اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 24 مئی ۔2025 ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اورراولپنڈی میں طوفانی ہواﺅں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے طوفانی بارش سے اسلام آباد میں قائداعظم یونیورسٹی کی کینٹین کا شیڈ گر گیا جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش سے قبل سیاہ گھٹاﺅں نے دن میں ہی رات کا سماں پیدا کر دیا.

(جاری ہے)

راولپنڈی میں شمس آباد پر 32، پی ایم ڈی 29، گولڑہ کے مقام پر 10 ملی میٹر اور کچہری میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، نالہ لئی میں پانی کا بہاﺅ معمول کے مطابق ہے ادھر خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں سوات، مینگورہ، چارسدہ، ہری پور، مردان، پشاور، صوابی اور مالاکنڈ ڈویژن میں بارش اور ژالہ باری نے سیاحتی مقامات کا حسن دوبالا کردیا، ٹھنڈی ہواﺅں نے شدید گرمی کا زور توڑ دیا.

سوات میں بارش کے ساتھ ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا، سیاحوں نے موسم بدلتے ہی بھرپور لطف اٹھایا، بارش سے سوات کے ندی نالے پانی سے بھرگئے، سڑکوں پربچے اوربڑے موج مستیاں کرتے نظر آئے پشاور میں بھی ٹھنڈی ہواﺅں سے موسم خوشگوار ہوگیا، گرمی کا زور ٹوٹنے پر شہریوں کے چہرے کھل اٹھے، تیز ہواﺅں سے کچھ مقامات پر سائن بورڈز بھی اکھڑ گئے.

مانسہرہ اورگردونواح میں بھی تیز بارش اور ہواﺅں نے موسم کے تیور بدل دیے، کئی روز سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا، تیز آندھی کے باعث متعدد علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئی ہری پور اورگردونواح میں بھی ابر رحمت برسنے سے گرمی سے ستائے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا. محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر سمیت خیبرپختونخوا کے دیگر شہروں پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع ہفتہ کے روز بھی شدیدگرم اور خشک موسم کی لپیٹ میں رہے، دوپہر کے بعد ساحلی علاقوں میں تیزگرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے.

کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمی کی شدت برقرار ہے، ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت بھی زیادہ ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آج سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 52 ڈگری اور دادو میں 51 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے، بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گرمی کا زور اسلام آباد ژالہ باری بارش اور میں بھی

پڑھیں:

کراچی میں بوندا باندی و ہلکی بارش، آئندہ 3روز موسم کیسا رہے گا؟

کراچی:

شہر کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت بوندا باندی اور ہلکی بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شارع فیصل، پی ای سی سی ایچ سوسائٹی، محمد علی سوسائٹی، سندھی مسلم سوسائٹی، ایڈمنسٹریشن سوسائٹی، محمودآباد، منظور کالونی، صدر، مزار قائد، لیاری، کلفٹن اور اطراف میں پھوار، بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوئی۔

مون سون کی کمزور ہوائیں صوبے کے جنوبی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں، کراچی آج زیادہ تر مطلع ابر آلود اور مرطوب موسم کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں جنوب مغربی سمت سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70سے 85 فیصد کے درمیان ریکارڈ کیا جا رہا۔

کل اور پرسوں صبح و رات کے اوقات میں پھوار اور بونداباندی ہونے کی توقع ہے۔ آئندہ 3 روز کے دوران کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

آج تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، میرپورخاص، عمرکوٹ، جامشورو، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان کے اضلاع اور کراچی ڈویژن میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔ کل قمبر شہدادکوٹ، لاڑکانہ اور دادو کے اضلاع میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

صوبے کے باقی حصوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آئندہ 48گھنٹوں میں موسلادھاربارشوں کا الرٹ جاری
  • اسلام آباد: سنگجانی کے قریب موٹروے پر کوسٹر کھائی میں گرنے سے 17 افراد زخمی
  • اسلام آباد، نالہ کورنگ میں موٹر سائیکل سوار سیلابی ریلے میں بہہ گیا
  • لاہور میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک، موسم خوشگوار
  • لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار
  • گلگت بلتستان میں شدید ترین گرمی کا 55سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
  • گلگت بلتستان میں شدید ترین گرمی کا 55سالہ رکارڈ ٹوٹ گیا
  • آئندہ 6 سے 12 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں اور طوفانی ہواؤں کا خطرہ
  • کراچی میں بوندا باندی و ہلکی بارش، آئندہ 3روز موسم کیسا رہے گا؟
  • بلوچستان، بارش میں آسمانی بجلی، دیوار گرنے سے 2 نوجوان، 1 بچی جاں بحق