Express News:
2025-07-28@02:02:34 GMT

کراچی، موٹر سائیکل سلپ ہونے سے پولیس اہلکار جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT

کراچی:

شہر قائد کے علاقے سعید آباد میں پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

چھیپا ذرائع کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل سلپ ہونے کے باعث پیش آیا۔

پولیس حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 30 سالہ ہیڈ کانسٹیبل آصف کے نام سے ہوئی ہے، جو سعید آباد تھانے میں تعینات تھا۔

واقعے کے وقت وہ ڈیوٹی ختم کرکے گھر جا رہا تھا کہ اچانک موٹر سائیکل سلپ ہو گئی اور وہ سڑک پر گر کر شدید زخمی ہو گیا۔

زخمی اہلکار کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی، متوفی کی لاش سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

فیکٹ چیک: سائیکل والے کے چالان کی وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

کراچی (نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کراچی ٹریفک پولیس نے ایک غریب سائیکل سوار پر 500 روپے کا چالان کر دیا۔

حقیقت:
یہ ویڈیو اور واقعہ نیا نہیں بلکہ 5 سال پرانا ہے۔ واقعہ کراچی کے علاقے کلفٹن کا ہے جہاں ایک ٹریفک آفیسر غلام علی جمالی نے ون وے کی خلاف ورزی پر ایک سائیکل سوار کا چالان کیا۔ چونکہ سائیکل کے لیے الگ کوڈ موجود نہیں، اس لیے موٹر سائیکل والے کوڈ (70) کے تحت ای- چالان جاری کیا گیا۔

ویڈیو میں سائیکل سوار کی مالی حالت دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے پولیس پر تنقید کی، لیکن بعد ازاں پولیس حکام نے وضاحت کی کہ چالان کی رقم آفیسر نے خود ادا کی تھی اور سائیکل سوار کو صرف وارننگ دے کر جانے دیا گیا تھا۔
یہ ویڈیو پانچ سال پرانی ہے، حالیہ واقعہ نہیں۔ چالان اصل میں ہوا تھا مگر پولیس اہلکار نے خود جرمانہ ادا کر کے سائیکل والے کو چھوڑ دیا۔ وائرل ویڈیو کو موجودہ تناظر میں پیش کرنا گمراہ کن ہے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • کراچی: خاتون پولیس اہلکار کی خود کو گولی مار کر خودکشی کی کوشش
  • کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں خاتون پولیس اہلکار کی کار میں خود کو گولی مارکر خودکشی کی کوشش
  • فیکٹ چیک: سائیکل والے کے چالان کی وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟
  • کوئٹہ، موٹر سائیکل کی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹس لازمی قرار، کارروائی ہوگی
  • کراچی: لیاری گینگ وار کے 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، پولیس اہلکار بھی زخمی
  • کراچی: چالان ہونے پر رکشہ ڈرائیور نے خود کو زخمی کر لیا
  • راولپنڈی: اسپتال کے باتھ روم میں خواتین کی نازیبا ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار گرفتار
  • کراچی؛ پولیس مقابلے میں ہلاک و زخمی ڈکیت ایس پی یو اہلکار کی شہادت میں ملوث نکلے
  • پولیس اہلکار اسپتال کے باتھ روم میں خواتین کی نازیبا تصاویر بناتے  پکڑا گیا
  • پولیس اہلکار اسپتال کے باتھ روم میں خواتین کی نازیبا تصاویر بناتے پکڑا گیا