2025-09-19@00:30:06 GMT
تلاش کی گنتی: 374

«ا ئوٹ ہوئے»:

(نئی خبر)
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مری (صباح نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے سانحہ سوات پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بروقت مدد مل جاتی تو قیمتی انسانی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔ گورنر پنجاب نے گھوڑا گلی مری میں قائم اسکائوٹس کے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا، نوجوان اسکائوٹس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ قائداعظم پاکستان کے پہلے چیف اسکائوٹ تھے اور سماجی خدمت کے جذبے سے سرشار اسکائوٹس کسی بھی مہذب معاشرے کی بنیاد ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات، تخریب کاری اور غیر قانونی سرگرمیوں سے محفوظ رکھ کر ایک مفید شہری بنایا جاسکتا ہے۔ سردار سلیم حیدر نے وطن سے محبت کو ایمان کا حصہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روبوٹس کا استعمال زندگی کے کئی شعبوں میں کیا جا رہا ہے، لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ یہ انسانوں کی طرح فٹبال بھی کھیل سکتے ہیں؟یقین کرنا مشکل ہے، مگر چین میں پہلی بار ایک ایسا فٹبال میچ کھیلا گیا جس میں تمام کھلاڑی روبوٹس تھے۔بیجنگ میں ہونے والے اس دلچسپ میچ میں 3،3 روبوٹس پر مشتمل دو ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ اس میں Tsinghua یونیورسٹی کی ٹیم نے چائنا ایگریکلچرل یونیورسٹی کی ٹیم کو شکست دی۔یہ میچ جدید روبوٹک ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کرنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا، کیونکہ تمام روبوٹ کھلاڑی ریموٹ کنٹرول کی بجائے مکمل طور پر مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی حکمت عملی استعمال کر رہے تھے۔روبوٹس نے کھیل...
    اپنے بیان میں فرح عظیم شاہ نے کہا امریکہ کے اقدامات نہ صرف عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں، بلکہ معصوم اور بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بھی بن رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایمان تحریک کی چیئرپرسن و رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی جارحیت نہ صرف خطے کے امن کے لئے سنگین خطرہ ہے، بلکہ اس کی عالمی ساکھ کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہے۔ ایران پر حملہ بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر اور انسانی حقوق کے مسلمہ اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو درپیش اس نازک صورتحال میں عالمی برادری اور انسانی حقوق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے دو بڑے تعلیمی بورڈز  میٹرک بورڈ اور انٹر بورڈ  کا چارج ایک ہی افسر کو دینے کا فیصلہ بری طرح ناکام ہوگیا ہے، انتظامی کمزوریوں اور چیئرمین کی عدم توجہی کے باعث بالخصوص اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ (انٹر بورڈ) کے اہم امور، امتحانی نظام اور اسکروٹنی کے نتائج شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق موجودہ چیئرمین غلام حسین سوہو اپنی مصروفیات کے باعث نہ میٹرک بورڈ اور نہ ہی انٹر بورڈ کو بھرپور وقت دے پا رہے ہیں، اس کا براہ راست اثر انٹر سال اول کے طلبہ کے اسکروٹنی نتائج پر پڑا ہے، جنہیں تاحال جاری نہیں کیا جا سکا۔نتائج میں تاخیر سے کراچی کے سیکڑوں طلبہ و طالبات...
    ویب ڈیسک:  سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں دکھائے جانے والے "نئے" 1000 روپے کے کرنسی نوٹ کے حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وضاحت جاری کرتے ہوئے  اس کو مکمل طور پر بے بنیاد اور جعلی قرار دیدیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹک ٹاک، فیس بک اور انسٹاگرام پر گردش کرتی ویڈیوز میں ایک "نئے ڈیزائن" والے ہزار روپے کے نوٹ کو اسٹیٹ بینک کا نیا اجرا قرار دیا جا رہا ہے۔ ان ویڈیوز کو ایک کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ سوشل میڈیا صارف کا دعویٰ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اس نے یہ نوٹ 2024 میں خود ڈیزائن کیا تھا جس سے اس کی اصلیت پر مزید سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔...
    متحدہ عرب امارات کی ائیر سپیس خالی ہونا شروع، درجنوں پروازیں متبادل روٹس پر منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز ابو ظہبی (سب نیوز)ایران کی جانب سے قطر میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کے بعد متحدہ عرب امارات نے اپنی فضائی حدود بند کردی۔ایران کی جانب سے قطر پر حملوں کے بعد متحدہ عرب امارات کی ائیر اسپیس خالی ہونا شروع ہوگئیں جس کے بعد درجن بھر پروازیں متبادل روٹس پر منتقل کردی گئیں۔متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود سے کمرشل جہازوں کو واپس بھیجا جارہا ہے، دبئی اور ابوظہبی ائیرپورٹ کی پروازیں مختلف ممالک کو منتقل ہو رہی ہیں۔فلائٹ ریڈار کی جانب سے جاری تصویر میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ متحدہ عرب امارات...
    لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلی مریم نواز شریف نے صبح سویرے اچانک لاہور شہر کا دورہ کیا اور مختلف ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے والٹن روڈ پر نئے اوور ہیڈ برج کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نو تعمیر شدہ ”روٹ 47“کا معائنہ کیا۔ سی بی ڈی”روٹ 47“ کو عام ٹریفک کے لیے مکمل طور پر فعال کرکے پبلک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ”روٹ 47“ ساڑھے چار کلومیٹر طویل ہے، دو طرفہ اور تین رویہ جدید ترین انفراسٹرکچر پر مشتمل ہے۔ کلمہ چوک کو والٹن سے ملانے والی اس جدید سڑک کا نام ”روٹ 47“ 1947ء کی جدوجہدِ آزادی کی یاد کو لاہوریوں کے روزمرہ کا حصہ بنانے کے لئے رکھا گیا ہے۔...
    ---فائل فوٹو  صوابی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ آئی ڈی ایس گدون کے حدود میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ اس وقت ہوئی جب وہ باہر ہوٹل میں کھانا کھا رہے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ہوٹل میں داخل ہوئے اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوئے جن میں جمال الدین اور زاہد شامل ہیں۔شہید اہلکاروں کی میتیں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال ٹوپی منتقل کردی گئیں ہیں۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی شہری ہوا بازی کے ریگولیٹر ’ڈی جی سی اے‘ نے ایئر انڈیا کے ’اکاؤنٹیبل مینیجر‘ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی ہے کہ کیوں نہ ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے، فضائی حادثے میں 271 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اقدام ایئر انڈیا کے عملے کی تعیناتی اور ڈیوٹی اوقات میں سنگین خلاف ورزیوں کے انکشاف کے بعد سامنے آیا ہے، جنہیں قواعد کے برخلاف صرف اندرونی منظوری پر تعینات کیا گیا۔ ڈی جی سی اے نے کہا کہ اس طرح کی خلاف ورزیاں ہوابازی کی حفاظت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔ یہ المناک حادثہ 12 جون 2025 کو پیش آیا تھا جب ایئر انڈیا کی پرواز AI171،...
    پاکستان کی سینیئر اداکارہ ثمینہ پیردازہ نے انکشاف کیا ہے کہ ہارر فلم ’دیمک‘ کی شوٹنگ شروع ہونے سے قبل جنات نے انہیں دھکا دے کر شدید زخمی کر دیا تھا۔ ثمینہ پیرزادہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام ’مذاق رات‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی اس دوران جب ان سے حال ہی میں ریلیز ہونے والی ہارر فلم ’دیمک‘ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ دیمک کی شوٹنگ سے قبل ہی انہیں جنات نے دھکا دیا جس سے انہیں شدید چوٹیں آئیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ایک دن میرے گارڈن کی لائٹ نہیں جل رہی تھی میں نے ملازموں سے کہا لیکن انہوں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار کیا جانے والا اضافہ عوامی مفاد کے خلاف اور غیر قانونی ہے۔درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے اب تک قیمتوں میں رد و بدل سے متعلق کوئی جواب داخل نہیں کرایا جو شفافیت کے اصولوں کے خلاف ہے۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت...
    ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت پر حد سے زیادہ انحصار انسانوں کو ”کم عقل“ بنا رہا ہے۔ مشہور ادارے میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (MIT) کی تازہ تحقیق کے مطابق چیٹ جی پی ٹی جیسے اے آئی چیٹ بوٹس انسانی تنقیدی سوچ، یادداشت اور زبان کی مہارتوں کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جب انسان چیٹ بوٹس پر انحصار کرتے ہیں تو اُن کا دماغ خود سوچنے کا عمل ترک کر دیتا ہے، جس کے نتیجے میں ذہنی سرگرمی کم ہو جاتی ہے۔ ایم آئی ٹی کی ٹیم نے تحقیق میں تین مختلف گروپوں کو مضمون لکھنے کا ٹاسک دیا۔ ایک گروپ نے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کیا، دوسرے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت)این آئی آر سی سکھر بینچ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن سکھر و کراچی زون کے ریجن دوبارہ بند کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے 12جون کو نکالے جانیوالے آرڈر کو سسپنڈ کرتے ہوئے یکم جولائی2025ء کو یوٹیلیٹی افسران کو جوابات کے ساتھ طلب کر لیا ہے۔اس سلسلے میں نیشنل انڈسٹریل ریلیشینز کمیشن (این آئی آر سی) سکھر بینچ میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ اسلام آباد کے منیجنگ ڈائریکٹر، جنرل منیجر SO&S زونل منیجرز کی جانب سے سکھر و کراچی کو گھوٹکی ‘ شکارپور ‘ دادو ‘ نواب شاہ ‘ میرپور خاص ‘ بدین اور گوادر ریجن کو بند کرنے کے خلاف سماعت ہوئی سماعت پر نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (NIRC) سکھر بینچ کے رکن سید...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا: بنگلادیش کی عدالت نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو 24 جون 2025 تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے، بصورتِ دیگر ان کے خلاف مقدمہ غیابی طور پر چلایا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈھاکا میں قائم “انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل” کی جانب سے جاری کیے گئے اس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شیخ حسینہ جو اگست 2024 سے بھارت میں مقیم ہیں، شیخ حسینہ واجد کو ایک ہفتے کے اندر عدالت کے سامنے پیش ہونا ہوگا تاکہ ان پر “انسانیت کے خلاف جرائم” سے متعلق الزامات کا سامنا کیا جا سکے۔ عدالت نے خبردار کیا ہے کہ عدم پیشی کی صورت میں ان کا ٹرائل غیابی طور پر کیا جائے گا۔خیال رہےکہ اسی...
    حریت رہمنا نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ پہلے ہی سیاسی عدم استحکام، انسانی بحران اور بدامنی کا شکار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر اور انسانی اقدار کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق غلام محمد صفی نے ایک بیان میں حکومتِ ایران اور ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس سنگین صورتحال کا فوری اور مئوثر نوٹس لے۔ غلام محمد صفی نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ پہلے ہی سیاسی عدم استحکام، انسانی بحران اور...
    کراچی: محمود آباد منظور کالونی کا رہائشی تین بچوں کا باپ گھر میں پانی کی موٹر چلاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی کے علاقے محمودآباد منظور کالونی سیکٹر سی عید گاہ چوک پنجاب روڈ خان زادہ بلڈنگ کے عقب والی بلڈنگ میں پانی کی موٹر چلاتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ ترجمان چھیپا کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ عامر جدون عرف ٹھوسہ ولد اورنگزیب جدون کے نام سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے عامر کے ورثا نے پولیس کارروائی کروانے سے انکار کر...
    بلدیہ سوات کالونی شیل پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ ایس ایچ او مدینہ کالونی قمر زمان نے بتایا کہ متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ 35 سالہ صمد کو سول اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں حادثہ موٹر سائیکل سلپ ہونے کی وجہ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے نامعلوم شخص نے لفٹ لی تھی اور اس کے قبضے سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس سے اس کی شناخت میں مدد مل سکے تاہم پولیس مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ میں ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے وضاحت طلب کرلی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے اس معاملے پر غور و خوض کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں وزیر خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور وزیر قانون شریک ہوں گے۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق فنانس بل 2025-26 میں مجوزہ شق کے تحت ٹیکس فراڈ ثابت ہونے پر تاجروں کو گرفتار کرنے اور 10 سال تک قید کی سزا دینے کی تجویز دی گئی ہے، جس پر تاجر برادری میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ...
    اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی بلوچستان کے رہنماء سہیل شیرازی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہمیشہ مظلومین کیساتھ کھڑی رہی ہے اور آج بھی ہم ایران کے غیور عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی بلوچستان کے رہنماء سہیل اکبر شیرازی نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے حملے عالمی امن کے لئے خطرہ ہے۔ عالمی قوتیں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کریں۔ اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم ایران پر اسرائیل کی جانب سے ہونے والے حالیہ حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ یہ حملے بین الاقوامی قوانین، انسانی حقوق اور عالمی امن کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مشرقِ وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے ایران کی فضائی حدود کو مکمل طور پر نظرانداز کرتے ہوئے اپنی خلیجی اور بین الاقوامی پروازوں کے روٹس میں نمایاں تبدیلی کردی ہے۔ سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات جانے والی تمام پروازیں اب عمان کی فضائی حدود یعنی مسقط فلائٹ انفارمیشن ریجن سے گزر رہی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق، یہ حکمتِ عملی ایران کی فضائی حدود کی عارضی بندش کے بعد اختیار کی گئی ہے، جس کا مقصد مسافروں کی حفاظت اور فضائی سفر کے تسلسل کو یقینی بنانا ہے۔ ’مسافروں کی جان و مال کا تحفظ ایئرلائن کی اولین ترجیح ہے اور بدلتے ہوئے فضائی حالات کے مطابق فوری ردِ...
    سٹی 42 : سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں الیکٹرانک بسوں کے 3 نئے روٹس کا اعلان کیا گیا ہے۔    مراد علی شاہ نے بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ جولائی میں مزید 100 نئی ای وی بسیں چلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ 9 میٹر طویل 34 نئی بسیں بھی جولائی میں فعال ہوں گی۔  انہوں نے مزید کہا کہ جولائی میں 5 ڈبل ڈیکر بسیں چلیں گی، شہری علاقوں میں 1000 ای وی بسیں متعارف کروائی جائیں گی۔  فنڈز کی کمی: نگران دورِ حکومت میں تعمیر کیے گئے تھانے فعال نہ ہو سکے
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ ماحولیات کو ہیوی ٹرانسپورٹ، بڑی گاڑیوں، رکشوں اور موٹر سائیکلوں کو فٹنس سٹیکرز ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کی ہدایت جاری کر دی جبکہ عدالت نے دوران سماعت ماحولیاتی تبدیلی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے عدالت نے ریمارکس دیے کہ موسم شدید گرم ہو چکا ہے، درجہ حرارت دو ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ چکا ہے، ہیٹ ویوز، کلائمٹ چینج اور دیگر خطرات ایک ساتھ موجود ہیں، ہمیں سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر درخواست گزاروں کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں محکمہ ماحولیات سمیت متعدد محکموں کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے حکم دیا کہ...
    اسلام آباد ہائی کورٹ: عدالتی حکم کے باوجود شیشہ کیفے سیل کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر کو نوٹس، 7 روز میں وضاحت طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)  اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود شیشہ کیفے سیل کرنے کے خلاف توہینِ عدالت کیس میں ضلع انتظامیہ کی اسسٹنٹ کمشنر ماہین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سات روز میں وضاحت طلب کرلی۔قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ڈی جی کیفے کے مالک خالق محمود کی درخواست پر سماعت کی، جس میں وکیل درخواست گزار عمران فیروز ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔عمران فیروز ایڈوکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ جسٹس راجہ انعام امین نے شیشہ کیفے سے متعلق ایک واضح عدالتی حکم جاری...
    کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں ایک نوجوان پر مبینہ تشدد کے کیس میں گرفتار ملزمان سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پروسیکیوٹر جنرل سندھ کو 16 جون کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے۔ سماعت کے دوران متاثرہ نوجوان سدھیر خود بھی عدالت میں پیش ہوا، ملزمان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکلوں کے خلاف جو دفعات لگائی گئی ہیں وہ قابلِ ضمانت ہیں، اور متاثرہ نوجوان کو بھی ان کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ملزمان کی استدعا پر سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عمر سیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ صبر کریں، پہلے ہم نوٹس کریں گے۔...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے سعید آباد میں پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل سلپ ہونے کے باعث پیش آیا۔ پولیس حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 30 سالہ ہیڈ کانسٹیبل آصف کے نام سے ہوئی ہے، جو سعید آباد تھانے میں تعینات تھا۔ واقعے کے وقت وہ ڈیوٹی ختم کرکے گھر جا رہا تھا کہ اچانک موٹر سائیکل سلپ ہو گئی اور وہ سڑک پر گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی، متوفی کی لاش سول اسپتال منتقل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)نئے بجٹ میں مواصلات، انفرا اسٹرکچر اور قومی صحت کے اہم منصوبوں کیلئے تجویز کردہ فنڈز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق این 25 کراچی، کوئٹہ، چمن شاہراہ پر 100 ارب روپے خرچ کرنے کا پلان ہے جبکہ ایم 6 موٹروے سکھر تا حیدر آباد کی تعمیر کیلئے 15 ارب مختص ہوں گے۔بجٹ دستاویز کے مطابق این 55 انڈس ہائی وے کیلئے 25 ارب روپے رکھے گئے ہیں، ایم ایٹ ہوشاب، آواران، خضدار شاہراہ کیلئے 7 ارب ارب مختص ہوں گے۔ قراقرم ہائی وے پر ساڑھے 6 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔تھر کول ریل کنیکٹویٹی منصوبے کیلئے 7 ارب روپے، این فائیو فیز ون کو کشادہ کرنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹام کروز نے ہیلی کاپٹر سے جلتے ہوئے پیراشوٹ کے ساتھ 16 چھلانگیں لگا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔مشن امپاسبل ’’دی فائنل ریکننگ‘‘ کے اداکار ٹام کروز نے دوران شوٹنگ ہیلی کاپٹر سے جلتے ہوئے پیراشوٹ کے ساتھ 16 چھلانگیں لگا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ریکارڈ مرتب کرنے والے ادارے کے مطابق مشن امپاسبل ’’دی فائنل ریکننگ‘‘ کے اداکار ٹام کروز (جو مشن امپاسبل فرنچائز میں ایتھن ہنٹ کا کردار ادا کرتے ہیں) نے کسی بھی فرد کی جانب سے جلتے ہوئے پیرا شوٹ میں سب سے زیادہ چھلانگیں لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ٹام کروز نے شوٹنگ کے دوران جلتے ہوئے پیرا شوٹ کے ساتھ ہیلی کاپٹر سے 16 چھلانگیں لگائیں۔ٹام کروز نے...
    موٹروے ایم فائیو پر مویشیوں سے لوڈ ٹرک بے قابو ہو کر الٹ گیا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی ہو گئے۔موٹروے پولیس کے مطابق لاش اور زخمیوں کو گھوٹکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ سے ہے۔موٹروے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ٹرک میں سوار افراد مویشی منڈی سے واپس گھر جا رہے تھے، حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔ 
    کراچی میں ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کی خبروں پر وزیر جیل سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی جیل اور ڈی آئی جیل سے رپورٹ طلب کرلی۔ صوبائی وزیر جیل علی حسن زرداری نے کہا کہ کوئی قیدی فرار ہوا ہے تو اسے ہر حال میں پکڑا جائے۔ علی حسن زرداری نے کہا کہ واقعے میں غفلت برتنے والے افسران کا تعین کیا جائے گا۔ کراچی میں زلزلے کے باعث ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ پولیس کے مطابق زلزلے کے باعث جیل کے بیرکس کی دیواروں میں دراڑ پڑ گئی تھی، جس پر کچھ قیدی جیل کی دیوار توڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فرار قیدیوں کی...
    سوشل میڈیا پر کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار سوار ایک شخص کی جانب سے نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں متاثرہ نوجوان اپنی بہن کی جانب سے بار بار معافی مانگنے کے باوجود بھی تشدد کا سامنا کرنے سے نہ بچ سکا۔ پولیس کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈیفینس میں خیابان اتحاد کمرشل میں کار سوار شخص کی موٹر سائیکل سوار شخص پر شدید تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، گزشتہ روز پیش آئے واقعہ کی وائرل ویڈیو میں  موٹر سائیکل سوار شخص کی بہنیں ساتھیوں کے ساتھ تشدد کرنے والے شخص کے آگے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ رہی ہیں۔  https://Twitter.com/NKMalazai/status/1929422779834642531 پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار شخص اپنی بہنوں کے ساتھ جارہا تھا...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 مئی 2025) پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ہیڈ آفس میں کنٹریبیوٹری پراویڈنٹ فنڈ ٹرسٹ (C.P.Fund Trustd) کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے کی۔ اجلاس ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر محبوب عالم، ڈائریکٹر پروسیسنگ شمشاد اصغر وڑائچ، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس حافظ انعام الحق اعوان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آکاونٹس محمد عدنان، ورکرز یونین کے نمائندے حافظ محمد اسحاق و دیگرز نے شرکت کی۔(جاری ہے) مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ملازمین کے لئےتین سال کی آسان اقساط پر موٹرسائیکل سکیم کی حتمی منظوری دے دی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ملازمین کی فلاح و بہبود اور...
    فائل فوٹو کراچی میں موٹروے ایم 9 پر ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے میں ایک شخص اور 2 بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔دوسری جانب نیو کراچی میں فائرنگ سے بھی خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ایک ریستوران پر پیش آیا، ریستوران مالکان کو پہلے بھی بھتے کی پرچیاں مل چکی ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر راہگیر خاتون اور نوجوان زخمی ہوئے، مالکان کی مدعیت میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نان چھانگ(شِنہوا)دریائے گان کے اوپر صبح کی دھند چھائی ہوئی تھی جب 16 چپو ایک ساتھ پانی کو چیر رہے تھے۔ سوژو یونیورسٹی میں پاکستانی پی ایچ ڈی طالب علم عبدالسمیع ڈھول کی تھاپ پر ’’ہے ہے ہے‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئے 800 میٹر دوڑ میں دنیا بھر کی ٹیموں کے خلاف اپنی ٹیم کی رہنمائی کر رہے تھے۔چین کے ڈریگن بوٹ فیسٹیول کے موافق منعقد ہونے والے 2025 نان چھانگ انٹرنیشنل ڈریگن بوٹ مقابلے میں دنیا کے مختلف ممالک سے 50 ٹیموں کے ایک ہزار 500 کھلاڑی شریک ہوئے۔ 2023 میں چین آنے والے عبدالسمیع دوسری مرتبہ نان چھانگ مقابلے میں شریک ہوئے۔سمیع نے اپنے ہاتھوں پر تربیت کے دوران پڑنے والے نشان دکھاتے ہوئے کہا...
    لاہور: پنجاب کے دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں گرد کے طوفان اور کالی گھٹاؤں کے باعث شام کے وقت رات کے منظر میں تبدیل ہوگیا۔ اسلام آباد کے بعد لاہور کے مختلف علاقوں میں شام چار بجے کے بعد سے کالی گھٹائیں چھانا شروع ہوئیں اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے گرد کا شدید طوفان آیا۔ طوفان کے دوران لاہور بھر میں شام پانچ بجے کے وقت مکمل اندھیرا چھا گیا جس کے بعد اسٹریٹ لائٹس اور گاڑیوں کو اپنی بتیاں جلانا پڑیں۔ اس کے علاوہ کسی بھی خطرے کے پیشں نظر ڈرائیورز نے گاڑیوں کو سڑک پر ہی روک دیا۔ طوفان کے دوران مختلف علاقوں میں تیز بارش شروع ہوئی جبکہ مختلف مقامات پر درخت اور دیوار گرنے...
    انگلینڈ بیٹر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔برطانوی کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 13 ہزار رنز بنانے والے بیٹر بن گئے، زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ میں انہوں نے 13 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے پانچویں اور انگلینڈ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔انگلینڈ بیٹر نے یہ کارنامہ 153 ویں ٹیسٹ میچ میں سرانجام دیا۔ان سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 13 ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر جیک کیلس کے پاس تھا،انہوں نے 159 ٹیسٹ میچز میں یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ سچن...
    لاہور(نیوز ڈیسک) ٹریفک پولیس نے بڑی تبدیلی کرتے ہوئے پانچ نئے سخت ترین قوانین نافذ کردیے گئے، جس کے تحت اب چالان کی بجائے براہ راست گرفتار کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے نئے سخت ترین قوانین نافذ کردیئے ، جس کے تحت ٹریفک خلاف ورزی پر اب چالان کی بجائے براہ راست گرفتار کیا جائے گا یا ایف آئی آر درج ہوگی۔ نابالغ ڈرائیورز کے خلاف نہ صرف کارروائی ہوگی بلکہ ان کے والدین کو بھی قانونی طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔ اگر کوئی نابالغ بچہ گاڑی چلاتے ہوئے پکڑا گیا تو والدین کو بھی سزا یا جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس کے علاوہ لاپرواہ ڈرائیونگ، تیز رفتاری،...
    کراچی: نیو کراچی صنعتی ایریا میں پولیس اور بین الصوبائی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو انتہائی مطلوب ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ زخمی ہونے والے ملزمان کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کارروائی نیو کراچی سیکٹر 6-بی کے فیکٹری ایریا کے قریب کی گئی، جہاں مشتبہ موٹر سائیکل لفٹرز کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی۔ مزید پڑھیں: کراچی، سرجانی ٹاؤن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ، دو گرفتار، ایک فرار فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان زخمی ہو گئے جن کی شناخت محمد سجاد عرف سانول اور محمد نادر کے ناموں سے ہوئی...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2025ء)مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور واٹس ایپ گروپس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے منسوب خبر گردش کر رہی ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے نوٹوں پر قلم سے کوئی بھی تحریر لکھنے پر پابندی لگا دی ہے۔اس خبر میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ نئے مالی سال 26-2025 کے آغاز پر یکم جولائی سے جس نوٹ پر قلم کی لکھائی موجود ہوگی، وہ نوٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔ تاہم یہ دعویٰ غلط ثابت ہوا ہے۔(جاری ہے) نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے ترجمان اسٹیٹ بینک نور احمد نے سوشل میڈیا پر گردش ہونے والی خبروں کو مسترد کردیا۔ان کا کہنا تھا...
    سوشل میڈیا پر ایک خبر خاصی وائرل ہورہی ہے جس کے مطابق حکومت ان کرنسی نوٹس کو منسوخ کرنے والی ہے جن پر قلم سے کچھ لکھا یا نشان لگایا گیا ہو۔ یہ بھی پڑھیں: اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایسے تمام نوٹ 30 جون تک ہی کارآمد رہیں گے اور ان کو بینک سے تبدیل کروایا جاسکتا ہے تاہم یکم جولائی کے بعد ایسے تمام کرنسی نوٹ جن پر ہاتھ سے کچھ بھی تحریر ہوگا وہ کسی کام کے نہیں رہیں گے۔ اس حوالے سے میڈیا نے اسٹیٹ بینک سے رابطہ کیا تاکہ اس خبر کی تصدیق یا تردید ہوسکے جس پر بینک نے ان دعوؤں کو مسترد کردیا کہ جن کرنسی نوٹس پر قلم کے نشانات...
    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان پاک بھارت کشیدگی کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئے ہیں، اور اس بار وجہ بنی 5 سال قبل ترکیہ کی خاتونِ اول امینہ اردوان کے ساتھ ان کی ملاقات اور فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ترکیہ میں شوٹنگ ۔ بھارتی اینکر ارنب گوسوامی نے پاکستان کا ساتھ دینے پر’Ban Turkey‘ کا ہیش ٹیگ چلادیا اور کہا کہ فلم لال سنگھ چڈھا اس لیے فلاپ ہوئی کیونکہ اُس کی شوٹنگ ترکیہ میں ہوئی تھی۔ انہوں نے فلم اسٹار عامر خان پر بھی ترکیہ کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگا دیا۔ انہوں نے عامر خان پر سوال اٹھایا کہ کیا آپ نے 2020 میں اردوان سے سبسڈی حاصل کی تھی۔...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ وفاق نئے منصوبوں کے بجائے سکھر حیدرآباد موٹروے مکمل کرے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور اور ساہیوال موٹر وے شروع کرنے سے پہلے حیدرآباد سکھر موٹروے پہلے بنایا جائے۔ سکھر حیدرآباد موٹروے کا تعمیراتی کام 30 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایتاسلام آباد وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری و سرمایہ... ان کا کہنا ہے کہ کل قومی اسمبلی میں وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی موجود نہیں تھے، یقین دہانی کے بجائے سکھر حیدرآباد موٹروے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ سب اس بات سے متفق ہیں کہ سکھر حیدرآباد موٹروے ریجنل کنیکٹیوٹی کےلیے انتہائی اہم ہے۔
    کراچی(نیوز ڈیسک)شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں ضیا اسپتال کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ ٹریلر کی زوردار ٹکر سے موٹر سائیکل نوجوان کا سر تن سے جدا ہو گیا، جس کے باعث اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 42 سالہ منیر احمد کے نام سے کی گئی ہے۔ حادثے کے بعد ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، تاہم پولیس نے ٹریلر کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایس ایچ او ریاض نیازی کا...
    لاہور(نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں سکول کی 2کمسن طالبات سمیت 5افراد جاں بحق جبکہ 4زخمی ہو گئے ،حادثہ ڈمپر کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا جس نے 3رکشوں اور 2موٹرسائیکلوں کو روند ڈالا، بتایا گیا ہے جی ٹی روڈ پر آخری منٹ اسٹاپ پر تیز رفتار ڈمپر نے 3رکشوں اور 2موٹرسائیکلوں کو روند ڈالا، رکشہ سواریوں سمیت ڈمپر کے نیچے دب گیا، حادثے میں 5افراد جاں بحق اور 4شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ ڈمپر کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیااور حادثے کا باعث بننے والا ڈمپر ایل ڈبلیو ایم سی کا ہے، حادثے کے بعد تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا جبکہ ایک رکشہ مکمل طور پر...
    لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں آخری منٹ اسٹاپ کے قریب ڈمپر نے کئی رکشوں اور  موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے  5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام  نے کہا کہ  حادثہ لاہور کے علاقے باغبان پورہ  کے جی ٹی روڈ پر پیش آیا جس دوران ڈمپر نے 3 رکشوں اور  2 موٹرسائیکلوں کو ٹکر ماردی۔ ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں  5 افراد جاں بحق اور 4  افرادزخمی بھی ہوئے۔ حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 اسکول کی بچیاں بھی شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے اسکول کی بچیوں کی شناخت 12 سالہ عائمہ اور 10 سالہ حافظہ کے ناموں سے ہوئی، جاں بحق میں 45 سالہ رفاقت، 41 سالہ داود اور ایک...
    اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے پالیسی کے طور پر یہ طے کیا ہے کہ اگر کوئی جج اختلافی نوٹ تحریر کرتا ہے تو اسے اسی بینچ کے سربراہ کی منظوری کے بعد ہی عدالت عظمیٰ کی ویب سائٹ پر پبلک کیا جائے گا۔ایکسپریس کو ایک ذمے دار ذریعہ نے بتایا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق بارہ جولائی کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیلوں پر جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کے اختلافی نوٹ آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کی منظور ی کے بعد ہی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہو سکیں گے۔ماضی میں کوئی جج اگر کیس کے آغاز پر ہی اختلاف کرکے بینچ سے اٹھ کر چلا جاتا تو اسکی اختلافی...
    وقف معاملے میں مودی حکومت کی یقین دہانی کی مبینہ خلاف ورزی پر اتراکھنڈ کے محفوظ احمد نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی عرضی داخل کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وقف ترمیمی قانون سے متعلق ایک معاملہ میں آج سپریم کورٹ آف انڈیا میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے اتراکھنڈ حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر ان سے جواب طلب کیا ہے۔ جسٹس بی آر گوئی اور اے جی مسیح کی بنچ نے اس معاملہ پر سماعت کی۔ عرضی میں 17 اپریل کو ایس جی تشار مہتا کی جانب سے دی گئی یقین دہانی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ سالیسٹر جنرل کی یقین دہانی کے باوجود رجسٹر وقف جائیداد...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پالیسی کے طور پر یہ طے کیا ہے کہ اگر کوئی جج اختلافی نوٹ تحریر کرتا ہے تو اسے اسی بینچ کے سربراہ کی منظوری کے بعد ہی عدالت عظمیٰ کی ویب سائٹ پر پبلک کیا جائے گا۔ ایکسپریس کو ایک ذمے دار ذریعہ نے بتایا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق بارہ جولائی کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیلوں پر جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کے اختلافی نوٹ آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کی منظور ی کے بعد ہی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہو سکیں گے۔ ماضی میں کوئی جج اگر کیس کے آغاز پر ہی اختلاف کرکے بینچ سے اٹھ کر چلا...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مبینہ مقابلے کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ مقابلہ دارالسرور شادی ہال، شادمان ٹاؤن میں ہوا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ترجمان کے مطابق، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 ملزمان زخمی ہو گئے، جبکہ ان کے تیسرے ساتھی کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا۔ زخمی ملزمان کی شناخت طاہر خان ولد فردوس اور نادر علی ولد قادر بخش کے نام سے ہوئی، جب کہ تیسرے ملزم کی شناخت وسیم ولد غلام سرور کے طور پر کی گئی۔ مزید پڑھیں: کراچی: منگھوپیر میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار ملزمان...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)پاکستان میں فضائی آپریشن موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث متاثر ہو رہا ہے۔پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق کچھ روٹس کو احتیاطا محدود کر دیا جاتا ہے جس سے کی وجہ سے پروازیں متاثر ہوتی ہیں اور روٹس کی عارضی بندش ملک کی ایئرلائنز کے اثاثوں اور مسافروں کی حفاظت کیلیے کی جاتی ہے۔(جاری ہے) پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ مسافروں سے درخواست ہے معاملے کی نزاکت کا ادراک کریں اور ایئرلائن کے عملے سے تعاون کریں۔پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق مسافروں کی سہولت کیلیے کال سینٹر سے ان کے دستیاب فون نمبر پر فلائٹ شیڈول کے بارے میں انہیں آگاہ بھی کیا جا...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ایئرپورٹس کی بندش میں مزید 6گھنٹے کی توسیع کردی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پی اے اے کے نوٹم کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ ایئرپورٹس شام 6بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے،پی اے اے کا کہناتھا کہ آپریشنل وجوہات کے باعث ایئرپورٹس بند ہوں گے۔ مزید :
    اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی عدالت نے ای سی ایل، پی سی ایل اور پی آئی این ایل کی سفری پابندیوں میں نام شامل کرنے کے معاملہ میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ ایف بی آر کی سفارش پر کتنے افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے۔ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ رپورٹ دیں کہ انہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد کتنے شہریوں کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے۔ گذشتہ روز ڈی جی امیگریشن اینڈ امیگریشن اور ڈائریکٹر نیب کے خلاف عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر توہین عدالت، نجی کمپنی کے ایم ڈی عبدالقادر کا نام سفری پابندی سے نکالنے کے کیس کو یکجا...
    اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی تا چمن شاہراہ کو اعلیٰ معیار کے ایکسپریس وے میں بدلا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کراچی تا چمن قومی شاہراہ (N-25) کی تعمیر اور اپ گریڈیشن پر اہم جائزہ اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 790 کلومیٹر طویل کراچی چمن شاہراہ کو بہترین معیار کی ایکسپریس وے میں بدلا جائے گا۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے ہدایت کی سڑک کی تعمیر کا معیار موٹر وے جیسا ہونا چاہیے، کراچی-چمن شاہراہ کی اَپ گریڈیشن صوبہ بلوچستان کی سماجی اور معاشی ترقی و خوشحالی کے لئے انتہائی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی : گاڑی اور موٹر سائیکل مالکان ہوشیار ہوجائیں ، شہر قائد میں سخت ترین ٹریفک قوانین نافذ کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک کے سخت ترین قوانین کا نفاذ کردیا گیا ،اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرپانچ ہزارسے پانچ لاکھ تک جرمانےہوں گے جبکہ شناختی کارڈ بھی بلاک کردیا جائے گا۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے بتایا کہ اب قوانین کی خلاف ورزی پر پیسے دو جان چھڑاو والا سسٹم نہیں چلے گا اور جدید کیمروں کی مدد سے پیپر لیس سسٹم کے تحت چالان گھر تک پہنچائیں گے۔ پیر محمد شاہ کا کہنا تھا کہ موٹر بائیک کے لیے پانچ ہزار، کار کے لیے دس ہزار، بسوں کے لیے پندرہ...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر جھوٹے الزامات عائد کرنے کی روش کوئی نئی بات نہیں۔ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے جھوٹ پر مبنی بیانیے گھڑے لیکن پاکستان نے ہر موقع پر ذمہ داری، شفافیت اور حقیقت پر مبنی ردعمل دیا۔ میڈیا کو لائن آف کنٹرول کے ان علاقوں کا دورہ کرایا جن کے بارے میں بھارت نے دہشت گردی کے خیالی کیمپس کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا۔ لائن آف کنٹرول کے ساتھ تمام رہائشی علاقوں اور اطراف میں زندگی معمول کے مطابق ہے۔ کنٹرول لائن کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں  عطاء اللہ تارڑ نے...
    —فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے شارعِ فیصل سے لاپتہ ہونے والے شہری جاوید کی بازیابی کی درخواست پر سندھ حکومت، آئی جی سندھ اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔کراچی سے لاپتہ ہونے والے 2 افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔عدالت نے شہری جاوید کی بازیابی سے متعلق حکومت سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر سے جواب طلب کرتے ہوئے  22 مئی کو پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ یہ بھی پڑھیے لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت لاپتہ افراد کیس: پولیس رولز میں 3 ماہ میں اصلاحات کا حکم دورانِ سماعت سچل سے لاپتہ ہونے والے شہری سردار آصف کے وکیل نے...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مختصر مدت میں 11لاکھ آؤٹ آف سکول بچوں کی انرولمنٹ کا منفرد ریکارڈقائم کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو سکول ایجوکیشن کے موجود اور مجوزہ پراجیکٹس کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفننگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 11ہزار سے زائد سکولوں کی آؤٹ سورسنگ مکمل ہوگئی ہے۔ بچوں کی انرولمنٹ میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے وزیر تعلیم اور  پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ٹیم  کو 11لاکھ بچوں کی انرولمنٹ پر شاباش دی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے سکول مینجمنٹ کونسل کو 10ارب روپے سے 90دن کے اندر ضروری سہولتوں...
    لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ بھارت کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی۔ سردار سلیم حیدر خان نے شیخوپورہ میں ٹریکٹر بنانے والی کمپنی کے دورہ کے موقع پر کہا کہ پاک فوج کی بدولت امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے، پہلگام واقعہ ایک ڈرامے کے سوا کچھ نہیں، پاکستان بھارت کی ہر مہم جوئی کا جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے، بھارت پہلگام حملے کا ٹھوس ثبوت دے۔ انکا کہنا تھا کہ سرحدوں پر پہرا دینے والے فوجی جوان اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں، پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے، پاک فوج کے سپہ سالارنڈر شخصیت کے مالک ہیں۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان میں گاڑیوں، موٹر سائیکلوں...
    ایف بی آر کی کارروائیاں، مشہور فیشن برانڈ کی ٹیکس چوری پکڑ لی، 4آوٹ لیٹس سیل WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے ماتحت ریجنل ٹیکس آفس ٹو نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے معروف فیشن برانڈ کی 10کروڑ سے زائد مالیت کی مبینہ ٹیکس چوری پکڑلی اور 4 آوٹ لیٹس سیل کردیا۔ایف بی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فیشن برانڈ 10کروڑ روپے سے زائد ٹیکس چوری میں ملوث پایا گیا اور ایف بی آر ٹیم نے مختلف کارروائیوں میں برانڈ کے 4 آوٹ لیٹس سیل کردیے ہیں۔ایف بی آر نے دعوی کیا کہ فیشن برانڈ Sowears ٹیکس چوری، آمدنی چھپانے اور بیرون ملک خفیہ کاروباری سرگرمیوں میں ملوث...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم مئی ۔2025 )پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے فضائی راستے اتوار کے علاہ روزانہ صبح تین سے 11 بجے تک بند رہیں گے جمعرات کوجاری ہونے والی ایک بیان میں کہا گیا کہ آپریشنل وجوہات کی بنا پر روٹس کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے. بیان کے مطابق آج (یعنی یکم مئی کو ) شروع ہونے والی یہ پابندی 30 مئی تک جاری رہے گی سی اے اے کے مطابق کراچی اور لاہور کے فضائی روٹس میں کچھ راستوں پر ایئر ٹریفک معطل کی گئی ہے.
    چارسدہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اپریل 2025)خیبرپختونخواہ کے علاقے چارسدہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید جبکہ محکمہ صحت کا ملازم شدید زخمی ہوگیا، جاں بحق اہلکار کی نعش اور زخمی کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،بتایا گیا ہے کہ افسوس ناک واقعہ چارسدہ سٹی پولیس سٹیشن کی حدود میں غنی جان روڈ پرپیش آیا جہاں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے ایک کار کو نشانہ بنایا نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اچانک فائرنگ کر دی جس سے پولیس اہلکارموقع پرہی دم توڑگیا۔ پولیس اہلکار فاروق کی لاش اور زخمی سرکاری ملازم کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے دوران کار...
    کراچی: بھینس کالونی میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سکھن کے علاقے بھینس کالونی روڈ نمبر 10 نورانی ہوٹل کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 22 سالہ منیب اور 20 سالہ شایان کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 24 سالہ داؤد خان ولد سمیع اللہ خان کے نام سے کی گئی۔ پولیس نے شہریوں کی مدد سے حادثے...
    کراچی: سپرہائی وے پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور اس کا 9 سالہ بھانجہ زخمی ہوگیا ، متوفی کی 6 ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔  تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے سپر ہائی وے خان جی ریسٹورنٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور 9 سالہ بچہ زخمی ہوگیا ، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 42 سالہ عدنان خان ولد سعید خان اور زخمی کی 9 سالہ عفان ولد عمیر کے نام سے کی گئی۔  مزید پڑھیں: کراچی:...
    کراچی:پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کو تو دشواری ہورہی ہے ایسے میں پاکستان کی قومی ایئر لائن کو لاہور ملائیشیا روٹ پر ساڑھے گھنٹے سے زائد کا اضافی سفر کرنا پڑ رہا ہے۔ جس پر ایک کروڑ روپے سے زائد کی اضافی لاگت آئی ہے۔ ماضی میں پرواز پی کے 898 لاہور سے اڑان کے فوری بعد بھارتی فضائی حدود میں داخل ہوکر بٹھنڈا، دہلی، آگرہ اور کولکتہ کے اوپر سے اڑان بھر کر صرف 5 گھنٹے میں سیدھا کوالالمپور پہنچ جاتی تھی مگر موجودہ صورتحال میں بھارتی فضائی حدود کو نظر انداز کرنے سے اس پرواز کا دورانیہ ساڑھے 3 گھنٹے تک بڑھ گیا ہے۔ پرواز پی کے 898 اتوار کی رات 1 بجے لاہور...
    سانگلہ ہل میں موٹر وے ایم 4 پر تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 51 سالہ علی حسن اور 50 سالہ صدف کو تحصیل اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ حکام نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق خاتون کی شناخت 70 سالہ ارشاد بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ Post Views: 1
     اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ہمیں جانوں کی حفاظت کے لیے سخت فیصلے کرنا ہوں گے، اب20 سال سے پرانی گاڑیاں موٹروے پر نہیں چلیں گی۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا اسلام آباد میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور دیگرشعبوں کا معائنہ کیا ۔ چاق چوبند دستے نے سلامی دی ۔ وفاقی وزیر نے شہدا کے درجات کی بلندی کےلیے دعا کی اور ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وفاقی وزیرنے حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موٹر وے پر ایک ہی مقام پر بار بار حادثے ہورہے ہیں ۔ آئی جی حکمت...
    بنوں کے تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع علاقے شین کنڈی میں نامعلوم شدت پسندوں کی جانب سے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق بارودی مواد بنیادی مرکز صحت کے ساتھ نصب کیا گیا تھا، جہاں اس وقت  انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں کیچ اپ ڈے جاری تھا۔دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت جمشید اور صفت کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے...
    کراچی میں ان دنوں سورج آگ برسا رہا ہے اور شدید گرمی سے جہاں عوام کا برا حال ہے وہیں شوبز ستارے بھی پریشان نظر آتے ہیں۔ اداکارہ اور ماڈل مہوش حیات آج کل کراچی میں ہیں اور ایک آؤٹ ڈور لوکیشن پر شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن شدید گرمی نے ان کے پسینے نکلوا دیئے۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ مہوش حیات نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے وہ گاڑی میں سفر کر رہی ہیں اور تیز دھوپ سے پریشان ہیں۔ مہوش حیات نے لکھا کہ میں شکایت نہیں کر رہی ہوں، موسم کوئی بھی ہو میں اپنے کام سے محبت کرتی ہوں۔ اداکارہ اور ماڈل مہوش حیات کی ویڈیو پر صارفین کے کمنٹس کا تانتا بندھ گیا...
    آئی جی سندھ غلام نبی میمن—فائل فوٹو آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ نہ پہننے پر مزید سختی کریں گے، جن کے پاس ہیلمٹ نہیں ہو گا اس کی موٹر سائیکل بند کر کے کہا جائے گا کہ اپنا ہیلمٹ لے کر آئیں۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  چاہتے ہیں ٹریفک پولیس پبلک فرینڈلی ہو۔آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ 2 ہزار تفتیشی افسر بطور اے ایس آئی بھرتی ہو کر جوائن کریں گے تو بڑا فرق پڑے گا۔ ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی کا بجٹ کم کیا جائے گا: غلام نبی میمنآئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ ایڈیشنل آئی...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 گھنٹے 38 منٹ تاخیر سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی صدارت میں شروع ہوا۔ سپیکر ملک محمد احمد خان کی ہدایت پر پوپ فرانسس کے انتقال پر ایوان میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ گذشتہ روز بھی اپوزیشن ارکان ایوان میں نعرے بازی کرتے ہوئے داخل ہوئے۔ اپوزیشن ارکان سپیکر ڈائس کے سامنے بانی پی ٹی آئی کی تصاویر لے کر نعرے بازی کرتے رہے۔ نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے حکومتی رکن عون جہانگیر نے حافظ آباد میں سات سو ایکڑ زمین پر گندم جلنے پر ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے بھی کسانوں کو ریلیف دینے کی بات کی...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اعلان کیا ہے کہ سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں اربوں ڈالر کے موٹروے منصوبے رواں سال شروع کیے جائیں گے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) سینٹرل زون کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سندھ میں M-6 اور M-9 موٹروے منصوبے، جن کی مجموعی مالیت 2 ارب ڈالر ہے رواں سال کے دوران شروع کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں مانسہرہ، ناران اور کاغان موٹروے پر بھی کام اسی سال شروع کرنے کا ارادہ ہے جبکہ بلوچستان میں کوئٹہ سے کراچی تک N-25 کو موٹروے طرز پر چار رویہ بنایا جائے گا۔ علاوہ ازیں سکھر، حیدرآباد اور کراچی موٹروے منصوبے کا...
    لاہور(نیوز ڈیسک) گاڑیوں کے بعد موٹرسائیکل سواروں کے لئے بھی فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازم قرار دے دیا گیا، سرٹیفکیٹ کی میعاد ایک سال تک ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی تبدیلی کے نقصانات سے تحفظ کے لئے حکومت پنجاب کا اہم اقدام سامنے آیا۔ گاڑیوں کے بعد اب موٹرسائیکلوں کیلئے بھی فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازم ہوگا، حکومت پنجاب نے اسموگ روک تھام کے آرڈیننس میں یکے بعد دیگرے ترامیم کا فیصلہ کیا۔ موٹر گاڑیاں ترمیم ایکٹ 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی، ایکٹ کے تحت آرڈیننس 1965 میں ترامیم کی جائیں گی۔ متن میں کہا گیا کہ شق 38 اے میں جہاں لفظ گاڑی ہے، وہاں ساتھ موٹر سائیکل بھی شمارکیا جائے۔ متن میں مزید کہا گیا کہ موٹرسائیکلوں کیلئے...
    ترجمان نے کہا کہ ایک طرف سے جی بی سے تعلق رکھنے والے شہری کو کچل دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب سے متاثرہ شخص کو انصاف دینے کے مطالبے پر پرامن احتجاج کرنے والے جی بی کے باسیوں کو سندھ پولیس نے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے غیر مقامی کے طعنے بھی دیئے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کراچی میں گلگت بلتستان کے باسیوں کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نوٹس لیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ایک طرف سے جی بی سے تعلق رکھنے والے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)وقت پر منگنی کا سوٹ تیار نہ ہونے پر کراچی کے شہری نے کشیدہ کاری کے دکاندار کے خلاف کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ساؤتھ میں مقدمہ دائر کردیا۔ عدالت نے دکان کے مالک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس نےچشتی کشیدہ کاری“ کو بلوچی ایمبرائیڈری کے لیے مختلف اوقات میں کپڑے دیے تھے، اور دکان دار نے 20 فروری تک سوٹ تیار کرکے دینے کی کمٹمنٹ کی تھی۔ تاہم، وقت گزرنے کے باوجود کپڑے تیار نہیں کیے گئے۔ درخواست کے مطابق شہری نے بارہا دکان کا وزٹ کیا مگر ہر بار ٹال مٹول سے کام لیا گیا۔ کپڑے وقت پر تیار نہ ہونے کے باعث اسے اپنے بھائی...
    کراچی: کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے عبداللہ گوٹھ، صافی چوک کے قریب واقع کچرا کنڈی سے سوٹ کیس کے اندر لاش ملنے کے واقعے میں پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے مقتول کی شناخت آصف کے نام سے کر لی ہے۔ پولیس کے مطابق، مقتول آصف کی شناخت تلاش ڈیوائس کی مدد سے ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آصف کو ذاتی دشمنی کی بنیاد پر سر میں ڈنڈے مار کر قتل کیا گیا۔ مقتول کا تعلق کشمور سے بتایا گیا ہے اور وہ ایک لانگ روٹ بس کا کنڈکٹر تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آصف کو کسی نامعلوم مقام پر قتل کرنے کے بعد لاش کو شاہ لطیف کے ویران علاقے میں پھینکا...
    راولپنڈی موٹروے پر رہائی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو پیغام جاتا ہے، جیل انتظامیہ اس کو کچھ سمجھتی نہیں ہے، ایسے ججز آنے چاہئیں جو انصاف فراہم کریں، اگر آپ انصاف نہیں دے سکتے تو کیوں بیٹھے ہیں ان کرسیوں پر۔؟ اسلام ٹائمز۔ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہماری نہیں عدالتوں کی توہین ہو رہی، ججز کو فکر کرنی چاہیے۔ راولپنڈی موٹروے پر رہائی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ یہ دوسری مرتبہ ایسا کررہے ہیں، ہمیں اڈیالہ سے اٹھاتے ہیں اور موٹروے پر چھوڑ دیتے ہیں، ہم نے کوئی قانون نہیں توڑا۔ انہوں...
    پنجاب حکومت نے فلم انڈسٹری کو پروموٹ کرنے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے ملک کی فلم انڈسٹری میں 2 ارب روپے کی گرانٹ تقسیم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ مقبول ترین فلمیں بنانے والے فلم سازوں اور ہدایت کاروں کو رقم مل سکے گی جس کیلئے وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے فلم فنڈز ڈسٹریبیوشن کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔ فلم فنڈز ڈسٹریبیوشن کمیٹی کی سربراہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب ہوں گی  کمیٹی میں صوبائی وزیر انفارمیشن اینڈ کلچر عظمی بخاری، صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن شامل ہوں گے۔ کمیٹی میں سیکرٹری انفارمیشن، سیکرٹری پی اینڈ ڈی، سیکرٹری خزانہ بھی شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ فنڈز ان ہدایت کاروں اور فلم سازوں کو ملیں...
    وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا کہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ چلنے والی گاڑیاں زندگیوں کیلئے بھی خطرہ بن سکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن کے دوران 1 ہفتے میں 11 ہزار موٹر سائیکلیں ضبط کر لی گئیں۔ سندھ کے سینئر وزیرِ ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ فینسی نمبر پلیٹس، کالے شیشوں اور دیگر کے خلاف 831 کارروائیاں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ 25 گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی، جبکہ 174 گاڑیوں کی رجسٹریشن کو عارضی طور پر معطل کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ چلنے والی گاڑیاں زندگیوں کیلئے بھی خطرہ بن سکتی ہیں۔  
    — فائل فوٹو کراچی کے علاقے مسکن چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کو گلشنِ اقبال کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثے کا ذمے دار ڈرائیور ڈمپر سمیت فرار ہو گیا۔حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت بختیار کے نام سے ہوئی ہے جو کال سینٹر میں نوکری پر جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔
    ساہیوال کے قریب قومی شاہراہ پر موٹروے پولیس سنٹرل زون نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے گمشدہ قیمتی سامان اس کے مالک کے حوالے کر دیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر پانچ لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات اور دو لاکھ تیس ہزار روپے نقدی پر مشتمل بیگ مالک کے حوالے کردیا گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فاروق نامی شہری کی گاڑی ساہیوال کے قریب پنکچر ہوگئی۔ ٹائر تبدیل کرتے ہوئے وہ اپنا قیمتی بیگ قومی شاہراہ پر بھول گیا۔ شہری نے فوری طور پر موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر کے بیگ کی گمشدگی کی اطلاع دی۔ موٹروے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر تلاش...
    موٹروےپولیس سنٹرل زون نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے  قومی شاہراہ سے ملنے والے5لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات اور 2 لاکھ 30ہزار  مالک کے حوالے کر دیے۔ ترجمان موٹر وے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ساہیوال کے قریب فاروق نامی شہری کی گاڑی ٹائر پنکچر ہوگیا تھا ٹائر تبدیل کرتے ہوئے زیورات اور نقدی قومی شاہراہ ہر بھول گیا۔ ترجمان نے کہا کہ شہری نے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر بیگ گمشدگی کی اطلاع دی، موٹروے پولیس نے قومی شاہراہ پر بیگ ڈھونڈ کر مالک کے حوالے کر دیا جس پر قیمتی بیگ مل جانے کے بعد شہری نے موٹروےپولیس کی ایمانداری کی تعریف کی۔
    ہریانہ(نیوز ڈیسک ) گرل فرینڈ کو سوٹ کیس میں چھپاکر ہوسٹل لانے والا طالبعلم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔بھارت کی او پی جندل یونیورسٹی میں ایک انوکھا واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک طالبعلم نے مبینہ طور پر اپنی گرل فرینڈ کو لڑکوں کے ہوسٹل میں چھپاکر لانے کے لیے اسے بڑے سوٹ کیس میں بند کر دیا تاہم سیکیورٹی نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکیورٹی گارڈز ایک بڑے سیاہ رنگ کے سوٹ کیس کی زپ کھولتے ہیں، جس کے اندر ایک لڑکی موجود ہوتی ہے۔ لڑکی جھکی ہوئی حالت میں بیٹھی ہوتی ہے اور باہر آتے ہی حیران کن انداز میں ماحول کا جائزہ لیتی...
    سٹی مجسٹریٹ وکاس کشیپ نے مسلمانوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 16 اپریل کوپیش ہونے اور دو لاکھ روپے تک کے بانڈز جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اترپردیش میں وقف ترمیمی بل کے خلاف علامتی احتجاج کے طور پر جمعة الوداع اور نماز عید کے دوران بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھنے پر 300 سے زائد مسلمانوں کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہونے اور دو لاکھ روپے کے بانڈز جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں پولیس حکام نے ان مقدمات کے اندراج اور جاری کردہ نوٹسز کو قانونی قرار دیا ہے۔ مظفر نگر کے ایس ایس پی ابھیشیک سنگھ...
    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا مغل پورہ میں کھلے مین ہول میں گر کر پانچ سالہ بچے کے جاں بحق ہونے پر نوٹس وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈی سی لاہور سے رپورٹ طلب کرلی وزیراعلی مریم نواز شریف کا سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت اظہار ڈی سی لاہور اور کمشنر لاہور کی دوڑیں لگ گئیں ڈی سی لاہور اور کمشنر لاہور ہلاک ہونے والے بچے کے گھر پہنچ گئے،ذرائع ڈی سی لاہور اور واسا حکام کی جانب سے معاملے کو دبانے کی کوشش اہلِ خانہ کو منظر عام پر آنے سے روک دیا گیا ضلعی انتظامیہ لاہور نے اہلِ خانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کروانے کی بجائے تحصیلدار شالیمار کی مدعیت میں مقدمہ درج کروایا،ذرائع 
    میکسیکو میں ایک 40 سالہ خاتون کے ہاں پہلی مرتبہ روبوٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے حمل ٹھہرائے جانے کے بعد بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس سے قبل نیویارک میں بیٹھے ماہرین نے ’ان وٹرو فرٹلائزیشن‘ ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک روبوٹ کے ذریعے کامیابی سے نطفہ خاتون کے اندر پلانٹ کیا تھا جس سے اب بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: قبل از وقت بچے کی پیدائش: وجائنا بیمار ہے! یہ پیچیدہ عمل 23 مراحل پر مشتمل تھا جس میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کا لایا گیا۔ اس ٹیکنالوجی کو طب کے میدان میں ایک نیا سنگ میل قرار دیا جارہا ہے جس سے وہ خواتین بھی بچہ پیدا کرنے کے قابل ہوجائیں گی جو تولیدی صحت سے...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈیپوٹیشن پر وفاقی دارالحکومت آنے والے ججز کو واپس اپنے ڈیپارٹمنٹ بھیجنے کے سروس ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیل پر وزارت قانون و انصاف سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے معاملہ سنجیدہ نوعیت کا قرار دیتے ہوئے اٹارنی جنرل سے بھی معاونت طلب کرلی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی اپیل پر سماعت کی۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی ہائیکورٹ کے سروس ٹریبونل کے ڈیپوٹیشن پر آئے ججز کو چھ ماہ میں واپس بھیجنے کے حکم کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران وکیل نے کہا کہ ٹریبونل نے فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا جس کے بعد صدر مملکت نے نیا ٹریبونل تشکیل...
    بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ سے دیگر شہروں کے لیے فضائی سفر مہنگا ہونے اور پروازوں کی تعداد میں کمی پر سخت نوٹس لے لیا۔ عدالت نے چیف سیکرٹری بلوچستان، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان سے تفصیلی رپورٹس طلب کر لی ہیں۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ، جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس شوکت علی رخشانی نے درخواست گزار اختر محمد کاکڑ کی آئینی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ کوئٹہ سے دیگر شہروں کے لیے فضائی کرایوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا ہے، اور پروازوں کی فریکوئنسی بھی جان بوجھ کر کم کی جا رہی ہے۔ عدالت نے مشاہدہ کیا کہ یہ طرز عمل نہ صرف شہریوں کے بنیادی حقوق...
    کراچی (نیوز ڈیسک) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کے خلاف سخت ایکشن کے احکامات دے دیئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک حادثات کے دوران ہلاکتوں کے واقعات پر زائد المیعاد گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت ایکشن شروع کردیا گیا۔ سربراہ سندھ پولیس نے ٹریفک پولیس کو ایکشن کے احکامات دے دیئے، آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ سندھ اوروزیرداخلہ سندھ کے ساتھ میٹنگز ہوئیں، ان اجلاسوں میں کافی سارے فیصلے کئے گئے ہیں۔ غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ نجی ڈمپر، ٹینکر اور بس ایسوسی ایشن کو آن بورڈ کیا، تینوں کو بتا دیا 30 کلومیٹر فی...
    90 کی دہائی کی معروف بالی ووڈ اداکارہ عائشہ جھلکا نے اپنے کیریئر کے ایک تکلیف دہ واقعے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح فلم ’’دلال‘‘ میں ان کے علم کے بغیر ایک ریپ سین شوٹ کیا گیا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ متھن چکرورتی کے ساتھ بننے والی اس فلم کے پروڈیوسر پرکاش مہرا اور ڈائریکٹر پرتھو گھوش پر انہوں نے قانونی چارہ جوئی بھی کی تھی۔ عائشہ جھلکا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ ’’مجھے کسی نے نہیں بتایا تھا کہ فلم میں میری ڈپلیکیٹ کے ساتھ یہ سین شوٹ کیا گیا ہے۔ میں ٹرائل شو میں بھی نہیں گئی تھی۔ ایک صحافی نے مجھے فون کرکے پوچھا کہ ’کیا...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اپریل2025ء) موٹروے کو پیدل عبور کرنا جرم قرار، مقدمات درج کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا، موٹروے پولیس نے شہریوں کو موٹروے پیدل عبور نہ کرنے کی تلقین کرتے ہوئے قانونی کاروائی سے متعلق خبردار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس نے قومی شاہراہوں کو محفوظ بنانے کیلئے سخت اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں اب ایسے افراد کیخلاف قانونی کاروائی کی جا رہی ہے جو موٹروے کو پیدل عبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔(جاری ہے) ترجمان موٹروے کے مطابق محفوظ شاہرات محفوظ پاکستان ہماری اولین ترجیح ہے، موٹروے پیدل کراس کرنا جان لیوا اور خطرناک حادثات کا سبب ہے، موٹروے کو پیدل کراس کرنے والے حادثات کا شکار...
    مشہور و معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے معروف سیاستدان شیر افضل کا جملہ’ وڑ گیا‘ استعمال کیا ہے۔ گلوکار کے مداح ان کی ویڈیو کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار عاطف اسلم ایک پر فضا مقام پر کھڑے ہیں اور اپنے کسی دوست کو وائس نوٹ بھیجنے میں مشکلات کا شکار نظر آرہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: گلوکار عاطف اسلم کی ہسپانوی سیاح کے ساتھ وائرل ویڈیو میں کیا ہے؟ میسج ریکارڈ کرتے ہوئے عاطف اسلم قہقہہ لگاتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’یار میں نے کہا تھا نا کہ بڑی فٹ جگہ ہے، پانی بڑا زبردست ہے،...
    راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ آر اے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بائیکیا رائیڈرز سے موٹرسائیکل چھینے والے دو رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق بائیکیا رائیڈرز سے چھینی گئی 2 موٹرسائیکلیں اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا جبکہ گرفتار ملزمان کی شناخت عدیل اور اظہر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان ایپ استعمال کیے بغیر بائیکیا موٹر سائیکل بک کراتے اور گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین لیتے تھے۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس کو شاباش دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے...
    اسلام آباد: ملک میں پرائیویٹ حج کوٹے میں سے 70 ہزار کا کوٹہ ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے فوری نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق نجی ٹورآپریٹرز کی جانب سے سعودی شرائط کی عدم تعمیل کے نتیجے میں  پرائیویٹ حج کوٹے میں سے 70ہزار کا کوٹہ ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، جس کے بعد  70ہزار عازمین کی بکنگ نہ ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف عازمین حج کا کوٹہ بچانے کےلیے  خود متحرک ہو گئے اور انہوں نے کوٹہ پورا کرنے میں غفلت برتنے والوں کا تعین کرنے کی سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ وزیراعظم نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں...
    شہر قائد میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے پیش نظر سخت ٹریفک قوانین اور پابندیاں نافذ کردی گئیں ، خلاف ورزی پر جرمانہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات اور قیمتی جانوں کا ضیاع روکنے کے لیے ٹریفک پولیس نے اہم قدم اٹھالیا۔موٹر سائیکل سواروں، رکشہ اورچنگچی کے لیے سخت قوانین نفاذ کردیے، نئے روڈ سیفٹی رولز کے تحت اب موٹر سائیکل سواروں کیلئے لین کی پابندی لازمی ہوگی اور خلاف ورزی پر جرمانہ ہوگا۔قوانین کے تحت سائیکل سواروں کوریئر ویو مررز اورڈرائیونگ لائسنس ساتھ رکھنا ہوگا۔ گاڑیوں کے لیے جی پی ایس ٹریکر، ڈیش کیم، ریئر ویو کیم اور کیبن کیم لازمی قرار دیے تاہم سگنل توڑنے، اسپیڈ لمٹ اورلین کی خلاف ورزی پرخودکار چالان جاری...
    ویب ڈیسک : وزیر اعظم شہباز شریف نے رواں سال پرائیویٹ حج کوٹے میں کمی ہونے اور ہزاروں پاکستانیوں کے پرائیویٹ کوٹے سے حج سے محروم ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور انکوائری کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کر کے تین روز میں ذمہ داروں کا تعین کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی طرف سے سعودی وزارت حج کی اس سال 2025 کے حج بارے پالیسی پر بروقت مقررہ شیڈول میں عمل کر کے پرائیویٹ حج کوٹہ حاصل نہ ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس کی فوری انکوائری کا حکم دیا ہے۔وزیراعظم نے انکوائری کے لیے...