data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹام کروز نے ہیلی کاپٹر سے جلتے ہوئے پیراشوٹ کے ساتھ 16 چھلانگیں لگا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

مشن امپاسبل ’’دی فائنل ریکننگ‘‘ کے اداکار ٹام کروز نے دوران شوٹنگ ہیلی کاپٹر سے جلتے ہوئے پیراشوٹ کے ساتھ 16 چھلانگیں لگا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

ریکارڈ مرتب کرنے والے ادارے کے مطابق مشن امپاسبل ’’دی فائنل ریکننگ‘‘ کے اداکار ٹام کروز (جو مشن امپاسبل فرنچائز میں ایتھن ہنٹ کا کردار ادا کرتے ہیں) نے کسی بھی فرد کی جانب سے جلتے ہوئے پیرا شوٹ میں سب سے زیادہ چھلانگیں لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

ٹام کروز نے شوٹنگ کے دوران جلتے ہوئے پیرا شوٹ کے ساتھ ہیلی کاپٹر سے 16 چھلانگیں لگائیں۔

ٹام کروز نے ان تمام 16 چھلانگوں میں جلتا ہوا پیراشوٹ پہنا ہوا تھا، جلتے ہوئے پیرا شوٹ کو کاٹ کر انہیں بیک اپ پیراشوٹ کھولنا تھا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے ایڈیٹر انچیف کریگ گلینڈے نے ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ ٹام کروز ایکشن ہیرو کردار ادا نہیں کرتے، وہ ایک ایکشن ہیرو ہی ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہیلی کاپٹر سے ورلڈ ریکارڈ ٹام کروز نے جلتے ہوئے کے ساتھ سے جلتے

پڑھیں:

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو شکست دیکر وائٹ واش کردیا

ویسٹ انڈیز نے بنگلا دیش کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش کر دیا۔

چٹوگرام میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے 152 رنز کا ہدف 16.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

مہمان ٹیم کی جانب سے اکیم اگسٹ اور کپتان روسٹن چیز 50، 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عامر جینگو 34، برینڈن کنگ 8 اور ایلک ایتھاناز 1 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ مہدی حسن اور نسم احمد نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم 20 اوورز میں 151 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

بنگلادیش کی جانب سے تنزید حسن 89 رنز بنا کر نمایاں رہےسیف حسن 23، تسکین احمد 9، پرویز حسن ایمان 9، کپتان لٹن داس 6، جاکر علی 5، رشاد حسین 3، نورالحسن 1، نسم احمد 1 اور شریف الاسلام 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریوں شیفرڈ نے 3 اور جبکہ کیرے پیئر اور جیسن ہولڈر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ روسٹن چیز اور عقیل حسین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ مضامین

  • پاک فوج کی کوششوں سے گوادر میں جدید ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ قائم
  • پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا کونسا ریکارڈ توڑ ڈالا؟
  • بابراعظم ٹی 20 کے بادشاہ بن گئے، روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا، نیا ریکارڈ قائم
  • نیویارک میں طوفانی بارش سے ہلاکتیں
  • تیسرا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو شکست دیکر وائٹ واش کردیا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے دوسرے ورلڈ کلچرل فیسٹیول کا افتتاح کردیا
  • زوبین گارگ کی اہلیہ نے شوہر کے ہاتھ سے لکھا ہوا آخری خط شیئر کردیا
  • ویمنز ورلڈکپ: بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی
  • آٹھ گھنٹوں تک سرفنگ گینیز ورلڈ ریکارڈ
  • ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ماسکوٹ ڈیزائن مقابلہ مکمل