شیخ حسینہ کو بنگلادیشی عدالت کا نوٹس، 24 جون تک پیش ہونے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈھاکا: بنگلادیش کی عدالت نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو 24 جون 2025 تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے، بصورتِ دیگر ان کے خلاف مقدمہ غیابی طور پر چلایا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈھاکا میں قائم “انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل” کی جانب سے جاری کیے گئے اس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شیخ حسینہ جو اگست 2024 سے بھارت میں مقیم ہیں، شیخ حسینہ واجد کو ایک ہفتے کے اندر عدالت کے سامنے پیش ہونا ہوگا تاکہ ان پر “انسانیت کے خلاف جرائم” سے متعلق الزامات کا سامنا کیا جا سکے۔
عدالت نے خبردار کیا ہے کہ عدم پیشی کی صورت میں ان کا ٹرائل غیابی طور پر کیا جائے گا۔
خیال رہےکہ اسی نوعیت کا حکم سابق وزیر داخلہ اسدالزماں خان کمال کے لیے بھی جاری کیا گیا ہے جو شیخ حسینہ کے قریبی ساتھی اور عوامی لیگ حکومت کے اہم رکن رہے ہیں۔ وہ بھی گزشتہ سال 5 اگست کو بنگلادیش میں پیدا ہونے والی بغاوت کے بعد درجنوں دیگر حکومتی اہلکاروں کے ساتھ بھارت فرار ہو گئے تھے۔
یاد رہے کہ یکم جون کو بنگلادیشی ٹریبونل نے شیخ حسینہ کے خلاف انسانی حقوق کی مبینہ سنگین خلاف ورزیوں پر مبنی الزامات کو باقاعدہ طور پر قبول کیا تھا، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے اگست 2024 کے دوران ملک گیر مظاہروں میں تقریباً 1,400 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 12 فیصد تعداد بچوں کی تھی، جبکہ 22,000 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
واضح رہےکہ حکومتِ بنگلادیش نے باضابطہ طور پر نئی دہلی کو شکایت درج کروائی ہے کہ شیخ حسینہ کے آن لائن بیانات ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہیں اور ان کے مواصلاتی ذرائع تک رسائی کو عارضی طور پر معطل کیا جائے تاکہ وہ وطن واپسی اختیار کریں اور عدالتی کارروائی کا سامنا کریں۔
شیخ حسینہ اور ان کے حامیوں کی جانب سے تاحال اس عدالتی نوٹس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا تعین نہیں ہوسکا، وفاقی بجٹ 8یا 12جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
قومی اقتصادی کونسل کا 3جون کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔
یادرہے کہ اس سے قبل خیال کیا جارہا تھا کہ وفاقی بجٹ5جون کو پیش کیا جائے گا۔
مزید :