روبوٹ لیبارٹری سے روزمرہ کی زندگی میں منتقل ہو رہے ہیں، چینی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ چین نے حال ہی میں عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس، روبوٹک کانفرنس اور ہیومنائیڈ روبوٹ گیمز سمیت کئی سرگرمیوں کی میزبانی کی ہے، جس میں مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے شعبوں میں اختراعی کامیابیوں کی نمائش کی گئی ہے اور مستقبل میں عالمی ٹیکنالوجی کے تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم قائم کیا گیا ہے۔منگل کے روز ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ صرف کھلے پن اور باہمی تعاون سے ہی سائنس و ٹیکنالوجی میں جدت آ سکتی ہے اور انسانی ترقی ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم دوسرے ممالک کے ساتھ رابطوں اور تعاون کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں، تاکہ سائنسی و تکنیکی اختراعات کے ثمرات عالمی ترقی اور دنیا کی جدیدیت کو تقویت دے سکیں ۔وا ضح رہے کہ بیجنگ میں منعقد ہونے والے ورلڈ ہیومینائیڈ روبوٹ گیمز 2025 نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کی ہے ، جس میں 15 ممالک کی بین الاقوامی روبوٹکس ٹیموں نے حصہ لیا۔ کچھ مبصرین کا خیال ہے کہ ان گیمز نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے شعبوں میں چین کی مسابقت اور اثر و رسوخ کو ظاہر کیا۔بعض کا خیال ہے کہ چین اس شعبے میں امریکہ کے ساتھ مقابلے میں تکنیکی طور پر نمایاں برتری حاصل کر رہا ہے۔
Post Views: 7.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
صہیونیت دنیا بھر کیلئے واحد حقیقی خطرہ ہے، وینزویلا
وینزویلا کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونیت، ایک استعماری و نسل پرستانہ نظریہ ہے کہ جو بین الاقوامی قانون اور انسانی وقار کی منظم طریقے سے خلاف ورزیاں کرتا ہے اسلام ٹائمز۔ وینزویلا کی وزارت خارجہ نے غزہ کو امداد پہنچانے کے لئے روانہ صمود فلوٹیلا کے بحری جہازوں پر قابض اسرائیلی رژیم کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں ونزویلا کی وزارت خارجہ نے تاکید کی کہ ہم صمود فلوٹیلا کے خلاف قابض اسرائیلی فوج کی بزدلانہ بحری قزاقی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ المیادین کے مطابق ونزویلا کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ انسانی امداد کی ناکہ بندی؛ وحشیانہ صیہونی جنگ اور نہتے فلسطینی عوام کی نسل کشی کو دوسرے طریقوں سے جاری رکھنے کا ایک دیدہ دانستہ ذریعہ ہے کہ جس کا مقصد ایک وسیع انسانی آبادی کو بھوکا مار کر تباہ کر ڈالنا ہے۔ وینزویلا کی وزارت خارجہ نے کہا کہ عالمی امن کے لئے واحد حقیقی خطرہ صہیونیت ہے کہ جو ایک استعماری و نسل پرستانہ نظریہ ہونے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قانون اور انسانی وقار کی منظم طریقے سے خلاف ورزیاں بھی کرتا ہے۔ ونزویلا کی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ہم فلسطین کے بہادر عوام اور انسانیت کے چراغ کو روشن رکھنے کے لئے اپنی سلامتی کو خطرے میں ڈال دینے والوں کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔