کراچی: موٹر سائیکل سلپ ہونے سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
بلدیہ سوات کالونی شیل پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
ایس ایچ او مدینہ کالونی قمر زمان نے بتایا کہ متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ 35 سالہ صمد کو سول اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں حادثہ موٹر سائیکل سلپ ہونے کی وجہ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے نامعلوم شخص نے لفٹ لی تھی اور اس کے قبضے سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس سے اس کی شناخت میں مدد مل سکے تاہم پولیس مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
امریکا، ریاست پنسلوینیا میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 5 زخمی
امریکی میڈیا کے مطابق زخمی 3 اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست پنسلوینیا کی یارک کاؤنٹی کے نارتھ کڈروس ٹاؤن شپ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 5 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ ملزمان کی جانب سے دوران تلاشی کی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق زخمی 3 اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔