فضائی آپریشن موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث متاثر ہو رہا ہی: پی آئی اے
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)پاکستان میں فضائی آپریشن موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث متاثر ہو رہا ہے۔پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق کچھ روٹس کو احتیاطا محدود کر دیا جاتا ہے جس سے کی وجہ سے پروازیں متاثر ہوتی ہیں اور روٹس کی عارضی بندش ملک کی ایئرلائنز کے اثاثوں اور مسافروں کی حفاظت کیلیے کی جاتی ہے۔
(جاری ہے)
پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ مسافروں سے درخواست ہے معاملے کی نزاکت کا ادراک کریں اور ایئرلائن کے عملے سے تعاون کریں۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق مسافروں کی سہولت کیلیے کال سینٹر سے ان کے دستیاب فون نمبر پر فلائٹ شیڈول کے بارے میں انہیں آگاہ بھی کیا جا رہا ہے اور مسافروں کی دیکھ بھال کے ساتھ ان کے قیام و طعام کا بندوبست بھی شامل ہے۔پی آئی اے کے ترجمان نے مسافروں سے ایئر پورٹ آمد سے پہلے کال سینٹر سے رجوع کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پی آئی اے کے ترجمان
پڑھیں:
مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد جہنم واصل، تین جوان شہید
راولپنڈی (نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بارودی مواد سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 جوان شہید ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مستونگ میں پانچ اور چھ اگست کی درمیانی شب فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا۔
جوابی کارروائی کے دوران 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد مارے گئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید میجر رضوان کا تعلق ضلع نارووال سے ہے، انہوں نے دہشت گردی کے خلاف متعدد آپریشنز میں حصہ لیا، شہید میجر نے ہمیشہ اپنے فوجیوں کی آگے سے قیادت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مزید دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں صفائی کا آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
Post Views: 4