملہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔ ہمیں اس پر فوری اور سنجیدہ عالمی ردعمل کی ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا مقصد...
    پاکستان کے ماہر نشانہ باز اسد واحد نے یورپ کے سب سے بڑے شوٹنگ مقابلے میں شاندار کارکردگی دکھا کر دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر دیا۔ برطانیہ کے تاریخی بزلی شوٹنگ گراؤنڈ میں ہونے والی 2025 کی یورپی ایف کلاس چیمپیئن شپ میں اسد واحد نے نہ صرف مشکل ترین موسمی حالات کا مقابلہ کیا بلکہ دنیا کے صفِ اول کے نشانہ بازوں کو بھی سخت ٹکر دی۔ اس سال ہونے والا ایونٹ تاریخ کا سب سے بڑا اور سخت ترین مقابلہ ثابت ہوا جس میں امریکا، کینیڈا، جرمنی، اٹلی، جنوبی افریقہ، آئرلینڈ، برطانیہ، پولینڈ، لیتھوانیا اور پاکستان سمیت متعدد ممالک کے 400 سے زائد بہترین شوٹرز نے شرکت کی۔ مزید پڑھیں: اداکارہ صبا قمر  کی شوٹنگ کے...
    شارجہ (اسپورٹس ڈیسک)افغان کرکٹ ٹیم کے کوچ جوناتھن ٹروٹ نے کہا ہے کہ فائنل میں کامیابی حاصل نہ کر پانے پر مایوسی ہوئی ہے، تاہم پاکستان ٹیم نے بہتر کھیل پیش کیا اور جیت کی حقدار تھی۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے افغان کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے عمدہ بولنگ کی جس نے میچ کا رخ موڑ دیا۔ ان کے مطابق ٹیم کو ایشیا کپ سے پہلے اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانا ہوگی اور امید ہے کہ ابوظبی میں افغان ٹیم بہتر کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔ جوناتھن ٹروٹ نے کہا کہ پورے ٹورنامنٹ میں ریویو سسٹم موجود نہیں تھا لیکن اس حوالے سے کوئی شکایت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایکسپریس نیوز کی جانب سے نشر کردہ موبائل سمز ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے این سی سی آئی اے کو ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کی جانب سے خبر نشر کی گئی کہ انٹرنیٹ پر حکومتی شخصیات، اعلیٰ سرکاری افسران اور وفاقی وزرا کی موبائل سمز کا تمام ڈیٹا انٹرنیٹ پر کھلے عام فروخت ہورہا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی سے ترجمان پی ٹی اے تک تمام شخصیات کی سمز کی تفصیلات، شناختی کارڈ کی تصاویر، کال ڈیٹا ریکارڈ اور لوکیشن کی تفصیلات گوگل اور مختلف ویب سائٹس پر سستے داموں فروخت ہورہی ہیں۔ ایکسپریس نیوز نے ایک سال قبل بھی اس حوالے سے نشاندہی کی تھی جس پر پی ٹی...
    اسلام آباد : وزیر داخلہ محسن نقوی نے موبائل سمز کا حساس ڈیٹا لیک ہونے کے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔   ترجمان وزارتِ داخلہ کے مطابق وزیرِ داخلہ کی ہدایت پر ایک خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو ڈیٹا لیکیج کے معاملے کی ہر پہلو سے چھان بین کرے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ تحقیقاتی ٹیم نے کام شروع کر دیا ہے اور اسے 14 روز کے اندر اپنی رپورٹ وزارتِ داخلہ کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، رپورٹ میں یہ تعین کیا جائے گا کہ ڈیٹا لیک ہونے میں کون ملوث تھا اور کس سطح پر غفلت یا بدعنوانی سامنے آئی۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایکسپریس نیوز کی جانب سے نشر کردہ موبائل سمز ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے این سی سی آئی اے کو ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کی جانب سے خبر نشر کی گئی کہ انٹرنیٹ پر حکومتی شخصیات، اعلیٰ سرکاری افسران اور وفاقی وزرا کی موبائل سمز کا تمام ڈیٹا انٹرنیٹ پر کھلے عام فروخت ہورہا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی سے چیئرمین پی ٹی اے تک تمام شخصیات کی سمز کی تفصیلات، شناختی کارڈ کی تصاویر، کال ڈیٹا ریکارڈ اور لوکیشن کی تفصیلات گوگل اور مختلف ویب سائٹس پر سستے داموں فروخت ہورہی ہیں۔ ایکسپریس نیوز نے ایک سال قبل بھی اس حوالے سے نشاندہی کی تھی جس پر پی ٹی...
    پنجاب میں 2022 اور 2023 کے دوران سرکاری اسکولوں سے بڑی تعداد میں سولر پینلز چوری ہونے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ان واقعات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی پولیس کے ذریعے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صرف ضلع راجن پور کے 50 اسکولوں سے سولر پینلز غائب ہوئے۔ کمیٹی نے اس صورتحال کو تشویشناک قرار دیا اور ذمہ دار اداروں کی کارکردگی پر سوال اٹھائے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کا اجلاس تنویر اسلم ملک کی سربراہی میں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ جن اضلاع میں یہ چوریاں ہوئیں، وہاں کے ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو سخت خط لکھا جائے۔ انہوں نے محکمہ تعلیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا...
    کراچی: اسٹیل ٹاؤن میں ٹریلر کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار اور سپر ہائی وے میں ٹرک سے گر کر ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔ اسٹیل ٹاؤن کے علاقے مین نیشنل ہائی وے گلشن حدید چوک پی ایس او پمپ کے قریب ٹریلر کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 23 سے25 برس کے درمیان ہیں اور جاں بحق ہونے والوں سے کوئی ایسی چیز نہیں ملی جس سے ان کی شناخت کی جا سکے۔ پولیس کے مطابق ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں نیشنل ہائی...
    نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے جوئے کی پروموشن کے الزام میں مزید 2 ٹک ٹاکرز کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ ادارے کی طرف سے نوٹس ندیم مبارک عرف نانی والا اور محمد ہریرہ کو جاری کیے گئے ہیں۔ دونوں کو 9 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی عدالت میں پیش، جسمانی ریمانڈ میں توسیع ایجنسی کے مطابق ان پر الزام ہے کہ وہ آن لائن ٹریڈنگ ایپس کے ذریعے مالی فراڈ میں ملوث ہیں، نوجوانوں کو آن لائن جوئے کی ایپس میں سرمایہ کاری کے لیے اکساتے ہیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان غیر رجسٹرڈ اور بغیر لائسنس ایپس کو فروغ دیتے ہیں۔...
    حیدرآباد سکھر موٹر وے (M-6) پاکستان کے جنوبی اور شمالی علاقوں کو جوڑنے والی اہم شاہراہ ہے، جو کراچی سے پشاور تک کے موٹر وے نیٹ ورک کا آخری غیر مکمل حصہ ہے، یہ منصوبہ سندھ کے مختلف اضلاع سے گزرتا ہے اور اس کی تکمیل سے علاقائی ترقی اور اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سے وفاقی وزیرمواصلات علیم خان کی وفد کے ہمراہ ملاقات، ترجمان وزیر اعلی سندھ کے مطابق، سیکریٹری مواصلات علی شیر اور چیئرمین نیشنل ہائی وےشہریار سلطان، صوبائی وزراء شرجیل میمن، ناصر شاہ، علی حسن زرداری سمیت دیگر موجود تھے۔ ملاقات میں ایم -6 موٹروے کی تعمیر اور ایم-10 سے متعلق بات چیت کی گئی ہے، وزیر اعلی سندھ کے مطابق حیدرآبادسکھر ایم6موٹروےکوکافی...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے اجمیر نگری میں پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق دو مشتبہ افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہیں رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم انہوں نے فوراً پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد ملزمان کی موٹر سائیکل سلپ ہو گئی اور وہ گر پڑے، پولیس نے دونوں ملزمان کو موقع پر قابو کر کے اسلحہ اور موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت نعمان مسیح اور فلپس مسیح کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مزید تفتیش شروع...
    ہالی ووڈ اسٹار اینی ہتھاوے ایک نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر کر شدید زخمی ہوگئیں۔ اداکارہ اینی ہتھاوے نیویارک میں اپنی آنے والی نئی فلم ’’دی ڈیول ویئرز پرادا ٹو‘‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر گئیں۔ اداکارہ کی سیڑھیوں سے گرنے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں تاہم گرنے کے فوری بعد اینی ہتھاوے فوری اٹھ گئیں اور کہا کہ میں ٹھیک ہوں۔ A post common by Page Six (@pagesix) اس تصویر میں اداکارہ کو بُری طرح گِرے ہوئے پاؤں مُڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے تاہم اس تصویر کو دیکھ کر مداحوں کے لیے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ آیا یہ حادثہ تھا یا پھر گرنا ان کی فلم کی اسکرپٹ...
    شہر قائد کے علاقے ناگن چورنگی فلائی اوور سے سہراب گوٹھ جانے والے ٹریک کے قریب نامعلوم ملزمان نے چلتی موٹرسائیکل پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ناگن چورنگی فلائی اوور پر موٹرسائیکل پر سوار ملزمان نے بائیک پر چچا کے ساتھ سوار شخص پر فائرنگ کی جس میں چچا محفوظ رہا جبکہ متوفی فضل الرحمان سر پر گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ایس ایچ او گبول ٹاؤن طارق کامران نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 40 سالہ فضل رحمٰن ولد عمر خطاب...
    وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ملک کی موٹرویز اور شاہراہوں کو بیرئیر فری بنانے اور ای ٹیگ سسٹم کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر سفر کو محفوظ، سہل اور جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے، اور اس کے لیے ڈیجیٹل سسٹمز کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہ ہدایات انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) ہیڈکوارٹر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں، جہاں چیئرمین این ایچ اے اور دیگر سینئر افسران نے وفاقی وزیر کو ادارے کی کارکردگی اور جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔ ای ٹیگ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور شجرکاری کے اقدامات اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا...
    کراچی کے ڈسٹرکٹ کورنگی کے علاقے الفلاح باغ ابراہیم سوسائٹی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے دیدا دلیری کے ساتھ نوجوان کو گھر کی دہلیز پر اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر موٹر سائیکل چھین لی۔اتوار کی شام ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ واردات میں ملوث تینوں ڈاکوؤں کے چہرے واضح طور پر دکھائی دے رہے تھے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار نوجوان جیسے ہی اپنے گھر کی دہلیز پر پہنچتا ہے تعاقب میں آنے والے موٹر سائیکل سوار تین ڈاکو جس میں ایک کے پاس اسلحہ تھا نوجوان کو یرغمال بنا کر اس سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو جاتے ہیں جبکہ...
    وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمر بٹ نے کہا ہے کہ زیارات گروپ آرگنائزرز کی سکروٹنی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، آئندہ مقدس مقامات کی زیارات صرف وزارت مذہبی امور کے مجاز زیارت گروپ آرگنائرز کے ذریعے ممکن ہوں گی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران اور عراق کے مقدس مقامات کی زیارات کے لیے پرانا قافلہ سالار نظام عنقریب ختم کردیا جائے گا، زیارات کرانے کی خواہشمند کمپنیوں سے درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 585کمپنیوں کی سکیورٹی کلیئرنس مکمل کرلی گئی ہے،حالیہ توسیع کے دوران 95 نئی کمپنیوں نے بھی کاغذات جمع کرائے ہیں۔ پرانی کمپنیوں سے کاغذات کی وصولی 31 اگست تک جاری رہے گی، نئی...
    کراچی: نامور گلوکارہ صنم ماروی اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر احمد شاہ کے درمیان جاری تنازع ختم ہوگیا۔ دونوں نے غلط فہمیاں دور کرکے ایک دوسرے کو معاف کر دیا۔ چند روز قبل صنم ماروی نے احمد شاہ کو 5 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ 10 اگست کو سکھر میں سندھ حکومت کے ایک پروگرام کے دوران انہیں دھکے دیے گئے، نامناسب زبان استعمال کی گئی اور دھمکیاں بھی دی گئیں۔  گلوکارہ نے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ایک ہفتے کے اندر معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی کا سامنا کریں۔ احمد شاہ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے نہ توہین کی...
    حال ہی میں دنیا کا پہلے حاملہ روبوٹ کا تصور پیش کیا گیا ہے جو دلچسپی اور اخلاقی بحث کا محور بنا ہوا ہے۔ چین میں واقع گوانگژو کی کائیوا ٹیکنالوجی ایک ایسا انسان نما روبوٹ ڈویلپ کر رہی ہے جس کے پیٹ میں مصنوعی رحم نصب ہوگا۔ اس منصوبے کا مقصد ایک انسان نما روبوٹ میں بجائے رحم کے، حمل سے لے کر ولادت تک کے تمام مراحل کو انجام دینا ہے۔  روبوٹ ایک مصنوعی مادہ سیال میں جنین کو پالے گا، جس کو ٹیوب کے ذریعے غذایت اور آکسیجن فراہم کی جائے گی، بالکل فطری رحم میں ہونے والے عمل کی طرح۔  اس حاملہ روبوٹ کا پروٹوٹائپ 2026 تک متعارف کرانے کا اہتمام ہے جس کی قیمت تقریباً 100,000 یوآن (14,000 ڈالرز) ہوگی۔  اس منصوبے...
    بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ چین نے حال ہی میں عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس، روبوٹک کانفرنس اور ہیومنائیڈ روبوٹ گیمز سمیت کئی سرگرمیوں کی میزبانی کی ہے، جس میں مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے شعبوں میں اختراعی کامیابیوں کی نمائش کی گئی ہے اور مستقبل میں عالمی ٹیکنالوجی کے تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم قائم کیا گیا ہے۔منگل کے روز ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ صرف کھلے پن اور باہمی تعاون سے ہی سائنس و ٹیکنالوجی میں جدت آ سکتی ہے اور انسانی ترقی ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم دوسرے ممالک کے ساتھ رابطوں اور تعاون کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں، تاکہ...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نامور گلوکارہ صنم ماروی اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر احمد شاہ کے درمیان جاری تنازع ختم ہوگیا،  دونوں نے غلط فہمیاں دور کرکے ایک دوسرے کو معاف کر دیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق چند روز قبل صنم ماروی نے احمد شاہ کو 5 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ 10 اگست کو سکھر میں سندھ حکومت کے ایک پروگرام کے دوران انہیں دھکے دیے گئے، نامناسب زبان استعمال کی گئی اور دھمکیاں بھی دی گئیں۔ گلوکارہ نے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ایک ہفتے کے اندر معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی کا سامنا کریں۔ سابق ایم پی اے احمد خان...
    عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی صحت یاب ہونے کے بعدکام پر واپسی ہوگئی۔صبا قمر نے شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب ہونےکے واقعےکے دو ہفتے بعد اپنے کام پر واپسی کا اعلان کیا ہے۔اداکارہ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھاکہ صحت یاب ہونےکے بعد آج اُن کا شوٹنگ کا پہلا دن ہے اور وہ نئے پروجیکٹ کے لیے انتہائی بہت پُرجوش ہیں تاہم انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے نئے پروجیکٹ سے متعلق تفصیلات شیئر نہیں کی۔ انہوں نے ایک پوسٹ میں یہ بھی بتایاکہ وہ ابھی مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئی ہیں لیکن ان کی صحت آہستہ آہستہ بہتر ہو رہی ہے۔یاد رہے کہ یکم اگست کو اداکارہ صبا قمر کو دوران شوٹنگ طبیعت خراب...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ صدر اور گورنرز کا منصب غیر سیاسی ہوتا ہے، اس لیے وزیرِاعظم کو اس معاملے کا فوری نوٹس لینا چاہیئے، عوامی سہولت اور شہری ترقی ان کی اولین ترجیح ہے، آج کا کراچی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بدل رہا ہے اور عوام پاکستان پیپلز پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئرکراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری کے حالیہ بیان پرتنقید کرتے ہوئے وزیرِاعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کی سیاسی سرگرمیوں میں مداخلت کا فوری نوٹس لیں۔ رپورٹ کے مطابق کورنگی میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر...
    خوبصورت اداکارہ عائزہ خان نے یومِ آزادی پر اپنی تصاویر شیئر کیں جسے سوشل میڈیا صارفین نے جدوجہد آزادی کی روح کے منافی قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کی ہے۔ عائزہ خان نے جشنِ یومِ آزادی کے موقع پر سبز لباس زیب تن کیا اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں تاہم وہ ایک نئی بحث کا شکار بن گئیں۔ اس کی وجہ یہ بنی ان تصاویر میں عائزہ نے جو لباس زیب تن کیا ہوا تھا ویسا ہی لباس 1991 میں شہزادی لیڈی ڈیانا کے لاہور کے دورے کے دوران پہنا تھا۔ لیڈی ڈیانا نے اس تاریخی دورے پر سبز رنگ کی گھٹنے تک لمبی قمیص اور سفید دوپٹا اوڑھ رکھا تھا البتہ عائزہ خان نے قدرے گہرے سبز رنگ کا لباس پہنا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے...
    اداکارہ صبا قمر نے شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب ہوجانے کے دو ہفتوں بعد کام پر واپسی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ابھی بھی وہ مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئیں۔ رواں ماہ کے آغاز میں یکم اگست کو صبا قمر شوٹنگ کے دوران بے ہوش ہوگئیں تھیں، انہیں دل میں تکلیف کے سبب ہنگامی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کی انجیوگرافی بھی کی گئی تھی۔ بعد ازاں اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو اپنی خیریت سے متعلق آگاہ کیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ جلد ہی کام پر واپسی کریں گی۔ بعد ازاں انہوں نے اپنی متعدد انسٹاگرام اسٹوریز میں انکشاف کیا تھا کہ وہ صدموں، دل ٹوٹنے اور دوسرے...
    اے آئی چیٹ بوٹ کے مشورے پر بھروسہ کرنے والا اسپینش انفلوئنسر جوڑا پرواز سے محروم ہوگیا۔ اسپین کے مشہور ٹک ٹاکرز میری کالڈاس اور الیخاندرو سید نے دعویٰ کیا کہ انہیں پورٹو ریکو کی فلائٹ میں سوار ہونے سے روک دیا گیا کیونکہ انہوں نے ویزے سے متعلق معلومات ایک مصنوعی ذہانت چیٹ بوٹ سے حاصل کی تھیں جو غلط ثابت ہوئیں۔ کالڈاس کا کہنا تھا کہ میں نے چیٹ بوٹ سے پوچھا تو جواب ملا کہ پورٹو ریکو کے لیے کسی ویزے کی ضرورت نہیں، میں عام طور پر بہت تحقیق کرتی ہوں لیکن اس بار چیٹ بوٹ سے پوچھا اور اس نے کہا کوئی ضرورت نہیں۔ ٹک ٹاک پر 60 لاکھ سے زائد بار دیکھی جانے...
    ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اپنی بلا تعطل ٹرانزٹ روٹس تک رسائی کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انسٹاگرام پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے بتایا کہ انہوں نے آرمینیا کے نائب وزیر خارجہ اور روسی وزارت خارجہ کے قفقاز امور کے خصوصی ایلچی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ یہ بھی پڑھیں:ایرانی کرنسی سے 4 صفر ختم کرنے کی منظوری انہوں نے کہا کہ ان ملاقاتوں میں بین الاقوامی امور پر بات ہوئی، خاص طور پر قفقاز خطے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے کے ہمسایہ ممالک کے درمیان امن و استحکام کے قیام کی حمایت...
    پولیس کے مطابق زخمی اور جاں بحق افراد کی لاشیں سول ہسپتال مٹیاری منتقل کر دی گئی ہیں، جاں بحق دونوں افراد حیدرآباد سے ٹنڈواللہ یار جا رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ مٹیاری کے قریب قومی شاہراہ دینار شاخ کے مقام پر حادثہ، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی اور جاں بحق افراد کی لاشیں سول ہسپتال مٹیاری منتقل کر دی گئی ہیں، جاں بحق دونوں افراد حیدرآباد سے ٹنڈواللہ یار جا رہے تھے۔ حکام کے مطابق سڑک پر موٹر سائیکل سلپ ہوئی پیچھے سے آنے والی گاڑی نے دونوں افراد کو کچل دیا۔
    سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ موٹرسائیکل پر ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔ ہانیہ عامر نے یہ ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے جس پر مداحوں کی جانب سے بھرپور تبصرے کیے جارہے ہیں۔  ویڈیو میں ہانیہ کو کراچی کی سڑکوں پر موٹرسائیکل کی سواری سے لطف اندوز ہوتے اور ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مختلف سرگرمیوں کی بھی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں گھڑ سواری بھی شامل ہے وہ ان تصاویر میں اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتی دکھائی دے رہی ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ہانیہ عامر کی ایک اور...
    کراچی: شہر قائد میں نارتھ کراچی سمامہ مال کے قریب اور شارع فیصل نرسری کے قریب ٹریفک حادثات میں موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلال کالونی کے علاقے نارتھ کراچی سمامہ مال کے قریب منگل کی الصبح ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا۔ جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ ترجمان ایدھی عظیم کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 22 سالہ وسیم ولد رفیع کے نام سے کی گئی ، حادثہ موٹرسائیکل گڑھے میں لگنے سے گر کر ہوا ، جاں بحق ہونے والے نوجوان کے سر زمین سے لگا جو جان...
    کراچی میں راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل ساتھ چلنے والی گاڑی سے ٹکراکر سلپ ہوئی، ہلکی بوندا باندی سے سڑک بھی گیلی تھی، موٹر سائیکل سلپ ہونے سے بہن بھائی گرے اور پیچھے سے آتے ڈمپر کا بریک نہیں لگا۔پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ حادثے کے وقت ڈمپر خالی اور فاسٹ ٹریک پر تیز رفتاری سے جا رہا تھا۔ کراچی: حادثے کے وقت ڈمپر خالی اور تیز رفتاری سے جا رہا تھا، ابتدائی رپورٹکراچی میں گزشتہ رات راشد منہاس روڈ پر ہونے والے حادثے کا سبب بننے والا ڈمپر خالی تھا جو فاسٹ ٹریک پر تیز رفتاری سے جا...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یوم آزادی کے موقع پر فیصل بینک لمیٹڈ نے اٹلس ہنڈا موٹر سائیکلوں پر خصوصی آفرز متعارف کرائی ہیں، جس کے تحت صارفین اپنی پسندیدہ ہونڈا موٹر سائیکل آسان اقساط پر اور محدود مدت کے لیے 0% سود کے ساتھ حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ پیشکش فیصل بینک کے آن لائن پلیٹ فارم ‘فیصل ڈیجیمال’ کے ذریعے 31 اگست 2025 تک دستیاب ہے۔ اس پیشکش کے ذریعے صارفین مشہور ہونڈا ماڈلز جیسے سی ڈی 70، پرائیڈر، سی جی 125، سی جی 150 اور پرائیڈر 150 ایف اسپیشل ایڈیشن کے مالک بن سکتے ہیں۔ بینک کے مطابق، قسط کی سہولت صرف 6,529 روپے کی ماہانہ ادائیگی کے ساتھ 48 ماہ تک دستیاب ہے، اس کے علاوہ...
    ریلی گورنر سندھ کی قیادت میں کھجور چوک، کمشنر آفس، پرل کانٹیننٹل ہوٹل اور میٹروپول سے گزرتی ہوئی واپس گورنر ہاؤس پہنچی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار، انیس قائم خانی اور دیگر شخصیات بھی شریک تھیں۔ گورنر ہاؤس پہنچنے پر کامران ٹیسوری نے پرچم کشائی کی اور جشنِ آزادی کا کیک کاٹ کر شرکاء کے ساتھ خوشیاں منائیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے معرکۂ حق، جشنِ آزادی موٹر سائیکل ریلی میں خود بائیک چلا کر شرکت کی، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد قافلوں کی صورت میں شریک ہوئی اور پاکستان سے محبت کا بھرپور اظہار کیا۔ ریلی گورنر سندھ کی قیادت میں کھجور چوک، کمشنر آفس، پرل کانٹیننٹل...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کی معروف موٹرسائیکل بنانے والی کمپنی اٹلس ہونڈا ہر سال اپنی موٹرسائیکلوں کے نئے ماڈل متعارف کرواتی ہے لیکن عوام میں دلچسپی کا عنصر صرف نئے اسٹیکرز تک ہی محدود نظر آتا ہے۔ تاہم چھ سال کے وقفے کے بعد اٹلس ہونڈا اس بار سٹیکرز سے دور ہو گیا ہے اور واقعی مارکیٹ میں ایک نئی موٹر سائیکل متعارف کرائی ہے۔ اس نئے ماڈل کا نام CG150 ہے۔ PakWheels کے مطابق CG150 کی قیمت 459,900 روپے رکھی گئی ہے۔ اس قیمت پر یہ موٹرسائیکل براہ راست سوزوکی جی ایس 150 سے مقابلہ کرے گی جو نہ صرف انجن کے لحاظ سے ایک جیسی ہے بلکہ سی جی 150 سے بھی کم مہنگی ہے۔ اس کے...
    لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور کے اکبر چوک فلائی اوور سے موٹر سائیکل سوار جوڑا گر کر جاں بحق ہو گیا۔ دونوں میاں بیوی اقبال ٹاؤن سے فیروز پور روڈ پر اپنے گھر واپس جا رہے تھے کہ ان کی موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق 65 سالہ شیخ افضل اور اس کی 60 سالہ اہلیہ عابدہ نور اقبال ٹاؤن سے گھر واپس آرہے تھے کہ اکبر چوک فلائی اوور سے نیچے آتے ہوئے موٹر سائیکل کی رفتار تیز ہوگئی۔ اسی دوران شیخ افضل کو دل کا دورہ پڑا جس کے باعث موٹرسائیکل بے قابو ہو کر باؤنڈری وال سے ٹکرا گئی اور دونوں میاں بیوی فلائی اوور سے نیچے گر گئے۔ عابدہ بانو موقع پر ہی جاں بحق جبکہ...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اگست ۔2025 )سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ظفر راجپوت نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ پولیس کا بس چلے تو گھروں کا سامان بھی اٹھا کر لے جائے، تفتیش کریں لوٹ مار نہیں شاہ لطیف ٹاﺅن سے لاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی. جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو شاہ لطیف ٹاﺅن سے لاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساتھ علی حسن اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر آصف عدالت میں پیش...
    SWABI: خیبرپختونخوا کے صوابی انٹر چینج کے مقام پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران کارکنوں نے پشاور-اسلام آباد موٹر وے کو بند کر دیا، جس پر کارکن دو گروپوں میں بٹ گئے اور آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔ پی ٹی آئی کے کارکنان کا ایک گروپ صوابی انٹرچینج پر ایک روڈ بند کرنے پر بضد تھا جب کہ دوسرا روڈ بند کرنے کے خلاف ڈٹ گیا، اس دوران دونوں اطراف سے موٹر وے بند کرنے پر کارکن آپس میں الجھ پڑے اور گھتم گتھا ہو گئے۔ روڈ بند کرنے والے کارکنان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیڈر کو رہا کر دو تو روڈ کھول دیں گے، اس دوران سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد...
    کراچی(کامرس ڈیسک) اگست 2025 کے لیے ہونڈا 125 کے تمام ویرینٹس کی قیمتیں منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔ ہونڈا سی جی 125 پاکستان میں ایک مشہور اور قابل اعتماد موٹر سائیکل سمجھی جاتی ہے جو اپنی پائیداری، کارکردگی اور سستی دیکھ بھال کے باعث بڑے پیمانے پر استعمال ہوتی ہے۔ یہ موٹر سائیکل روزمرہ سفر، ذاتی استعمال اور شہری آمدورفت کے لیے ایک پسندیدہ انتخاب ہے۔ ہونڈا سی جی 125 ایک 4 اسٹروک او ایچ وی ایئر کولڈ انجن کے ساتھ آتی ہے، جس میں کک اسٹارٹ اور ٹیلی اسکوپک فورک فرنٹ سسپنشن جیسی خصوصیات شامل ہیں۔ دیگر برانڈز جیسے سوزوکی اور یاماہا کے مقابلے میں اس کے اسپیئر پارٹس کی قیمت نسبتاً کم اور دستیابی زیادہ ہے، جس...
    چین مسلسل 12 سال سے دنیا کی سب سے بڑی صنعتی روبوٹ مارکیٹ برقرار رکھے ہوئے ہے، چینی میڈیا بیجنگ () عالمی روبوٹ کانفرنس 2025 سے متعلق پریس بریفنگ میں بتایا گیا  ہے کہ 2024 میں چین کے صنعتی روبوٹ مارکیٹ کی فروخت 3 لاکھ 2 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی، جس کے ساتھ ہی چین نے مسلسل بارہویں سال دنیا کی سب سے بڑی صنعتی روبوٹ مارکیٹ کا درجہ برقرار رکھا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، 2024 میں چین کی روبوٹ سے متعلق پیٹنٹ درخواستوں کی تعداد عالمی سطح پر دائر کی گئی کل روبوٹ پیٹنٹ درخواستوں کا دو تہائی رہی۔ صنعتی ترقی کے پہلو سے، چین روبوٹس کی پیداوار میں دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔ صنعتی روبوٹس...
    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ میں 2 بچیوں کے قتل اور مستونگ میں میاں بیوی کے اندوہناک قتل کے واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسے سنگدل مجرم خواہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں، انہیں قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا اور ہرگز کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ دونوں مقدمات کو سیریس کرائمز انویسٹیگیشن ونگ کے سپرد کیا جائے تاکہ تفتیش سائنسی بنیادوں پر اور مکمل شفافیت کے ساتھ انجام دی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیے: کنویں میں ڈوبتے بچے کو بچاتے ہوئے...
    صائمہ خالد—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا ترجمان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عدیل اقبال کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر صائمہ خالد کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی امیدوار صائمہ خالد کا سینیٹ انتخابات سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ، ذرائعذرائع کے مطابق صائمہ خالد نے اپنے تحفظات سے متعلق پارٹی کو آگاہ کردیا تاہم انہوں نے سینیٹ ضمنی انتخاب پر مؤقف دینے سے معذرت کی۔ پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے سینیٹ کے ضمنی انتخابات کے لیے مشال یوسفزئی کو نامزد کیا تھا۔عدیل اقبال نے کہا کہ صائمہ خالد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے کہنے...
    اپنے ایک انٹرویو میں سابق صیہونی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ، نتین یاہو کے ذاتی و سیاسی مفادات کی خاطر شروع کی گئی اور جاری ہے، جس کے نتیجے میں ہمارے فوجی مارے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ 2006ء سے 2009ء تک اسرائیل کے وزیراعظم رہنے والے "ایھود اولمروٹ" نے غزہ میں "نتین یاہو" کی حالیہ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگ میں نتین یاہو کے انسانیت سوز جرائم غیر قانونی اور قابل احتساب ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جرمن میگزین اشپیگل کے ساتھ ایک انٹرویو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صیہونی رژیم میں حکومتی عہدوں پر براجمان کوئی بھی شخص واضح طور پر یہ...
    ویب ڈیسک : سٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے کہا ہے کہ نئے کرنسی نوٹ لانے کا عمل جاری ہے، کابینہ کی منظوری کے بعد نئے ڈیزائن کے نوٹوں پر کام شروع کردیں گے۔ ان خیالات کا اظہار جمیل احمد نے کراچی میں شرح سود برقرار رکھنے کی پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے بتایا کہ نئے کرنسی نوٹ لانے کا عمل جاری ہے جس کے لیے ڈیزائن کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے گورنر نے کہا کہ ایک بین الاقوامی ماہر کا ڈیزائن منتخب کیا گیا ہے۔کابینہ کی منظوری کے بعد نئے ڈیزائن کے نوٹوں پر کام شروع کردیں گے۔  تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر ...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء) گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کے نمبرزکے حوالے سے بڑافیصلہ کیا گیا ہے ، اب گاڑی کی بجائے مالک کے نام پرنمبرجاری ہوں گے۔پنجاب میں گاڑیاں یاموٹرسائیکلیں مالکان کے نام پررجسٹرڈہوں گی، ایکسائزحکام کے مطابق گاڑی ٹرانسفرکروانے کی صورت میں نمبرپلیٹ اتارکرپرانامالک ا پنے پاس رکھے گا ۔(جاری ہے) خریدارکونیانمبرالاٹ ہوگایا شرائط پوری کرنے کے بعد پہلے سے موجودخریدارکے پاس نمبرپلیٹ آویزاں کرسکے گا۔ نمبرپلیٹس ہولڈرز مرضی سے پرانانمبرسرنڈرکرکے نیانمبرنئی گاڑی کیلئے خرید سکیں گے۔نمبرپلیٹس کیٹگریز کے مطابق موٹرسائیکل اورگاڑی کوآویزاں کیاجاسکے گا،پرانی نمبرپلیٹس آویزاں کرنے پر500سی8ہزارتک اضافی فیس اداکرناہوگی۔نئے نظام بارے قوانین میں ترامیم ورولزبناکرسمری حکومت کوبھجوا دی گئی ہے اور اگلے ماہ کے پہلے ہفتے سے نئے نظام پر عملدرآمد شروع...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)پنجاب یونیورسٹی کے مختلف ہاسٹلزکے باہر باہر 300 لاوارث موٹرسائیکلیں کھڑی ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔طلبہ سے ہاسٹلزخالی کرائے جانے کے باوجودموٹرسائیکلیں لاوارث کھڑی رہیں،سکیورٹی سٹاف نے لاوارث موٹرسائیکلیں اکٹھی کرکے ایمرجنسی سنٹرپارک کردیں۔(جاری ہے) بتایا گیاہے کہ لاوارث موٹرسائیکلوں میں سے کچھ کی حالت بہترین،نارمل اورکچھ ناقابل استعمال ہیں،یونیورسٹی انتظامیہ نے موٹرسائیکلوں کی فہرست ویب سائٹ پرآویزاں کردی ہے ۔موٹرسائیکل مالکان کاغذات دکھا کر اپنی موٹر سائیکل واپس لے جا سکیں گے،کلیم نہ کرنیکی صورت میں انتظامیہ نے موٹرسائیکلیں اگست میں پولیس کے حوالے کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔
    نئے قواعد کے مطابق گاڑی ٹرانسفر کروانے کی صورت میں نمبر پلیٹ اتار کر پرانا مالک اپنے پاس رکھے گا جبکہ خریدار کو نیا نمبر الاٹ ہوگا یا پہلے سے موجود نمبر پلیٹ خریدار اپنی گاڑی پر آویزاں کر سکے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایکسائز حکام نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے نمبرز کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا۔ اب گاڑی کو نمبر جاری نہیں ہوگا بلکہ مالک کے نام پر نمبر جاری ہوں گے۔ ایکسائز حکام کا کہنا ہے پنجاب میں جتنی گاڑیاں یا موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہوں گی، مالکان کے نام پر رجسٹرڈ ہوں گی۔ نئے قواعد کے مطابق گاڑی ٹرانسفر کروانے کی صورت میں نمبر پلیٹ اتار کر پرانا مالک اپنے پاس رکھے گا جبکہ خریدار کو نیا نمبر...
    اسلام آباد (نیٹ نیوز) وزارت خزانہ نے اپنی تازہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے  ملک میں مہنگائی کی شرح 23.4 فیصد سے کم ہوکر صرف ساڑھے چار فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بتایاگیا ہے گزشتہ مالی سال 2024-25 کے دوران ملک میں ترقی کی شرح 2.68 فیصد رہی  جبکہ مہنگائی کی شرح 23.4 فیصد سے کم ہو کر 4.5 فیصد پر آگئی ہے۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024-25میں 14 سال بعد کرنٹ اکاونٹ میں2.1 ارب ڈالر کا سالانہ سرپلس ریکارڈ ہوا جبکہ مالی خسارہ کم ہو کر جی ڈی پی کا 3.1 فیصد رہ گیا۔ معاشی آوٹ لک رپورٹ کے مطابق زرعی قرضوں...
    اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں 150 سی سی کیٹگری میں اپنی نئی موٹر سائیکل ’سی جی 150‘متعارف کروادی۔ سی جی 150 کو ایک روایتی مگر جدید فیچرز سے آراستہ موٹر سائیکل کے طور پر متعارف کرایا گیا جو 150 سی سی کیٹگری میں ایک کم قیمت آپشن کے طور پر پیش کی گئی ہے۔ اٹلس ہونڈا کی جانب سے سی جی 150 کی ایکس فیکٹری قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے، موٹر سائیکل کا ڈیزائن سی جی 125 سے مشابہت رکھتا ہے، تاہم اس میں کئی نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں ایل ای ڈی ہیڈ لائٹ، کروم فینڈرز اور الائے ویلز شامل ہیں۔ سی جی 150 میں نصب انجن ایندھن کی بچت اور...
    محسن جعفری: چکوال اسلام آباد لاہور موٹروے پر بلکسر انٹرچینج کے قریب ہونے والے افسوسناک بس حادثے کے بعد سکائی ویز بس کمپنی کے مالک، اڈہ منیجر اور ڈرائیور کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 279، 322، 337-G، 427 اور 109 کے تحت تھانہ صدر چکوال میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس ایف آئی آر کے مطابق ڈرائیور عاطف نذیر ہفتے کی رات 12 بجے لاہور سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوا۔وہ صبح 5 بجے راولپنڈی پہنچا، جہاں منیجر اور کمپنی مالک نے اسے آرام کا وقت دیے بغیر صبح 6 بجے دوبارہ لاہور کے لیے روانہ کر دیا۔ڈرائیور کو غنودگی محسوس ہو رہی تھی اور وہ بس لاپرواہی اور تیز رفتاری سے چلا رہا تھا۔اسی لاپرواہی...
    اسلام آباد، راولپنڈی (آئی این پی، اپنے سٹاف رپورٹر سے) چکوال کے قریب موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹرچینج کے قریب مسافر بس کا ٹائر پھٹنے سے حادثے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس کا اگلا الٹی طرف کا ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس الٹ گئی، اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ترجمان موٹروے پولیس کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے 18 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو چکوال منتقل کر دیا گیا۔جاں ہونے والوں میں 35...
    راولپنڈی: موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹر چینج کے قریب ٹائر پھٹنے سے مسافر بس کے کھائی میں گرنے کے باعث 8 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس کا اگلا الٹی طرف کا ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس کھائی میں چلی گئی، اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ نجی کمپنی کی مسافر بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے 18 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو چکوال منتقل کر دیا گیا۔ جاں ہونے والوں میں 35 سالہ مسماتہ حبیبہ، 8 ماہ کا بچہ حیدر محسن، ایک سالہ نامعلوم بچہ، 26 سالہ ام...
    اسرائیلی حکومت کی جانب سے امدادی سامان کی ترسیل پر پابندی کے بعد اردن اور متحدہ عرب امارات نے پیراشوٹ کے ذریعے غزہ میں انسانی امداد پہنچانے کا آغاز کر دیا ۔ قابض اسرائیلی ریاست کی جانب سے جاری شدید بمباری اور سرحدی بندش کے باعث غزہ کے عوام شدید غذائی قلت، بھوک، اور طبی سہولیات کی عدم دستیابی کا سامنا کر رہے ہیں۔ اب تک 60 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے، جبکہ ہزاروں زخمی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ پیراشوٹ سے 25 ٹن امداد کا فضائی مشن اردن اور یو اے ای کے اس مشترکہ امدادی مشن میں اردن کے دو سی-130 طیارے اور یو اے...
    اپنے ایک بیان میں حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ جعلی مقابلوں کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانا بھارتی حکومت کی حکمت عملی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور سینئر کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک اور جعلی مقابلے میں 21سالہ محمد پرویز کا بہیمانہ قتل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مشعال ملک نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کشمیری نوجوانوں کا خون بہا کر علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول قائم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چاہے کوئی کھلاڑی ہو یا ڈاکٹر یا کسی دوسرے شعبے سے تعلق رکھنے والا کشمیری، ہر ایک کو بھارتی مظالم...
    انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کپتان جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ دوسرے سب سے زیادہ رنز (13409) بنانے والے بلے باز بن گئے۔ جو روٹ نے یہ کارنامہ مانچیسٹر میں بھارت کے خلاف جاری سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انجام دیا۔ کھیل کے تیسرے روز جو روٹ نے 11 رنز سے اننگز کا آغاز کیا اور 30 کے انفرادی اسکور پر بھارت کے راہول ڈراوڈ کو پیچھے چھوڑا۔ اگلی ہی گینڈ پر کوور پر سنگل لے کر وہ جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر جیک کیلس سے آگے نکل گئے۔ بعد ازاں 120 رنز پر انہوں نے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کو تیسرے نمبر پر دھکیل کر دوسرا نمبر حاصل کر لیا۔ جس وقت انہوں نے یہ...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے نوٹس پر سینیٹ میں شدید ہنگامہ، اٹارنی جنرل کو طلب کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) ہائیکورٹ کی جانب سے سینیٹ کمیٹیوں کی کارروائی پر نوٹسز کا معاملہ ایوان میں شدید ہنگامے کا باعث بنا، ارکان نے عدالتی مداخلت کو پارلیمانی خودمختاری کے خلاف قرار دیتے ہوئے اٹارنی جنرل کو فوری طور پر طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔سینیٹ اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سینیٹ کمیٹیوں کی کارروائی پر نوٹسز کا معاملہ شدید تنقید کا نشانہ بنا۔ارکان نے اسے پارلیمنٹ کے اختیارات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے اٹارنی جنرل کو فوری طلب کرنے کا مطالبہ کیا، اجلاس میں نو منتخب ارکان نے حلف اٹھایا، جب...
    نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)معروف ڈیٹا ٹیکنالوجی کمپنی ایسٹرانومر کی ہیڈ آف ہیومن ریسورسز (ایچ آر)کرسٹن کیبوٹ نے بھی کولڈ پلے کانسرٹ اسکینڈل کے بعد عہدے سے استعفی دے دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ایک ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کرسٹن کیبوٹ اب ایسٹرانومر کا حصہ نہیں رہیں، انہوں نے استعفی دے دیا ہے۔(جاری ہے) کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اینڈی بائرن نے اپنا استعفی پیش کیا، جسے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے قبول کر لیا۔ساتھ ہی بورڈ نے شریک بانی اور چیف پروڈکٹ آفیسر پیٹ ڈی جوئے کو عبوری سی ای او مقرر کرتے ہوئے نئے چیف ایگزیکٹو کی تلاش شروع کر دی ہے۔واضح رہے کہ اے آئی کمپنی...
    وفاقی حکومت نے درآمدی بل میں کمی اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے فروغ کیلئے اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے ای بائیک اسکیم کا مسودہ تیار کرلیا ہے جب کہ وزیراعظم شہباز شریف 14  اگست کو الیکٹرک بائیکس اسکیم کا افتتاح کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ای بائیکس پر سبسڈی کیلئے حکومت نے موجودہ بجٹ میں 9 ارب روپے مختص کر رکھے ہیں۔ الیکٹرک موٹرسائیکل کیلئے آن لائن رجسٹریشن ہوگی، مقررہ حد سے زیادہ درخواستوں کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔ حکومت الیکٹرک بائیکس پر 65 ہزار روپے سبسڈی دے گی جبکہ باقی رقم بینک بلاسود فراہم کریں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ الیکٹرک وہیکلزپالیسی کے...
    وفاقی حکومت نے درآمدی بل میں کمی اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے فروغ کے لئے اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے ای بائیک اسکیم کا مسودہ تیار کرلیا جب کہ وزیراعظم شہباز شریف 14 اگست کو الیکٹرک بائیکس اسکیم کا افتتاح کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ای بائیکس پر سبسڈی کیلئے حکومت نے موجودہ بجٹ میں 9 ارب روپے مختص کر رکھے ہیں۔ الیکٹرک موٹرسائیکل کیلئے آن لائن رجسٹریشن ہوگی، مقررہ حد سے زیادہ درخواستوں کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔ حکومت الیکٹرک بائیکس پر 65 ہزار روپے سبسڈی دے گی جبکہ باقی رقم بینک بلاسود فراہم کریں گے۔ حکام کا کہنا ہے...
    وفاقی حکومت نے درآمدی بل میں کمی اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے فروغ کیلئے ای بائیکس اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے ای بائیک اسکیم کا مسودہ تیار کرلیا ہے جب کہ وزیراعظم شہباز شریف 14  اگست کو الیکٹرک بائیکس اسکیم کا افتتاح کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ای بائیکس پر سبسڈی کیلئے حکومت نے موجودہ بجٹ میں 9 ارب روپے مختص کر رکھے ہیں۔ الیکٹرک موٹرسائیکل کیلئے آن لائن رجسٹریشن ہوگی، مقررہ حد سے زیادہ درخواستوں کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔ حکومت الیکٹرک بائیکس پر 65 ہزار روپے سبسڈی دے گی جبکہ باقی رقم بینک بلاسود فراہم کریں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ الیکٹرک...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے 13 جولائی یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں بھارتی غیر قانونی زیرِ تسلط جموں و کشمیر میں جاری ریاستی دہشتگردی اور سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ میں 13 جولائی 1931 کو سری نگر جیل کے باہر ظلم و بربریت کے خلاف اور حقِ آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے 22 عظیم کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کشمیری عوام کی جانب سے جاری عظیم جدوجہد انہی 22 شہداء کی قربانیوں کا تسلسل ہے۔ ان...
    کراچی: موٹرسائیکل کی نئی نمبر پلیٹ نہ ہونے پر پولیس کی جانب سے چالان کاٹنا بھی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ عدالت عالیہ میں درخواست سماجی کارکن فیضان حسین نے دائر کی، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ڈی آئی جی ٹریفک نے پولیس کو نئی  نمبر پلیٹس لگانے کے حوالے سے سختی سے عملدرآمد کرنے کا حکم دیا تھا۔ درخواست گزار کے مطابق ٹریفک پولیس نے نئی نمبر پلیٹس لگانے کے لیے آگاہی مہم اور سختی سے عملدرآمد کرانے کے بجائے بھاری چالان کاٹنا شروع کردیے ہیں جب کہ مہنگائی کے اس دور میں بھاری چالان ادا کرنا شہریوں  کے لیے شدید مشکلات کا سبب بن رہا ہے۔ لہٰذا پولیس کو موٹرسائیکلوں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ کی منصوبہ بندی کمیٹی کے اجلاس میں رائیونڈ سے لاہور تک مجوزہ سولہ کلومیٹر موٹروے منصوبے پر شدید سوالات اٹھائے گئے، چیئرپرسن سینیٹر قرات العین مری نے این ایچ اے حکام کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے یہ سڑک صرف ایک مخصوص گھر کے لیے بنائی جا رہی ہے۔ این ایچ اے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رائیونڈ تا لاہور موٹروے کا منصوبہ زیر غور ہے اور زمین کے سروے کا عمل جاری ہے۔ تاہم، سینیٹر قرات العین مری نے استفسار کیا کہ اس منصوبے کی فنڈنگ کون کرے گا؟ کیا یہ وفاقی ادارہ این ایچ اے برداشت کرے گا یا صوبائی حکومت؟ ان...
    اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) تیز رفتار کار ٹائر برسٹ ہونے کے باعث موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، 8 سالہ بچے سمیت 2 افرادجاں بحق، تیسرا شخص شدید زخمی ہو گیا، ریسکیو زرائع کے مطابق پاکپتن روڈ نزد اللّٰہ پور کے پاس کار ٹائر برسٹ ہونے کے باعث موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔(جاری ہے) حادثہ ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا. حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار 35 سالہ اعظم اور 8 سالہ بچہ عدیل جاں بحق ہوگئے جبکہ تیسرا 30 سالہ عمر شدید زخمی ہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے ضروری کاروائی شروع کر دی. ریسکیو ٹیموں نے زخمی کو فوراً...
    فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں اداکارہ حمیرا اصغر کے ساتھ آخری فوٹو شوٹ کرنے والے اسٹائلسٹ نے ہولناک انکشافات کیے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے سے گفتگو میں دانش مقصود نے بتایا کہ میں نے دس ماہ قبل حمیرا اصغر کے ساتھ فوٹو شوٹ کیا تھا۔ دانش مقصود نے بتایا کہ حمیرا اصغر سے آخری گفتگو اکتوبر میں واٹس ایپ پر ہوئی تھی۔ انھوں نے شوٹ کی تعریف کی اور وہ کافی خوش نظر آرہی تھیں۔ کی تھی اور اس کی وجہ ایک فوٹو شوٹ تھا۔ ان کا کہناتھا کہ اس کے بعد جب ان سے واٹس ایپ پر بات ہوئی تو وہ کافی خوش تھیں اور شوٹ کی تعریف بھی کی۔ دانش مقصود نے انکشاف نے کیا کہ ہماری ٹیم نے حمیرا کو فوٹو شوٹ...
    کراچی ڈیفنس فیز 6 میں فلیٹ میں مردہ پائی گئی اداکارہ حمیرا اصغر کے ساتھ فوٹو شوٹ میں کام کرنے والے اسٹائلسٹ دانش مقصود نے اہم انکشافات کیے ہیں۔ جیو ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو میں اسٹائلسٹ دانش مقصود نے بتایا کہ انہوں نے حمیرا اصغر سے آخری گفتگو گزشتہ سال اکتوبر میں کی تھی اور اس کی وجہ ایک فوٹو شوٹ تھا۔ ان کا کہناتھا کہ اس کے بعد جب ان سے واٹس ایپ پر بات ہوئی تو وہ کافی خوش تھیں اور شوٹ کی تعریف بھی کی۔ دانش مقصود کا کہنا تھاکہ اس کے بعد ہماری ٹیم نے انہیں سوشل میڈیا پر اس فوٹو شوٹ کی تصاویر میں کولیبریٹ کرنے کی ریکوئسٹ بھیجی، جب یہ ریکوئسٹ اپروو نہیں ہوئی...
    گوجرانوالہ میں سول ڈیفنس کے افسران کی انوکھی منطق، سول ڈیفنس کے افسران نے نوجوان کی جان خطرے میں ڈال دی۔ موٹر سائیکل مکینک کی دکان پر تین لٹر پٹرول برآمد ہونے پر نوجوان کو سڑک پر مرغا بنا دیا، افسران نے پٹرول برآمد ہونے پر مکینک کو اپنے اوپر پٹرول چھڑکنے کا کہا۔ محنت کش لڑکے نے پٹرول اپنے اوپر انڈیل لیا، واقعہ کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے مکینک کو کان پکڑوائے اس کے بعد پٹرول چھڑکوایا۔ دکاندار راجہ ماجد نے کہا کہ میری پٹرول کی دکان نہیں ہے، موٹر سائیکل کے انجن صاف کرنے کے لیے پٹرول رکھا ہوا تھا۔ Post Views: 5
    ویب ڈیسک: پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی خیبر پختونخوا میں مخصوص نشستیں حصے کے مطابق لینے کی متفرق درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس انعام امین منہاس نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی متفرق درخواست پر سماعت کی، جس میں درخواست گزار وکلا سلطان محمد خان، طفیل شہزاد اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے جب کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے مرکزی سیکرٹری جنرل ملک حبیب نور بھی عدالت میں حاضر ہوئے۔ سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ وکیل سلطان محمد خان نے مؤقف اختیار کیا کہ کچھ روز قبل2جولائی کو الیکشن کمیشن نے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی مخصوص نشستوں کیلئے متفرق درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس  جاری کرتے ہوئے  جواب طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی مخصوص نشستوں کیلئے متفرق درخواست پر سماعت ہوئی ،جسٹس انعام امین منہاس نے متفرق درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار وکلا سلطان محمد خان، طفیل شہزاد و دیگر عدالت پیش ہوئے۔ وکیل درخواستگزارنے کہاکہ ہمارے حصہ کے مطابق خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستیں دی جائیں،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا2024کا نوٹیفکیشن عدالت سے معطل ہے؟وکیل سلطان محمد خان نے کہاکہ نوٹیفکیشن معطل نہیں، کیس پینڈنگ ہے،جسٹس انعام امین منہاس نے کہاکہ نوٹس کردیتا ہوں وہ آ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کی پیشہ وارانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ادارہ ملک کی ایک اہم اور قابل تعریف فورس کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ انہوں نے یہ بات کراچی بندرگاہ پر پاکستان کوسٹ گارڈز کے لیے 2 نئی ریجڈ ہل انفلیٹیبل بوٹس (RHIBs) کی شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کوسٹ گارڈز کی سمگلنگ، غیر قانونی تارکین وطن کی آمد و رفت، اور غیر قانونی ٹرالنگ فشنگ کی روک تھام میں قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے خاص طور پر منشیات اور انسانی سمگلروں کے خلاف کوسٹ گارڈز کی اعلیٰ کارکردگی...
    —فائل فوٹو لائن لاسز کی بنیاد پر بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیا۔دوران سماعت عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 جولائی کو نیپرا کے ریجنل ہیڈ کو بھی طلب کر لیا۔جسٹس فیصل کمال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کس طرح ہو رہی ہے، ہم یہاں رہتے ہیں سب سمجھتے ہیں، کے الیکٹرک شہر میں جو کچھ کر رہا ہے ہم سب سمجھتے ہیں، شہریوں کی تکلیف کا اندازہ ہے، مگر یہ کیس آئینی بینچ میں جانا چاہیے تھا۔ شدید گرمی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے کراچی کے شہری عاجز آگئےکراچی میں گرمی کا زور بڑھتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء) پنجاب کے سکولوں میں 46ہزار سے زائد اساتذہ سرپلس ہونے کے انکشاف پر نوٹس لیتے ہوئے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے خصوصی بریفنگ لی اور فوری طور پر ریشنلائزیشن کی ہدایت کر دی۔ بریفنگ میں وزیر تعلیم کو بتایا گیا کہ صوبے کے 27ہزار سے زائد سکولوں میں 46ہزار سے زائد سرپلس اساتذہ موجود ہیں جنہیں ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت اساتذہ کی کمی والے 33ہزار سکولوں میں تعینات کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم کو دی جانے والی بریفنگ کے مطابق 13ہزار پرائمری سکولوں میں 20948اضافی اساتذہ موجود ہیں جبکہ 13846پرائمری سکولوں میں سٹوڈنٹ ٹیچر ریشو کے مطابق 23648اساتذہ درکار ہیں جنہیں ریشنلائزیشن کے ذریعے شفلنگ کر کے ایڈجسٹ...
    اسلام آباد ٹریفک پولیس نے موٹرسائیکل چلانے والے اور پیچھے بیٹھنے والے دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دے دیا ہے، چاہے ان کی جنس کچھ بھی ہو۔ یہ فیصلہ شہریوں کی جانوں کے تحفظ اور سڑکوں پر بڑھتے ہوئے حادثات پر قابو پانے کے لیے کیا گیا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق، موٹرسائیکل حادثات میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے یہ اقدام کیا گیا ہے، کیونکہ حادثے کی صورت میں پیچھے بیٹھنے والے افراد بھی برابر کے خطرے میں ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں موٹرسائیکل سوار طالب علموں کو یونیورسٹیز اور کالجز میں کس پابندی کا سامنا کرنا ہوگا؟ چیف ٹریفک آفیسر ذیشان حیدر کا کہنا تھا کہ اب مرد اور خواتین دونوں کے لیے موٹرسائیکل پر...
    ویب ڈیسک : سندھ میں موٹرسائیکلز میں نئی نمبر پلیٹس استعمال نہ کرنے پر بھاری جرمانے ہونے لگے۔  شہرِ قائد میں ٹریفک پولیس ریونیو جنیریٹ کرنے والا ادارہ بن گیا، سندھی اجرک اور بڑے نمبر والی نمبر پلیٹ نہ ہونے پر بھاری جرمانے کرنے لگی۔ نئی مونوگرام والی نمبر پلیٹ مہم کے تحت شہریوں کو ایک بار پھر پرانی پلیٹس تبدیل کروانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔  اس فیصلے پر عوام نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ 1850کی نئی نمبر پلیٹ دے رہی ہے ، نئی نمبر پلیٹ مارکیٹ میں چھ سو روپے میں دستیاب ہے۔  معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں سواریوں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور سواروں میں مرد ہو خواتین دونوں کو ہیلمٹ پہننا ہوگا۔ ترجمان اسلام آبادٹریفک پولیس کے مطابق موٹرسائیکل ڈرائیور کے پیچھے بیٹھا سوار بھی اتنا ہی خطرے میں ہوتا ہے جتنا ڈرائیور اور دونوں سواریوں کے لیے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر(سی ٹی او) ذیشان حیدر نے کہا کہ مرد ہوں یا عورت موٹر سائیکل پر بیٹھے دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا اور اس فیصلے کا اطلاق دو ہفتے آگاہی مہم کے بعد ہوگا۔ انہوں نے کہا...
    ویب ڈیسک:  پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں لیسکو  آفس کے باہر پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں سکیورٹی گارڈ کی جانب سے ایک بزرگ خاتون پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے جس پر ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق بزرگ خاتون پر تشدد کرنے والے سکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کا نام منظور ڈی پی او بلال ظفر شیخ نے واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں، خاص طور پر بزرگوں کے ساتھ...
    کراچی: شہر قائد میں سپرہائی وے غازی گوٹھ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔. تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے سپرہائی وے غازی گوٹھ چانڈیو چوک کے قریب منگل اور بدھ کی درمیانی شب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 50 سالہ عبدالحفیظ ولد عبدالمجید کےنام سے کی گئی، متوفی غازی گوٹھ کا رہائشی تھا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت ) سنیئر صوبائی وزیر اور وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے حیدرآباد سکھر موٹروے کے لیے جو پیسے رکھے ہیں اس سے لگتا ہے وہ اسے بنانا نہیں چاہتی وہ یہ پیسے رکھ کر سندھ کی عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے تحریک انصاف کے رہنما خان صاحب کو پارٹی سے مائنس کرانے کی جدوجہد میں لگے ہوئے ہیں بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ غیر قانونی اور غیر آیئنی ہے بجلی کی چوری میں جو ملوث ہے اسے کڑی سزا ملی چاہیے یہ بات انھوں نے ٹنڈوجام میں اپنی رہائش گاہ راول ہاوس پر محرم الحرام کے سلسلے میں نیاز کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی...
    خیبرپختونخوا اسمبلی کے سابق مشیر علی عظیم ایڈووکیٹ نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کو 10کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس ارسال کردیا ہے۔ لیگل نوٹس صوبائی اسمبلی کے سابق مشیرعلی عظیم آفریدی ایڈوکیٹ نے بابر سلیم سواتی کو ارسال کیا جس میں انہوں نے موقف اختیارکیا گیا ہے کہ وہ پشاور ہائیکورٹ کے وکیل ہیں ، ان کے خلاف ایک پریس ریلیز جاری کی گئی جس میں ان پر بعض الزامات لگا کر ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ اسپیکر صوبائی اسمبلی نے بے بنیاد الزامات لگا کر میرے کیریئر کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ نوٹس میں علی عظیم ایڈوکیٹ نے لکھا کہ انہوں نے کسی کے کہنے پر نہیں بلکہ...
    نئے مالی سال کے بجٹ کے لاگو ہوتے ہی ہونڈا موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: امپورٹ ڈیوٹی میں تخفیف کے بعد پاکستان میں لگژری گاڑیوں کی قیمت میں بڑی کمی  (اے ایچ ایل) نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں 2 ہزار روپے سے 6 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوچکا۔ ہونڈا کے مطابق موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی جانب سے مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ میں موٹر سائیکل انجنز کی درآمد پر ایک فیصد کاربن لیوی لگانے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ کمپنی کے سب سے مقبول ماڈل سی ڈی 70 کی قیمت...
    لاہور(نیوز ڈیسک)سستی سواری جیب پر بھاری ہو گئی،پاکستان کی معروف موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی ہونڈا اٹلس لمیٹڈ نے اپنی بائیکس کی قیمتیں 2,000 سے 6,000 روپے فی یونٹ تک بڑھا دی ہیں جس کی بنیادی وجہ مالی سال 25-26 کے وفاقی بجٹ میں نئے ٹیکس کا نفاذ ہے۔ موٹرسائیکل ڈیلرز نے قیمتوں میں اضافے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اضافہ حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل انجن کی درآمد پر ایک فیصد کاربن لیوی عائد کرنے کے فیصلے کی وجہ سے ہوا ہے۔ ہُنڈا کی سی ڈی 70 کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 59 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھا دیئے۔لاہور سے فیصل آباد، بھلوال، چکوال، سیالکوٹ والے روٹ پر کرایہ 50 روپے بڑھا دیا گیا، میر پور، کراچی، اسلام آباد، کوٹلی والے روٹ پر دو سو سے تین سو روپیہ اضافہ کر دیا گیا۔سیالکوٹ، چکوال، ساہیوال، بھلوال، جھاوریاں جانے والے روٹ پر مسافروں سے 50 سے 100 روپے زیادہ وصولے جانے لگے۔لاہور سے سیالکوٹ کا کرایہ 700 سے بڑھا کر 750 کر دیا گیا، لاہور سے کوٹلی کا کرایہ 2000 سے بڑھا کر 2300 روپے کر دیا گیا۔