راولپنڈی اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری، گرمی کا زور ٹوٹ گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
یہ بھی پڑھیں راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری
دوپہر کے وقت اچانک اندھیرا چھا جانے کے بعد تیز ہواؤں کے ساتھ بارش شروع ہوگئی، کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔
موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، تاہم تیز ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں سائن بورڈز اکھڑ گئے، اس کے علاوہ چھتوں پر لگے ہوئے سولر پینلز بھی اڑ گئے۔
طوفانی ہواؤں کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا، جبکہ متعدد فیڈرز ٹرپ کرنے سے بجلی کی سپلائی بھی معطل ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے اسلام آباد اور گردونواح میں آندھی اور بارش کا الرٹ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق طوفانی ہواؤں اور ژالہ باری سے نقصانات کا خدشہ ہے، اس لیے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
یہ بھی پڑھیں اسلام آباد میں پھر ژالہ باری کا الرٹ، شو رومز مالکان نے حفاظتی اقدامات کرلیے
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہواؤں کے دوران درخت جڑوں سے اکھڑ سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بارش ٹریفک درہم برہم ژالہ باری گرمی کا زور ٹوٹ گیا محکمہ موسمیات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹریفک درہم برہم ژالہ باری گرمی کا زور ٹوٹ گیا محکمہ موسمیات وی نیوز گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور ژالہ باری تیز ہواؤں کے اسلام ا باد علاقوں میں
پڑھیں:
شدید گرمی کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
اسلام آباد:ملک کے بالائی علاقوں میں 23 اور 24 مئی کو گرد آلود طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مرطوب ہوائیں مسلسل ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جبکہ ایک مغربی ہوا کا سلسلہ 24 مئی کو بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات میں گرد آلود طوفان گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ اور کوہستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اسی طرح، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، بنوں، لکی مروت، کوہاٹ، کرک اور وزیرستان میں 23 اور 24 مئی کو بارش اور طوفانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
ژوب، زیارت، بارکھان، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ اور ڈی آئی خان میں 24 مئی کو بارش متوقع ہے۔