کراچی میں ان دنوں سورج آگ برسا رہا ہے اور شدید گرمی سے جہاں عوام کا برا حال ہے وہیں شوبز ستارے بھی پریشان نظر آتے ہیں۔

اداکارہ اور ماڈل مہوش حیات آج کل کراچی میں ہیں اور ایک آؤٹ ڈور لوکیشن پر شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن شدید گرمی نے ان کے پسینے نکلوا دیئے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ مہوش حیات نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے وہ گاڑی میں سفر کر رہی ہیں اور تیز دھوپ سے پریشان ہیں۔

مہوش حیات نے لکھا کہ میں شکایت نہیں کر رہی ہوں، موسم کوئی بھی ہو میں اپنے کام سے محبت کرتی ہوں۔

اداکارہ اور ماڈل مہوش حیات کی ویڈیو پر صارفین کے کمنٹس کا تانتا بندھ گیا اور اداکارہ کو ہیٹ ویو سے بچنے کے طریقے بھی بتائے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

کچھ صارفین نے خلاف توقع گرمی اور بارشوں کو موسمیاتی تبدیلی کا شاخسانہ بتاتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی زمین کو بچانے کے لیے آلودگی کے خلاف جنگ کریں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مہوش حیات

پڑھیں:

لاہور سمیت پنجاب میں مون سون سسٹم کمزور پڑ گیا، حبس اور گرمی میں اضافہ

لاہور:

لاہورصوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں مون سون کا سسٹم کمزور پڑنے  سے حبس اور گرمی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سسٹم کے اثرات کم ہونے کے سبب بارشوں کی شدت میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے اور حبس میں بھی اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ آج موسم عمومی طور پر خشک رہے گا اور بارش کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ماہرین موسمیات نے حبس میں اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے 28 سے 31 جولائی تک مون سون کے پانچویں اسپیل کے حوالے سے الرٹ جاری کیا جا چکا ہے۔

اس تناظر میں واسا، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی)، بلدیہ عظمیٰ لاہور اور محکمہ ہاؤسنگ نے بروقت انتظامات یقینی بنانے کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں تاکہ ممکنہ بارشوں کے دوران نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کے مسائل سے نمٹا جا سکے۔

محکمہ موسمیات، پی ڈی ایم اے اور شہری ادارے صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور عوام کو اپ ڈیٹس فراہم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور سمیت پنجاب میں مون سون سسٹم کمزور پڑ گیا، حبس اور گرمی میں اضافہ
  • بھارت کی خطے میں تسلط کی کوششیں 7 سے 10 مئی کے دوران دفن ہوگئیں، اسحاق ڈار
  • بھارت کی خطے میں تسلط اور بالاتری کی کوششیں 7 سے 10 مئی کے دوران دفن ہوگئیں، اسحاق ڈار
  • ایک اور اداکارہ کا پورا دن گھر میں بےہوش پڑے رہنے کا انکشاف
  • ثناء یوسف قتل کیس: پولیس چالان میں عمر حیات قاتل قرار
  • حالیہ سیلابی ریلوں میں لوگوں کا ڈوبنا پریشان کن ہے: مریم نواز شریف
  • ہانیہ عامر اور عاشر وجاہت کی متنازع ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دوستی ختم ہوگئی؟
  • کراچی، ملیر میں منگنی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی
  • کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان
  • شازیہ منظور نے جان بوجھ کر دھکے دے کر ریمپ واک کے دوران اسٹیج پر گرایا، علیزے شاہ