لاہور:

پنجاب میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت  پنجاب بھر شدید گرمی کے نرغے میں ہے  اور خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔

گرمی کی شدت بڑھنے سے گھروں دفاتر میں اے سیز کا استعمال بڑھ گیا ہے  ۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 23ڈگری ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ دو تین روز تک بارش کا امکان نہیں ،  موسم خشک رہے گا اور گرمی مزید بڑھے گی۔

دوسری جانب ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق  پنجاب میں آج بھی ہیٹ ویو اور گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔ اپریل کے اختتام تک درجہ حرارت 45  ڈگری تک جانے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاولپور ،رحیم یار خان ،ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے ۔گزشتہ روز بہاولنگر 44ڈگری رحیم یار خان بھکر 42 جبکہ کوٹ ادو اور  میں 41 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔

ترجمان کے مطابق لاہور سمیت میدانی علاقوں میں تقریباً 40 ڈگری تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا  ہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، ساہیوال، اوکاڑہ، ملتان، منڈی بہا الدین، خانیوال،  قصور، لیہ،جھنگ، حافظ آباد اور فیصل آباد میں 40 ڈگری تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔ چولستان کے اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ تمام اسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم  ہیں ۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے متعلقہ ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت    کی ہے اور  میڈیا کے ذریعے شہریوں کو ہیٹ ویو کے خطرات سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ریکارڈ کیا گیا ڈگری تک جانے گرمی کی ہیٹ ویو کی لہر

پڑھیں:

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

 محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے چند علاقوں میں بارش جبکہ شمالی پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق، آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی مقامات پر صبح و رات کے اوقات میں سرد رہنے کی توقع ہے۔ تاہم، مسلسل خشک موسم اور فضائی آلودگی کے باعث پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسموگ برقرار رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو سانس اور آنکھوں کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں موسم خشک اور سرد رہے گا، جبکہ مری، گلیات اور قریبی علاقوں میں بھی خشک موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پنجاب کے شہروں لاہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، خانیوال، ساہیوال، رحیم یار خان، بہاولپور اور ملتان میں اسموگ کے اثرات نمایاں رہنے کا امکان ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور سرد رہے گا، تاہم چترال، دیر، باجوڑ اور کرم میں چند مقامات پر ہلکی بارش کی توقع ہے۔ اسی طرح، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، کل سے موسم میں تبدیلی کا امکان ہے اور کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، راولپنڈی، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش جبکہ مری میں بادل برسنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہا، جب کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسموگ چھائی رہی۔

متعلقہ مضامین

  • پورٹ قاسم: عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری، حکومت نے نیا ترقیاتی وژن پیش کردیا
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • ملک بھر میں موسم خشک، پنجاب کے کئی علاقے اسموگ کی لپیٹ میں رہنے کا امکان
  • مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا مقرر
  • سیاسی درجہ حرارت میں تخفیف کی کوشش؟
  • سیاسی درجہ کم کرنے کے لیے مذاکرات ہونے چاہییں: عطااللہ تارڑ نے پی ٹی آئی سے بات چیت کا عندیہ دے دیا
  • دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
  • وزارت خزانہ کے اہم معاشی اہداف، معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصد تک جانے کا امکان
  • کے الیکٹرک میں اعلی سطح پر اکھاڑ پچھاڑ، مونس علوی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان
  • ریاستی درجہ کی بحالی سے بی جے پی حکومت مُکر رہی ہے، بے اختیاروزیراعلیٰ کی دہائی