2025-04-29@03:14:22 GMT
تلاش کی گنتی: 210
«ا ئوٹ ہوئے»:
(نئی خبر)
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے عدالتصحافی فرحان ملک کی سفری پابندیوں کے خلاف درخواست پر فریقین کو 20 جنوری کے لئے نوٹس جاری کردیے۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے ربرو صحافی فرحان ملک کی سفری پابندیوں کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ میرے مؤکل اسٹیبلشمنٹ کی جمہوریت میں مداخلت پر اپنے رائے رکھتے ہیں، درخواست گزار یوٹیوب پر پوڈ کاسٹ کے ذریعے رائے کا اظہار کرتے ہیں۔ چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی نے ریمارکس دیے کہ ہمیں اس کہانی میں دلچسپی نہیں ہے، ہمیں حقائق بتائیں کس قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ قطر جاتے...
لاہور : ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند چھا جانے کے باعث حد نگاہ میں کمی واقع ہوئی، جس کے نتیجے میں کئی موٹر ویز بند کر دی گئیں، جس سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ موٹروے ایم3 لاہور سے رجانہ تک بند کر دی گئی، ایم4 پر شور کوٹ سے ملتان تک ٹریفک کی اجازت نہیں دی گئی، جبکہ ایم5 پر ملتان سے روہڑی تک انٹری بھی بند کر دی گئی۔ قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ دوسری طرف، ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار رہی۔ اسلام آباد، مری، گلیات اور بالائی علاقوں میں کہرا پڑنے کا امکان ہے،...
رحیم یار خان کے تھانہ ظاہر پیر کے علاقے بستی لاشاری میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 4 نہتے اور معصوم شہری جاں بحق ہوگئے۔ واقعے پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سخت نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او رحیم یار خان کو قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ پولیس کے سینئر افسران، کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیموں کے ہمراہ موقع پر پہنچ چکے ہیں تاکہ شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق، اندھڑ، شر، اور کوش گینگ کے ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاعات پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا۔ دو طرفہ...
لاہور(صباح نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید دھند چھائی رہی ،موٹرویز مختلف مقامات پر بندکردی گئیں ، لاہور ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہونے سے 6پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بھی دھند کے ڈیرے رہے، پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز متعدد مقامات سے بند کر دی گئی، موٹر وے ایم2 لاہور سے کوٹ مومن، ایم3 فیض پور سے درخانہ تک بند کر دی گئی، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 پر دھند کے باعث دہ ممنوعقراردے دیا گیا۔قومی شاہراہوں پر حد نگاہ کم ہونے سے ٹریفک کی روانی شدیدمتاثر ہوئی، ترجمان موٹر وے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کردی، ڈرائیورز کو فوگ لائٹس استعمال...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کی مرکزی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال، جنرل سیکرٹری شاہد علی، سینئر نائب صدر ناصر شیخ، نائب صدر توصیف احمد، سیکرٹری اطلاعات عبدالرزاق چشتی اور دیگر نے قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کے ایم ڈی عاصم کھچی کو قتل کی دھمکیاں دیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم، وزیر اطلاعات سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایم ڈی اے پی پی کو دی جانے والی دھمکیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کرپشن مافیا کے اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کریں اور عاصم کھچی سمیت ان کے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے میں جعلی بھرتیوں اور ڈیڑھ ارب سے زائد کی کرپشن کے...
کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شاہراہ بھٹو کے پہلے فیز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکھر۔حیدرآباد موٹروے کی تعمیر نہ ہونے پر وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں موٹرویز بن گئے، مگر سندھ کے اس اہم منصوبے پر اب تک کام شروع نہیں ہوا۔ مراد علی شاہ نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ یہ منصوبہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کیا گیا ہے۔یہ منصوبہ کراچی ہی کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا ہے۔انہوں نے منصوبے کی تعمیر کے لیے مالی تعاون فراہم کرنے پر نجی شعبے کے کردار کی تعریف کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کے...
کراچی میں ملیر ماڈل کالونی میں تیز رفتار موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے باعث 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق متوفی کی شناخت حسن ولد رب نواز سے ہوئی، واقعہ کے حوالے سے متوفی کےبہنوئی کمال نے بتایا کہ حسن ولد رب نواز کی عمر 14سال ہے جوماڈل کالونی ملیر کا رہائشی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی موٹر سائیکل مکینک کا کام سیکھ رہا تھا، وہ پانچ جماعت پاس ہے، اس کے پانچ بھائی بہن ہیں، اس کے والد فالج کے مریض ہیں، وہ گھریلو اخراجات پورے کرنے کے لیے کام سیکھ رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کو موٹر سائیکل چلانے کا شوق تھا، وہ روزانہ کام پرسے آنے اور رات کا...
کراچی: اسلامی جمعیت طالبات صوبہ سندھ کی ناظمہ حلیمہ سعدیہ نے کہاہے کہ تعلیمی نظام تخصیص کا شکار ہے پیسوں کے بل بوتے پر تمام فیصلے کئے جارہے ہیں۔ حلیمہ سعدیہ نے کہا کہ اسلامی جمعیت طالبات مطالبہ کرتی ہے کہ تعلیم کو تجارت بننے سے روکا جائے ، انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے حوالے سے کراچی کے اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل بااختیار کمیٹی تشکیل دی جائے ۔ ناظمہ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ فرسٹ ائر کا نتیجہ محض 33 فیصد رہا ہے سندھ کے دیگر بورڈز کا 80 فیصد سے زائد نتائج آنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ تعلیمی نظام تخصیص کا شکار ہے اور پیسوں کے بل بوتے پر تمام فیصلے کیے جارہے ہیں،یہ بات...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی بی 45 کوئٹہ کے 15 پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی نتائج کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدوار سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے۔ الیکشن کمیشن میں پی بی 45 کے 15 انتخابی نتائج کے خلاف جے یو آئی کی درخواست پر سماعت ممبر پنجاب بابر بھروانہ اور ممبر کے پی کے اکرام اللہ خان نے کی۔ کامران مرتضیٰ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، انہوں نے پی بی 45 کے پورے حلقہ کا ریکارڈ طلب کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے فارم 48,49 مرتب کیے بغیر نتائج کا اعلان کر دیا۔ اصل فارم 45 میں کے جے یو آئی کے امیدوار میر عثمان پر کانی نے 4503 ووٹ لیے ہیں۔...
وزیر خزانہ سموٹریچ نے کہا کہ 21 جنوری کو (ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد) غزہ میں فوجی دباؤ مضبوط ہو گا۔ امداد کے داخلے یا کسی کے غزہ سے باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہوگا بلکہ علاقوں پر ہمارا قبضہ ہو گا۔ ہمیں شہری ذمہ داری نبھاتے ہوئے اس سے ڈرنا نہیں چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ نام نہاد قابض اسرائیلی ریاست کے انتہا پسند وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے دھمکی دی کہ رواں ماہ کی 20 تاریخ کو ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکہ کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اسرائیل غزہ پر مکمل قبضے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ سموٹریچ نے کہا کہ 21 جنوری کو (ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد) غزہ میں فوجی دباؤ مضبوط ہو گا۔...