حاملہ ہونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
حال ہی میں دنیا کا پہلے حاملہ روبوٹ کا تصور پیش کیا گیا ہے جو دلچسپی اور اخلاقی بحث کا محور بنا ہوا ہے۔
چین میں واقع گوانگژو کی کائیوا ٹیکنالوجی ایک ایسا انسان نما روبوٹ ڈویلپ کر رہی ہے جس کے پیٹ میں مصنوعی رحم نصب ہوگا۔
اس منصوبے کا مقصد ایک انسان نما روبوٹ میں بجائے رحم کے، حمل سے لے کر ولادت تک کے تمام مراحل کو انجام دینا ہے۔
روبوٹ ایک مصنوعی مادہ سیال میں جنین کو پالے گا، جس کو ٹیوب کے ذریعے غذایت اور آکسیجن فراہم کی جائے گی، بالکل فطری رحم میں ہونے والے عمل کی طرح۔
اس حاملہ روبوٹ کا پروٹوٹائپ 2026 تک متعارف کرانے کا اہتمام ہے جس کی قیمت تقریباً 100,000 یوآن (14,000 ڈالرز) ہوگی۔
اس منصوبے نے چین میں بانجھ پن کا بڑھتا ہوا مسئلہ مدنظر رکھتے ہوئے شہرت حاصل کی ہے لیکن ساتھ ہی یہ متعدد اخلاقی، قانونی اور سماجی مسائل کے حوالے سے موضوعِ بحث بھی بن رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
رواں سال کا پہلا سپر مون کب دکھائی دے گا؟
— فائل فوٹوماہرین فلکیات کے مطابق اکتوبر کا مہینہ آسمانی نظاروں کے شوقین افراد کے لیے خاص ہوگا کیونکہ رواں سال کا پہلا پورا چاند جسے سپر مون بھی کہا جاتا ہے، 7 اکتوبر کو دکھائی دے گا۔
پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپرکو) کے مطابق سال کا پہلا سپر مون بروز منگل، 7 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں نظر آئے گا، جبکہ رواں سال مزید دو سپر مون، 5 نومبر اور 5 دسمبر کو بھی دکھائی دیں گے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق سپر مون اُس وقت ظاہر ہوتا ہے جب چاند اپنی مدار میں گھومتے ہوئے زمین کے قریب ترین فاصلے پر ہوتا ہے، اس وجہ سے چاند معمول کے مقابلے نمایاں طور پر بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ اسے سُپر مون کہا جاتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار بلڈ مون نظر آئے گا۔
سپارکو حکام کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کا سپر مون اوسط پورے چاند سے تقریباً 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا اس رات، چاند زمین سے تقریباً 224,599 میل (361,400 کلومیٹر) کی دوری پر ہوگا۔
اوسطاً ہر سال 3 سے 4 سپر مون نمودار ہوتے ہیں، تاہم اس سے قبل آخری سُپر مون 11 ماہ قبل نومبر 2024 میں دیکھا گیا تھا۔
ماہرین فلکیات کے مطابق سُپر مون خاص طور پر اُس وقت زیادہ حسین منظر پیش کرتا ہے جب وہ افق کے قریب طلوع ہوتا ہے، کیونکہ اُس وقت وہ معمول سے کہیں زیادہ بڑا دکھائی دیتا ہے۔