Express News:
2025-11-03@06:28:19 GMT

لاہور میں دن کے وقت اندھیرا چھا گیا، ویڈیو دیکھیں

اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT

لاہور:

پنجاب کے دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں گرد کے طوفان اور کالی گھٹاؤں کے باعث شام کے وقت رات کے منظر میں تبدیل ہوگیا۔

اسلام آباد کے بعد لاہور کے مختلف علاقوں میں شام چار بجے کے بعد سے کالی گھٹائیں چھانا شروع ہوئیں اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے گرد کا شدید طوفان آیا۔

طوفان کے دوران لاہور بھر میں شام پانچ بجے کے وقت مکمل اندھیرا چھا گیا جس کے بعد اسٹریٹ لائٹس اور گاڑیوں کو اپنی بتیاں جلانا پڑیں۔ اس کے علاوہ کسی بھی خطرے کے پیشں نظر ڈرائیورز نے گاڑیوں کو سڑک پر ہی روک دیا۔

طوفان کے دوران مختلف علاقوں میں تیز بارش شروع ہوئی جبکہ مختلف مقامات پر درخت اور دیوار گرنے کے کے واقعات بھی پیش آئے، جس میں 3 شہری زخمی ہوئے۔

دیوار گرنے سے دو افراد زخمی

اُدھر رائیونڈ روڈ،  بھوبتیاں چوک کے قریب تیز اندھی کے باعث دیوار گر گئی، جس کے نتیجے میں دو نوجوان 25 سالہ عثمان اور 20 سالہ حسنین زخمی ہوئے۔

بارش کے باعث کئی علاقے زیر آب

طوفان کے بعد لکشمی چوک ،راوی روڈ سب ڈویژن ،شیرانوالہ گیٹ،مصری شاہ،باغبانپورہ،شاد باغ، شاہدرہ، سٹی سب ڈویژن کے اطراف بارش ہوئی۔

اس کے علاوہ گلبرگ،تاجپورہ، مصطفیٰ آباد، گجرپورہ،ایل ڈی اے ایونیو ون، جوہر ٹاؤن ،سبزہ زار،اسلام پورہ کے اطراف بارش ہوئی جس کی وجہ سے سڑکیں اور شاہراہیں زیر آب آگئیں۔

واسا کا الرٹ

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق ایم ڈی واسا غفران احمد نے اپنے محکمے کو پیشگی الرٹ رہنے کی ہدایات کی اور تمام اسٹاف و مشینری کو تیار کروایا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کا حکم دیا۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔

انہوں نے شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بجلی کے کھمبوں، لٹکتی تاروں، درختوں، بل بورڈز سے دور رہیں جبکہ آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر ہی قیام کریں۔

انہوں نے کاہ کہ خراب موسم اور آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران کھلے مقامات پر ہر گز نہ رکیں اور غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور گاڑی آہستہ چلائیں جبکہ شہری مدد کیلئے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

موٹروے بند کردیا گیا

موٹروے پولیس نے آندھی، گہرے بادل اور تیز ہواؤں کے دوران حادثات کی روک تھام کیلیے موٹروے ایم 2  کو ٹھوکر سے کوٹ مومن، جبکہ موٹروے ایم 3  کو فیض پور سے درخانہ تک بند کردیا گیا۔

ترجمان کے مطابق سیالکوٹ موٹروے کو بھی شدید طوفان کی وجہ سے بند کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انتظامیہ اور ریسکیو کو الرٹ رہنے کا حکم

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے طوفان اور بارش کی پیش نظر انتظامیہ اور ریسکیو کو الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے راولپنڈی اور دیگر شہرو ں میں موسلا دھار بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آنے کا نوٹس لیا۔
 
 وزیراعلی مریم نوازشریف نے انتظامی افسران کو فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے پانی کی فوری نکاسی کرنے کا حکم دیا۔

وزیراعلی مریم نوازشریف کی راولپنڈی میں واسا افسران کو خود فیلڈ میں پہنچنے کی ہدایت کی۔ مرم نواز نے کاہ کہ پانی کی نکاس یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں جبکہ شہریوں میں ضروری اقدامات بھی کیے جائیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے الرٹ رہنے کے دوران دیا گیا کے بعد کا حکم

پڑھیں:

حد نگاہ میں بہتری آنے پر پشاور سے رشکئی تک موٹروے ایم ون کھول دی گئی

موٹروے پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دن کی روشنی میں سفر مکمل کرنے کی کوشش کریں تاکہ دھند کے آغاز سے پہلے اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ شدید دھند اور حد نگاہ بہتر ہونے پر موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک کھول دی گئی ہے۔ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔ موٹروے پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دن کی روشنی میں سفر مکمل کرنے کی کوشش کریں تاکہ دھند کے آغاز سے پہلے اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔ اس کے علاوہ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کے استعمال کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے موٹر وے پولیس نے تیز رفتاری سے پرہیز اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنے کی تاکید کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق سفر کرنے سے پہلے معلومات حاصل کرنے کے لیے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 یا ان کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • سمندری؛ موٹر وے پر پولیس وین ٹرک سے ٹکرا گئی، 2 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی
  • لاہور میں بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر اُلٹ گیا، 4 افراد جاں بحق
  • کے پی کے بار الیکشن: 13 نشستوں پر اے این پی وکلا کامیاب، پی ٹی آئی پیچھے رہ گئی
  • کراچی کے پارک میں سیکڑوں مردہ کوؤں کی ویڈیو، اصل ماجرا سامنے آگیا
  • جنوبی افریقہ کو شکست,تیسراT-20،پاکستان نے سیریز 2-1سے جیت لی
  • نئی گاج ڈیم کی تعمیر کا کیس،کمپنی کے نمائندے آئندہ سماعت پر طلب
  • کراچی میں ای چالان کی بھاری رقم پر جماعت اسلامی کا احتجاج، سٹی کونسل میں قرارداد پیش
  • حد نگاہ میں بہتری آنے پر پشاور سے رشکئی تک موٹروے ایم ون کھول دی گئی
  • بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن پر حملے کا خدشہ، بھارت میں سیکیورٹی الرٹ