لاہور: موٹروے حادثے میں جاں بحق دو لڑکیوں کی تاحال شناخت نہ ہو سکی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
لاہور:
موٹروے پر حادثے میں جاں بحق ہونے والی دو لڑکیوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔
گزشتہ روز موٹروے پر ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب پیدل سڑک عبور کرتے ہوئے دونوں لڑکیاں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر زخمی ہوگئی تھیں۔
موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والی لڑکیوں کو فوری طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکیوں کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق نامعلوم گاڑی کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں اور واقعے کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے کی جا رہی ہیں۔
لڑکیوں کی لاشوں کا بائیو میٹرک کیا جا رہا ہے، تاہم تاحال ان کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لڑکیوں کی
پڑھیں:
رکن اسمبلی کی گاڑی حادثے کا شکار، گل ابراہیم ساتھیوں سمیت زخمی
اپردیر(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع اپردیر میں ایم پی اے گل ابراہیم گاڑی گاڑی کھائی میں گرگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں رکن خیبرپختونخوا اسمبلی گل ابراہیم 5 ساتھیوں سمیت زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال دیر منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔